Tag: سائن بورڈ گرنے

  • کراچی : سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت: سرکاری محکمے اور کمپنی کے خلاف  مقدمہ درج

    کراچی : سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت: سرکاری محکمے اور کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد : محسن بھوپالی انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ سرکاری محکمے اور کمپنی کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں محسن بھوپالی انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ہلاکت اور زخمیوں کے معاملے پر ناظم آباد تھانے میں سرکاری محکمے اور کمپنی کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ قتلِ خطا اور زخمی ہونے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، مدعی مقد مہ اے ایس آئی شوکت کے مطابق جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ انڈر پاس پر نصب شدہ سائن بورڈ شام ساڑھے6 بجے ٹوٹ کر گرا،انڈر پاس سے گزرنے والے راہگیر عامر ، کاشف اور شاہد زخمی ہوئے، زخمی محمد عامر عباسی اسپتال میں دوران علاج فوت ہوگیا۔

    متن میں کہنا تھا کہ حادثہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، سائن بورڈ لگانے اور نگہداشت کرنے والے ذمہ دار ہیں۔

    اس سے قبل کراچی میں ناظم آباد محسن بھوپالی انڈرپاس پر بل بورڈ گرنے کے معاملے پر کے ایم سی کے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز نے ابتدائی رپورٹ منشیات کےعادی افراد پرڈال دی تھی ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بل بورڈ کے مین سپورٹ سریئے کاٹ کر چوری کرلئے گئے۔

    انڈر پاسز پر مرمت نہ ہونے کے باعث واقعہ ہوا، محسن بھوپالی انڈرپاس کی مختلف دیواروں پر دراڑیں پڑی ہوئی ہیں اور لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیراتھا۔

    محسن بھوپالی انڈرپاس میں بل بورڈ گرنے کی رپورٹ غلط پیش کی گئی، گرنے والے بل بورڈ کی سپورٹ انتہائی خستہ حال ہونے کے باعث واقعہ پیش آیا۔

  • کراچی : سائن بورڈ گرنے سے شہری کی موت، کے ایم سی  نے ذمہ داری منشیات کے عادی افراد پر ڈال دی

    کراچی : سائن بورڈ گرنے سے شہری کی موت، کے ایم سی نے ذمہ داری منشیات کے عادی افراد پر ڈال دی

    کراچی : کے ایم سی کے ڈی جی ٹیکنیکل سروسزنے نے سائن بورڈ گرنے سے شہری کی موت کی ذمہ داری منشیات کےعادی افراد پر ڈال دی اور کہا نشے کے عادی افراد کے سریا کٹ جانے کی وجہ سے نصب بورڈ شہریوں پر گرا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں محسن بھوپالی انڈرپاس پر لگاسائن بورڈ گرنے سے شہری جاں بحق ہوگیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائن بورڈ گرنے کا نوٹس لیا۔

    میئرکراچی نے ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کے ایم سی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ واقعہ کیوں کرپیش آیامجھےآگاہ کیاجائے، اس قسم کےواقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

    ڈی جی ٹیکنیکل سروسز نے میئر کراچی بیرسٹرمرتضی ٰوہاب کو ابتدائی رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایا گیا کہ نشےکےعادی افراد نےمحسن بھوپالی انڈرپاس کےسرئیےکاٹے، محسن بھوپالی پل پر لگے سریاکاٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نشےکےعادی افرادنےپل پرلگےبورڈکومضبوط کرنےوالاسریابھی کاٹا، سریا کٹ جانےکی وجہ سے نصب بورڈ شہریوں پر گرا۔

    ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کا کہنا تھا کہ نشے کے عادی افراد نے انڈر پاسز کے پمپ رومز سے بھی بیرئیرتوڑکرنکالا، ہیرنچیوں کیخلاف تھانےپرمقدمات درج کرائےگئے ہیں، نشے کے عادی افراد انڈر پاسز پر نکاسی آب کے لئے لگی موٹریں بھی چراچکے ہیں۔

    میئر کراچی مرتضی ٰ وہاب نے ہدایت کی کہ کےایم سی افسران اورعملہ ایسےافرادکیخلاف سخت ایکشن لیں اور شہری بھی انڈر پاسز، برجز سے سریا چرانے والے افراد کی نشاندہی کریں۔