کراچی : سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ کی چیئرمین شپ اور جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی چیف آرگنائزر شپ میں ”کمشنر کراچی انوی ٹیشن کشمیر بنے گا پاکستان سائیکل ریس “ کا عظیم الشان اور بے مثال انعقاد کیا گیا۔
وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ, پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی پولیس کی بے مثال سیکورٹی انتظامات میں90تیز رفتار سائیکلسٹوں کی شرکت کے ساتھ ہونے والی اس سائیکل ریس میں ٹیم کراچی ایکسپریس نے کلین سوئپ کرکے ھلچل مچادی۔
ٹیم کے نعیم احمد نے 50کلومیٹر کا طویل فاصلہ 1گھنٹہ 21منٹ میں طے کر کے پہلی ، اسی ٹیم کے اشعر بلوچ نے2سیکنڈ کے فرق سے دوسری اور اسی ٹیم کے ذوہیب نے5سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیش حاصل کی۔
سائیکل ریس کا افتتاح مہمان خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ نے ایم پی اے رمضان گھانچی کے ہمراہ فلیگ آف کرکے گارڈن ویسٹ مرزا آدم خان روڈ سے کیا ا۔
سائیکلسٹ پاک کالونی، بڑا بورڈ ، گلبہار، ناظم آباد، لیاقت آباد،غریب آباد،حسن اسکوائر ،نیشنل اسٹیڈیم ، کارساز، شاہراہ فیصل، پی سی ہوٹل ، رینجرز ہیڈکوارٹر، شاہین کمپلکس ، ٹاور، ایم ٹی خان روڈ ، پی آئی ڈی سی ہاؤس سے ہوتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ جنرل پوسٹ آفس پہنچے اور ریس کا اختتا م کیا۔
آخر میں مہمان خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ نے پوزیشن ہولڈرز سائیکلسٹوں میں نقد انعامات ، گولڈن ٹرافیاں اور خصوصی اسناد بھی تقسیم کیں۔ سائیکلسٹوں کی شاندار ضیافت بھی کی گئی۔