Tag: سائٹ ایری

  • دھرنےوالےسیاسی موت مرچکےہیں، فضل الرحمان

    دھرنےوالےسیاسی موت مرچکےہیں، فضل الرحمان

    کراچی: مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ مفتی نعیم کےداماد مسعود بیگ کی شہادت پرصبرکادامن نہیں چھوڑا،مذہبی لوگوں کونشانہ بناکرمسلمانوں کوکمزورکیاجارہاہے۔

    مولانافضل الرحمان نےکراچی میں معروف اسلامی اسکالرمفتی نعیم کےدامادکی ٹارگٹ کلنگ پرتعزیت کی،اس موقع پرمولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ جامعہ بنوریہ کےمعلم مولانامسعودبیگ کی ٹارگٹ کلنگ پرمذہبی حلقوں کوشدیدتشویش ہے،عالمی قوتیں مذہبی لوگوں کونشانہ بناکرمسلمانوں کوکمزورکرناچاہتی ہیں۔

    مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ زلزلہ،سیلاب اوردیگرآفات میں مدد کرناصرف حکومت کاکام نہیں، اسلام آباددھرنےمیں مغربی تہذیب کا یلغارہے، پورےملک کویرغمال بنایاہواہے، حکومت کواپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے،دھرنےوالےسیاسی موت مرچکےہیں۔

  • ساٹ ایریا کی تباہ صورتحال سے ہم بھی پریشان ہیں، مفتی نعیم

    ساٹ ایریا کی تباہ صورتحال سے ہم بھی پریشان ہیں، مفتی نعیم

    مفتی محمد نعیم نے کہا ہے سائٹ ایریاکی تباہ صورتحال کیوجہ سے دیگرعوام کی طرح ہم بھی شدید متاثرہیں۔

    مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں، لیبرتنظیموں اورسائٹ ایریا کے مکینوں کی جانب سے سائٹ ٹاؤن کی تباہ حال سڑکوں وسیوریج لائنوں کے باعث علاقے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کیوجہ سے سندھ انڈسٹیریل اینڈٹریڈاسٹیٹ لمیٹڈ (سائٹ) کیخلاف کل جمعرات، انیس جنوری کو ہونے والے احتجاج سائٹ ایریا جام“کوڈی سی ویسٹ اوراے ڈی سی ویسٹ کی یقین دہانیوں کے بعدموخرکردیاگیا۔

    اس بات کافیصلہ بدھ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں اے ڈی سی ویسٹ عبدالجباراورچیف انجینئرسائٹ لمیٹڈعبد للہ سومروپرمشتمل وفد اور جامعہ کے متہمم شیخ الحدیث مفتی نعیم کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت کیا گیا۔