Tag: سائیکل ریلی

  • مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف برسلز میں سائیکل ریلی

    مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف برسلز میں سائیکل ریلی

    برسلز : مقبوضہ کشمیر کے لوگ پانچ اگست سے سخت مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں مسلسل کرفیو اور سخت پابندیاں ہیں جن کی حمایت میں برسلز میں ریلی کا نکالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام برسلز میں سائیکل ریلی نکالی گئی، کونسل کے چیئرمین علی رضا سید کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی یورپی وزارت خارجہ کے سامنے شومان پلس برسلز سے شروع ہوکر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

    کشمیر میڈیاسروس کا کہنا تھا کہ ریلی کے شرکا نے آزاد جموںو کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور گلے میں پلے کارڈز آوایزاں کئے ہوئے تھے جن پر محکوم کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

    ریلی میں کشمیری رہنما سردار صدیق، ورلڈ کشمیر ڈائس پورہ الائنس کے صدر چوہدری خالد محمود جوشی، حاجی وسیم اختر، ملک اجمل، سلیم میمن، راجہ خالد، عامر نعیم سنی، خادم حسین، چوہدری غفور، سید باقر موسوی، محمد حسین شاہ، افتخار عرف بھا بلو، مہرندیم، حمزہ شاہ، سلمان شاہ، رانا فلق شیر اور اصغربٹ کے علاوہ مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

    علی رضا سید نے ریلی کے اختتام پر اپنی تقدیر میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پانچ اگست سے سخت مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں مسلسل کرفیو اور سخت پابندیاں ہیں اور بہت سے رہنما اور کارکن زیرحراست ہیں، مقبوضہ علاقے میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت ہوچکی ہے اورلوگوں کے بنیادی حقوق بری طرح پامال کے جا رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے ان پر جبر و استبداد کی انتہا کر دی ہے لہذا عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسکا نوٹس لے۔

  • ٹوری ڈی خنجراب سائیکل ریس کی تصویری جھلکیاں

    ٹوری ڈی خنجراب سائیکل ریس کی تصویری جھلکیاں

    گلگت : دنیا کی بلند ترین سائیکل ریلی اپنے اختتام کو پہنچ گئی، فائنل واپڈ ا کے کھلاڑی نجیب اللہ نے اپنے نا م کرلیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں جاری ’ ٹور ڈی خنجراب ‘ سائیکل ریلی اختتام پذیر ہوگئی ، پہلے نمبر پر نجیب اللہ اور دوسرے نمبر پر ہنزلہ نے کامیابی حاصل کی ۔

    فائنل مرحلے میں نجیب اللہ نےسب سے پہلے سوست سےخنجراب ٹاپ تک کافاصلہ طے کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ہنزلہ دوسرے نمبرپرخنجراب ٹاپ پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

    اس کامیابی پر نجیب اللہ فرطِ مسرت سے آب دیدہ ہوگئے اور کہا کہ اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں ، یہ سب بڑے بھائی کی مدد کی بدولت ممکن ہوا

    یاد رہے کہ ٹور ڈی خنجراب دنیا کے بلندترین مقام پر منعقد ہوتا ہے ، یہ 4200 فٹ کی بلندی پر گلگت سے شروع ہوتا ہے اور 15300 فٹ کی بلندی پر خنجراب پر اختتام پذیر ہوتا ہے ، یہ ٹور ہنزہ سے ہوتا ہوا خنجراب تک جاتا ہے کہ جو کہ قدیم شاہراہ ریشم ہے۔

    ٹور ڈی خنجراب کی اختتامی تقریب آج ہنزہ میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس تقریب میں مہمانِ خصوصی ہیں۔ صدر مملکت کا استقبال گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے کیا۔

    ٹورنامنٹ میں نجیب اللہ اور ہنزلہ کے علاوہ سوئی گیس کے عبدالرزاق اور رضوان، آرمی کے عبداللہ خان اور عابد صدیقی نمایاں رہے۔