Tag: سائنس داں

  • بھارتی انتخابات: فن کاروں کے بعد سائنس داں بھی نریندر مودی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

    بھارتی انتخابات: فن کاروں کے بعد سائنس داں بھی نریندر مودی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

    دہلی: بھارتی انتخابات قریب آتے ہی مودی پر تنقید میں اضافہ ہوگیا، مصوروں اور فن کاروں کے بعد اب سائنس داں بھی مودی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا پڑھا لکھا طبقہ مودی کی پالیسیوں کےخلاف سوشل میڈیا پر متحرک ہوگیا. ریلیوں اور جلسوں کی صورت بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

    باشعور طبقے کا یہی موقف ہے کہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہ دیا جائے، متعصبانہ پالیسیوں کو رد کر دیا جائے.

    ظلم، جبر اور مذہبی فسادات کو ہوا دینے پرمودی کے خلاف سائنس دانوں نے بھی عوام سے اپیل کی کہ عوام میں مذہب، ذات اور زبان میں تفریق کرنے والوں کو ووٹ ہرگزنہ دیں۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ فن کار نصیرالدین شاہ، رتنا پاتھک، کالچی کوچلن سمیت سات سو سے زائد فلم، ٹی وی اور تھیٹر اداکاروں نے مودی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی تھی.

    مزید پڑھیں: نریندر مودی کی بالی وڈ کو یرغمال بنانے کی کوشش کو بڑا دھچکا

    جب پریش راول اور انوپم کھیر جیسے مودی کے حامیوں‌ نے انڈسٹری کے رویے پر سوالات اٹھائے، تو انھیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا.

    تجزیہ کاروں‌ کا خیال ہے کہ باشعور طبقے کا ردعمل الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتا ہے.

  • دنیا کا سب سے بڑا نام نہاد سائنس داں/ڈاکٹرچنیوٹ سے گرفتار

    دنیا کا سب سے بڑا نام نہاد سائنس داں/ڈاکٹرچنیوٹ سے گرفتار

    چنیوٹ: سوشل میڈیا پر اپنی حیرت انگیز ڈگریوں اور القابات سے شہرت پانے والے دنیا کے سب سے بڑے جعلی ڈاکٹر کو چنیوٹ کے محکمہ صحت اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خود کو دنیا کا سب سے بڑا سائنسداں کہنے والے جعل ساز کو محکمہ صحت اور چنیوٹ پولیس نے ڈگریاں اسناد جعلی ثابت ہونے پر حراست میں لیا ہے ، کارروائی ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہر مرض کا دس منٹ میں علاج کرنے کے دعوے پر عمل میں آئی۔

    پروفیسر ڈاکٹر آر یو عمران احمد سائنسدان کے نام سے سوشل میڈیا پر تشہیری مہم کرنے اور کلینک بنا کر سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہوئے انہیں موت کی وادی میں دھکیلنے کا دھندہ کر رہا تھا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی پروفیسر ڈاکٹر آر یو عمران چنیوٹ کے مین بازار گلی اصلاح سکول میں سادہ لوح شہریوں کو کلینک بنا کر گمارہ کرتے ہوئے لوٹ مار کر رہا تھا ۔میڈیا کی نشاندہی پر محکمہ صحت چنیوٹ کے حکام اور پولیس نے ایکشن لیا اور سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بنانے کی غرض سے خود کو بڑھا چڑھا کر سوشل میڈیا پر اپنی مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ نام نہاد سائنس داں پروفیسر اور ڈاکٹرکا کارڈ اتنا دلچسپ تھا کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا، کارڈ میں ملزم نے خود کو اصلی ڈاکٹری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر لکھا تھا ۔ متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ یہ شخص دنیا کی ہر بیماری کا علاج دس منٹ میں کرنے کا دعوی کرتا ہے۔

    ملزم کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ اسے دس بار نوبل انعام مل چکا ہے جبکہ چالیس بار سعودی عرب کا شاہ فیصل ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔