Tag: سائیکالوجی

  • وینا ملک ماہر نفسیات بن گئیں

    وینا ملک ماہر نفسیات بن گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے شوبز سے دوری کے دوران ’’نفسیات‘‘ کی ڈگری حاصل کرلی۔

    پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف ادکارہ وینا ملک نے حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو کی، اس دوران دیا جہاں انہوں نے ڈراموں سے کئی عرصے تک دور رہنے کی وجہ بتائی۔

    وینا ملک نے بتایا کہ میڈیا سے اس بریک کے دوران انھوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں، جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا۔

    وینا کا کہنا تھا کہ اسی دوران انھوں نے ہارورڈ میڈیکل اسکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ کورسز میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہیں۔

    اداکارہ نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں، میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی۔

    وینا نے مزید کہا کہ پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، سو کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

  • شادی کے بعد پڑھائی چھوڑنے والی سعودی خاتون نے بڑھاپے میں کس مضمون میں گریجویشن کی؟

    شادی کے بعد پڑھائی چھوڑنے والی سعودی خاتون نے بڑھاپے میں کس مضمون میں گریجویشن کی؟

    ایک سعودی خاتون ھدی العبیدا نے 40 برس بعد 63 سال کی عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    الاخباریہ ٹی وی کے مطابق سعودی خاتون شادی کے بعد پڑھائی چھوڑ کر گھر داری میں مصروف ہو گئی تھیں، اپنی خانگی زندگی میں شوہر کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے انھوں نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، تاہم شوہر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ آخرکار انھوں نے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جوڑ لیا۔

    ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ھدی العبیدا نے بتایا کہ انھیں گریجویشن آنرز کرنے کا شوق اپنے بچوں کو دیکھ کر آیا، جب بچے یونیورسٹی جاتے اور راتوں کو پڑھا کرتے تو انھیں بھی پڑھنے کا شوق ہوا۔

    ھدی العبیدا کو شروع میں انگریزی کی تیاری میں کافی دشواری پیش آئی، لیکن محنت اور شوق سے انھوں نے فاؤنڈیشن ایئر کامیابی سے مکمل کیا اور سائیکالوجی میں گریجویشن کر لی۔ خاتون نے بتایا کہ یہ ان کا پسندیدہ مضمون تھا۔

    سعودی خاتون کے مطابق ان کی اس کامیابی میں ان کے شوہر کا بڑا ہاتھ ہے، کہ انھوں نے ہمیشہ ان کی پذیرائی کی، اور ہمت دلاتے رہے۔