Tag: سائٹ ایریا

  • کراچی : گوادم میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق،6 زخمی

    کراچی : گوادم میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق،6 زخمی

    کراچی : سائٹ ایریا میں کباڑ کے گودام میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں آتشزدگی سے ایک محنت کش جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا ہارون آباد کے اس گودام میں منگل کی صبح زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں اسکریپ کے اس گودام میں کام کرنے والا ایک محنت کش مہتاب جان کی بازی ہار گیا۔

    ،واقعے میں 6افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گودام میں آگ پرانا سلنڈرپھٹنے سے بھڑک اُٹھی جسے وہاں موجود مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی۔ اس دوارن سات افراد جھلس گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جہاں ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے تقریبا 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

    پولیس نے بھی واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کراچی: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک جاں بحق اور 10سے زائد زخمی

    کراچی: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک جاں بحق اور 10سے زائد زخمی

    کراچی: سائٹ ایریا میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے سائٹ میں فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، دور سے نظر آتے دھوئیں کے کالے بادلوں نے خوف کے سائے مزید گہرے کردیئے ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس فیکٹری میں پہنچ گئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا بوائلر پھٹنے سے ہوا، عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ کام میں مصورف تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔