Tag: سائٹ سپرہائی وے

  • سائٹ سپر ہائی وے : ہوٹل پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق

    سائٹ سپر ہائی وے : ہوٹل پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق

    کراچی : سائٹ سپر ہائی پر واقع فقیرہ گوٹھ میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سےعثمان عرف دارو،اس کا بھتیجا سلطان اور مزید 3 شدید زخمی ہوئے۔

    دونوں شدید زخمی پرائیویٹ لوگ تھے جو مبینہ طور پر معلومات اکٹھا کرتے تھے، علاقہ پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، عثمان عرف دارو کی مجرمانہ سرگرمیوں کی تصدیق اور ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

    فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہ گیر بھی مبینہ طور پر معمولی زخمی ہوئے، واقعے میں ملوث ملزمان کی ابتدائی معلومات ملی ہیں جس کی شناخت و تصدیق جاری ہے، واقعہ ابتدائی طور پر پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق 4موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے سائٹ سپر ہائی وے ہوٹل پر فائرنگ کی، فائرنگ ایس ایم جی، 9 ایم ایم اور 12 بور سےکی گئی، جائے وقوعہ سے 15سے زائد خول تحویل میں لے لیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

    مقتول کے رشتہ دارجمیل خان نے بتایا کہ عثمان پولیس کے ساتھ کام کرتا اور ٹریکٹر بھی چلاتا تھا۔ عثمان میرا رشتے دار ہے، کسی سے دشمنی نہیں تھی، مجھے کسی نے فون کرکے بتایا کہ عثمان پرفائرنگ ہو ئی ہے۔

  • کراچی : فارم ہاؤس میں  ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ،  نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    کراچی : فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    کراچی : کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر نشے میں دھت 18 مرد اور نو خواتین کوگرفتار کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں پولیس نے شہباز گوٹھ میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ، چھاپے میں شراب کے نشے میں دھت 18 مرد نو خواتین کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کو فارم ہاؤس پرڈانس پارٹی کی اطلاع ملی تھی ، پولیس نفری پہنچتے ہی ڈانس پارٹی میں بھگدڑمچ گئی۔

    پارٹی میں موجود مسلح افراد نے فائرنگ کرکےفرارہونےکی کوشش کی ، پولیس نے بتایا کہ فارم ہاؤس سےمختلف ہتھیاروں کے7خول برآمدہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے۔

  • کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: شہرقائد کے علاقے سائٹ ایریا کی تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

    آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی گاڑیاں فوراً موقع پرپہنچیں،آپریشن میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے محمد جان اوررمضان نامی 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کراچی : شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔

    فائرآفیسر لیاری اسٹیشن کے مطابق آپریشن کے دوران 2 فائرفائٹرزجھلس کرمعمولی زخمی ہوئے تھے۔

    کراچی: ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

    واضح رہے کہ 17 مارچ کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پرواقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔