Tag: سائیکلسٹ

  • ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کر سائیکلسٹ آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گیا

    ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کر سائیکلسٹ آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گیا

    آسٹریلیا سے مئی 2022 میں سفر کا آغٓاز کرنے والا سائیکلسٹ لاہور پہنچ گیا، ڈیوڈ میکورٹ اب تک 19 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مئی 2022 میں آسٹریلیا سے سفر شروع کرنے والا سائیکلسٹ پاکستان پہنچ چکا ہے۔ ڈیوڈ انڈونیشیا، ملائشیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، نیپال، بھارت سے ہوتا ہوا پاکستان پہنچا ہے۔

    سائیکلسٹ کو لاہور پہنچنے کے لیے 19 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑا ہے۔ ڈیوڈ شاہراہِ قراقرم سے چین، تاجکستان، کرغزستان، وسطی ایشیا اور پھر یورپ جانا چاہتا ہے۔

    ڈیوڈ میکورٹ کی منزل ناردرن آئرلینڈ ہے۔ توقع ہے کہ سائیکلسٹ اگلے سال اپریل 2024 میں اپنا سفر مکمل کرلے گا۔

    پناہ گزینوں کی امداد کے سلسلے میں سائیکلسٹ ڈیوڈ فنڈ ریزنگ مشن پر نکلا ہے۔ انڈونیشین سائیکلسٹ ڈیوان بھی ڈیوڈ میکورٹ کے ہمراہ ہے۔ ڈیوان سائیکل پر عمرہ کرنے حجاز مقدس سعودی عرب کے لیے عازمِ سفر ہے۔

  • نامساعد حالات کے باوجود نیشنل چیمپئن شپ جیتنے والی لیاری کی سائیکلسٹ

    نامساعد حالات کے باوجود نیشنل چیمپئن شپ جیتنے والی لیاری کی سائیکلسٹ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی باہمت سمیرا نامساعد حالات کے باوجود سائیکلنگ کر رہی ہیں اور نیشنل چیمپئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کی 17 سالہ سائیکلسٹ سمیرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شرکت کی۔

    سمیرا لیاری کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، وہ اپنی مدد آپ کے تحت سائیکلنگ کرتی رہیں اور نیشنل چیمپئن شپ جیت چکی ہیں۔

    سمیرا کا کہنا تھا کہ لیاری کو بہت بدنام کیا جاتا ہے کہ یہ اچھا علاقہ نہیں ہے، اس چیز نے انہیں اکسایا کہ وہ لیاری کی روشن تصویر بن کر سامنے آئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں اور ان کے امتحان ہونے والے ہیں لیکن وہ پھر بھی روزانہ 3 گھنٹے سائیکلنگ کی ٹریننگ کرتی ہیں۔

    سمیرا چاہتی ہیں کہ وہ اولمپک گیمز میں حصہ لیں لیکن ان کے پاس اس کی تیاری کے لیے وسائل نہیں ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ انہیں سپورٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنی محنت سے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔

  • عالمی شہرت یافتہ امریکی سائیکلسٹ نے خود کشی کرلی

    عالمی شہرت یافتہ امریکی سائیکلسٹ نے خود کشی کرلی

    سکرامنٹو: عالمی شہرت یافتہ امریکی سائیکلسٹ اور اولمپئین میڈلسٹ تئیس سالہ کیلی کیٹلین نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر کئی اعزاز حاصل کرنے والی خاتون سائیکلسٹ کیلی کیٹلین نے مبینہ طور پرخود کشی کی ہے، نیشنل سائکلنگ بورڈ نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلی کیٹلین کا شمار اُن مایہ ناز خواتین سائیکلسٹ میں تھا، جنہوں نے لگاتار دوہزارسولہ، سترہ اور اٹھارہ کے مقابلوں میں امریکی سائیکلنگ ٹیم کو عالمی چمپئین بنایا۔

    اولمپک گیمز میں بھی کیلی نے امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا، کیٹلین کے اہلخانہ نے ان کی موت کی وجہ خود کشی بتائی ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کیٹلین مردہ حالت میں پائی گئی، روم میٹ کی اطلاع پر لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، ایک سائیکلسٹ ہونے کے باوجود یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی طالبہ تھی اور امتحانات میں نمایاں نمبروں سے پاس ہوتی تھی۔

    کیٹلین کے والد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے لیے یہ موت ناقابل یقین ہے، ایک لمحہ ایسا نہیں گزر رہا جو اس کی یاد سے غافل ہو‘۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تئیس سالہ خاتون سائیکلسٹ کی مبینہ خود کشی سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیٹلین کئی مہینوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔