Tag: سائیکلنگ ریس

  • سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    ریاض: سعودی عرب میں پہلی بار مختلف شہروں میں خواتین سائیکلنگ ریس سیریز کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی اسپورٹ فیڈریشن(ایس ایف اے) کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریس کی سیریز سعودی شہر جدہ، ریاض اور الخوبر میں منعقد کی گئی جس میں 1 ہزار خواتین سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون سے ایس ایف اے نے یہ ریس منعقد کی جس کا مقصد مملکت میں سائیکلنگ کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔ سائیکلنگ ریس 3 مرحلے پر مشتمل تھی جس کی فاتح نادیہ شوکدی قرار پائیں۔

    کھیل کے پہلے مرحلے میں بھی نادیہ شوکدی نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ فلوریا مارٹیا دوسری اور الہم زید نے تیسرے پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے دوسرے مرحلے کا کھیل بھی عمدہ رہا، فلوریا مارٹیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عردہ الامودی اور سمر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

    سیریز کا فائنل اور اختتامی مرحلہ الخوبر میں ہوا جہاں نادیہ شوکدی نے حریف کو پیچھے چھوڑ دیا اور تاریخی فتح بھی اپنے نام کرلی۔ اس سیزیر کے بعد خواتین میں سائیکلنگ کا کھیل فروغ پا رہا ہے۔

  • یوم قائد کے موقع پر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ریس

    یوم قائد کے موقع پر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ریس

    پشاور: یوم قائد کے حوالے سے خیبرپختونخوا سائیکلنگ ریس 23 دسمبر(کل) کو منعقد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم قائد کے موقع پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبے کے تمام ڈویژن شرکت کریں گے۔

    خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس اور موٹر وے چوک کے مقام پر ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں چائنہ سائیکل کی 14 کلومیٹر کی ریس اور اسپورٹس سائیکل کی 28 کلو میٹر کی ریس شامل ہے۔

    ریس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ 23 دسمبر بروز پیر صبح 9:00 بجے کریں گے۔

    اسی روز اختتامی تقریب قیوم اسٹیڈیم میں دوپہر 1.00 بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی اسپورٹس خیبرپختونخوا اسفند یار خٹک ہوں گے، کامیاب کھلاڑیوں میں کیش، سرٹیفیکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

  • ٹورڈی اسپین سائیکلنگ: تیرہواں مرحلہ ڈینئیل ناوارو نے جیت لیا

    ٹورڈی اسپین سائیکلنگ: تیرہواں مرحلہ ڈینئیل ناوارو نے جیت لیا

    بیلوراڈو: ٹور دی اسپین سائیکلنگ ریس کا تیرہواں مرحلہ اسپین کے ڈینئیل ناوارو نے جیت لیاہے اسپین کے ہی البرٹو کونٹاڈور کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے، بیلوراڈو سے ابریگون تک ریس کا تیرہواں مرحلہ ایک سو اٹھاسی اعشاریہ سات کلومیٹر مشتمل تھا۔

    دشوارگزارپھاڑی ٹریک پر سائیکلسٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسپین کے ڈینئیل ناوارو نے ہم وطن ڈینئیل مورینو اور نیدرلینڈ کے ویلکو کیلڈرمین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی۔

    ناوارو نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اکیس اعشاریہ صفر چار سیکنڈز میں طے کیا۔ مورینو دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور کیلڈرمین تیسرے نمبر رہے۔ تیرہویں مرحلے کے بعد اسپین کے البرٹو کونٹاڈور کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

    کونٹاڈور اڑتالیس گھنٹے اننچاس منٹ اور تئیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں۔ ریس کے چودہویں مرحلے سائیکلسٹ کو دو سو اعشاریہ آٹھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔