Tag: سائنس فکشن فلم

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘  آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم ایک وبائی مرض پھیلنے کی کہانی پر مبنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ڈارکسٹ مائنڈز آج ریلیز کی جارہی ہے۔

    جنیفر نیلسن کی ہدایت کاری میں بننے والی سنسنی خیز فلم ایک انتہائی خطرناک وبائی مرض پھیلنے کی کہانی پر مبنی ہے جس سے متعدد بچے اپنی جان کی بازی ہارجاتے ہیں جبکہ متاثرہ بچوں کو ایک بیگار کیمپ میں ڈال دیاجاتا ہے، اس دوران ایک سولہ سالہ لڑکی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے، یہ فلم شان لیوی اور ڈین لیوین کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘کے دیگر ادا کاروں میں امینڈلا اسٹینبرگ، ہیرس ڈکنسن، اسکیلن بروکس، مینڈی مور، پیٹرک گبسن اور گولڈن بروکس سمیت دیگر شامل ہیں، یہ فلم آج سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں سنسنی پھیلائے گی۔

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر منظرعام پر آگیا، فلم 8اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن اور خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم ڈریگن ماؤنٹین کی کہانی چار ایسے بونوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو خطرناک ڈریگن کے قبضے میں موجود دیوہیکل پہاڑ کی کھدائی کا ذمہ لیتے ہیں۔

    ان چار بونوں کو مہم جوئی مہنگی پڑگئی، خوفناک جانور کے قبضے میں موجود پہاڑ سے ان کا زندہ نکلنا امتحان بن گیا، کھدائی کے دوران بھوک کی شدت اورآکسیجن کی کمی کے باعث ان کا زندہ رہنا بھی محال ہوجاتا ہے۔

    اس دوران قدیم سرنگ کی دریافت ہوتی ہے، فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار رابرٹ مورگن ،برینٹ بیٹ مین،جان ہٹن ، گائیس ڈی ویلیئر اورسارا ہینیسی سمیت کئی فنکارشامل ہیں۔

    پہاڑ کی تہہ سے بچ نکلنے کی جدوجہد کیا رنگ لاتی ہے؟ اس کے لئے شائقین کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا۔مذکورہ فلم 8اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل تہلکہ مچانے کے لیے تیار

    شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل تہلکہ مچانے کے لیے تیار

    لاس اینجلس: 30 برس بعد ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔

    فلم شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے،1982 کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ’’بلیڈ رنر‘‘ کا سیکوئل ’’بلیڈ رنر 2049 ‘‘ بنایا جارہا ہے جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    1982ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم بلیڈ رنر میں 2019ء کا جنیاتی نقشہ پیش کیا گیا تھا، کہانی میں جینیاتی انجینئرنگ کی مدد سے تیار کردہ روبوٹس دکھائے گئے تھے اب اس فلم کے دوسرے حصے میں 2049ء کے دور کی عکاسی کی گئی ہے۔

    blade-runner-post-1

    فلم کی کاسٹ میں ریان گوسلنگ، ہیریسن فورڈ، اینا دی آرمز، روبن رائٹ، لینی جیمز ودیگر شامل ہیں، جبکہ فلم کو ڈائریکٹ ڈینس ولین ایو نے کیا ہے۔

    blade-runner-post-2

    اپنی نوعیت کی اس منفرد سائنس فکشن فلم بلیڈ رنر 2049 آئندہ برس 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی تاہم جنیاتی انجینیئرنگ کے طالب علم اور عام شائقین بے تابی سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

    blade-runner-post-3

    مستقبل میں ہونے والی سائنسی تحقیق اور ایجادات سے نسل انسانی کیا فوائد اٹھائے گی اور انہیں کن مشکلات کا سامنا رہے گا اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ فلم آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

  • سائنس فکشن فلم انسرجنٹ کا نیا ٹریلر جاری

    سائنس فکشن فلم انسرجنٹ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: سا ئنس فکشن فلم انسرجنٹ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ میں سیکوئل فلموں کا دور جاری ہے، مشہور زمانہ فلم ڈائی ورجنٹ کا سیکوئل انسر جنٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو ایکشن کے شوقین شائقین میں مقبول ہو رہا ہے۔

    فلم انسرجنٹ امریکی ناول نگار ویرونکاروتھ کے ناول ڈائی ورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں کیٹ ونسلیٹ، شیلن ووڈلے، تھو جیمس ، مائلس ٹیلر بھی شامل ہیں ، فلم بیس مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

  • سائنس فکشن فلم “ٹومورولینڈ”کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    سائنس فکشن فلم “ٹومورولینڈ”کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    ہالی وڈ:  نئی سائنس فکشن فلم “ٹومورولینڈ”کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    بریڈ برڈ کی ہدایات میں بننے والی ایکشن اور سنسنی خیزی سے بھرپور اس فلم میں ایک لڑکی جادوئی دنیا دریافت کرتی ہے اور ایک تجربے کار سائنسدان اس دنیا کے پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اٹھانے میں لڑکی کی مدد کرتا ہے۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں معروف ہالی وڈ اداکار جارج کلونی ،برٹ رابرٹسن اور تھامس رابنسن شامل ہیں، ایڈونچر کا شاہکار  بائیس مئی سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری

    سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ :سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ذہین سائنسدان کے غیر معمولی کارنامے لیے ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا پہلا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، ہدایت کار پیٹون ریڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے۔ جوایسا مادہ تیار کرتا ہے، جس کے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

    اسی مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کیلئے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کرتے ہوئے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈ ہیرس، ہیلے ایٹ ویل اورجوڈی گریئر شامل ہیں۔

    امید کی جا رہی ہے کہ نت نئے کارنامے انجام دینے والے کرداروں کے ساتھ بنی یہ فلم سائنس فکشن کے شوقین شائقین کی بھر پور توجہ کا مرکز ہوگی ، یہ فلم سترہ جولائی کو ریلیز کر دی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    تخیلاتی سیارے پر دو قبیلے بقاء کی جنگ لڑیں گے، میڈ میکس سیریز کی فلم فیوری روڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایسی دنیا پر ہے، جہاں لاقانیونت کا راج ہے، انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت مرچکی ہے، دو قبیلے سیارے پر حکومت کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں۔

      فلم میں چارلیز تھیرون، ٹام ہارڈی، اور نکولس ہولٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، بقاء کی جنگ پر مبنی سائنس فکشن فلم آئندہ سال پندرہ مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • بافتا ایوارڈز کی نامزدگی،سائنس فکشن فلم ”گریویٹی”سرفہرست

    بافتا ایوارڈز کی نامزدگی،سائنس فکشن فلم ”گریویٹی”سرفہرست

     سائنس فکشن فلم ''گریویٹی'' برطانوی فلم ایوارڈ بافتا میں گیارہ نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ ''12 یئرز اے سلیو'' اور ''امریکن ہسل'' دس نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    لاس اینجلس میں بافتا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا جشن ہوا، جس میں سائنس فکشن فلم گریوٹی گیارہ نامزدگیوں کیساتھ سر فہرست رہی، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بولاک اور اداکار جارج کلونی کی فلم ''گریویٹی کو بہترین فلم، بہترین اداکارہ، بہترین ہدایتکار اور بہترین برطانوی فلم کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

    گریویٹی کو بہترین فلم اور بہترین برطانوی فلم دونوں کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ ''ٹویلو یئرز اے سلیو کے ہیرو برطانوی اداکارہ چیویٹل ایجیوفور بہترین اداکار کی دوڑ میں شامل ہیں، اس کیٹیگری میں دوسرے اداکار امریکن ہسل کے کرسچئین بیل ، دی وولف آف وال اسٹریٹ کے لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیپٹن فلپس کے ٹام ہینکس بھی شامل ہیں۔

    جہاں گریوٹی ایوارڈز کی دوڑ میں سب سے آگے ہے، وہیں فلم فروزن کا میوزک تمام میوزک چارٹس پر سر فہرست ہے، انیمیٹڈ فلم فروزن کے میوزک نے سب کو دیوانہ بنا دیا اب تک ایک لاکھ پینسٹھ ہزار کاپیاں فروخت کی جا چکی ہیں۔