Tag: سائیکل سوار

  • بچی کو ٹکر مارنے کا جرمانہ 1 پاؤنڈ

    بچی کو ٹکر مارنے کا جرمانہ 1 پاؤنڈ

    برسلز: بیلجیئم کی مقامی عدالت نے 5 سالہ بچی کو سائیکل سے ٹکر مارنے والے شخص کو صرف ایک پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی ہے اور ایک سال کی ممکنہ سزا کو معطل کردیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سائیکل سوار نے گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بیلجیئم کے باراک مشیل نیچرل پارک میں بچی کو اس وقت ٹکر ماری تھی جب اس نے غیر ارادی طور پر سائیکل سوار شخص کا راستہ روکا تھا۔

    بچی کے والد نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے رائے مانگی تھی کہ آیا وہ اس حوالے سے پولیس کو شکایت کراوائیں یا نہیں، سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف سائکل سوار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا بلکہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

    بچی کے باب کی شکایت اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے سائیکل سوار شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

    بیلجیئم کے شہر ویرویرس کی مقامی عدالت کے جج کے روبرو سائیکل سوار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا بچی کو ٹکر مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، البتہ بچی کو سائیکل کے پچھلے ٹائر میں پھنسنے سے بچانے کے لیے اس نے ہلکا سا دھکا دیا تھا، جس سے بچی زمین پر گر گئی تھی۔

    دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد جج نے سائیکل سوار شخص پر یہ کہہ کر ایک پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا کہ اس شخص کا بچی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، واقعہ معمولی نوعیت کا تھا اور اسے پہلے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    جج نے مزید کہا کہ سائیکل سوار نے گرفتاری کے بعد کافی وقت پولیس کی حراست میں بھی گزارا ہے، جج نے کہا کہ مذکورہ شخص بچی کے اہل خانہ کو علامتی طور ایک پاؤنڈ جرمانہ ادا کرے گا۔

  • مختلف ملکوں کے سائیکل سوار حج کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے

    مختلف ملکوں کے سائیکل سوار حج کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے

    ریاض : حج کے لیے سعودی عرب جانے والے سائیکل سواروں نے 17 ملکوں سے ہوتے ہوئے حجاز مقدس کا یہ سفر 60 دن میں طے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے سائیکل سوار حج کی ادائیگی کے لیے 4 ہزار میل کا سفر طے کر کے برطانیہ سے سعودی شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان سائیکل سواروں نے 17 ملکوں سے ہوتے ہوئے حجاز مقدس کا یہ سفر 60 دن میں طے کیا، جن میں برطانیہ کے سائیکل سوار عازمینِ حج بھی شامل ہیں۔

    مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی وزارتِ حج اور شعبہ سیاحت کے حکام نے سائیکل سوار عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔تمام سائیکل سواروں کو تحائف دیے گئے اور ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ارضِ مقدس میں شہرِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پہنچنے اور اپنے شاندار استقبال پر متعدد سائیکل سواروں کے خوشی کے باعث آنسو رواں ہو گئے اور سب نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر مبارک باد بھی دی۔

  • سائیکل سوار کا ہیلی کاپٹر سے برج العرب پر چھلانگ لگانے کا ناقابل یقین اسٹنٹ

    سائیکل سوار کا ہیلی کاپٹر سے برج العرب پر چھلانگ لگانے کا ناقابل یقین اسٹنٹ

    سائیکل پر کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن برطانوی نوجوان نے دبئی میں سائیکل چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ دکھا کر سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت میں برطانیہ کے ماہر سائیکل سوار نوجوان نے سائیکل پر سوار ہوکر ہیلی کاپٹر نے دبئی کے عالی شان ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر چھلانگ لگانے کا ناقابل یقین اسٹنٹ پیش کیا، سائیکل سوار کافی دیر سے چھلانگ لگانے کےلیے مناسب وقت کا انتظار کررہا تھا۔

    یوٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروفیشنل بی ایم ایکس سائیکلسٹ کریس کائل نے سائیکل پر سواری کرتے ہوئے دبئی کے تمام مشہور مقامات پر خطرنات اسٹنٹ کرکے سب کو حیران کردیا، کریس نے سائیکل پر ناقابل یقین کرتب دکھانے کا آغاز برج العرب سے کیا۔

    یوٹیوب پر شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کریس کائل دبئی کا دلکش ٹور سائیکل پر کرتے ہوئے دبئی کے معروف واٹر پارک وائلڈ وادیز کی انتہائی پُرخطر سلایڈز اور جمیرہ کے ساحل پر بنائے گئے انتظار گاہ کی چھت پر سائیکل چلانے کا اسٹنٹ پیش کیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلچسپ و خوفناک اسٹنٹ کرنے والے کریس کائل نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی بلندی پر بھی سائیکل چلاکر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

    برطانوی سائیکلسٹ نے دبئی کی گلیوں اور معروف شاہراوں پر سائیکل کے ذریعے کرتب دکھاتے ہوئے اپنے ناقابل یقین اسٹنٹ کا اختتام سمندر میں چلتی ہوئی کشتی پر کیا۔

  • کیپ ٹاؤن : تیز ہواؤں نے سائیکل سواروں کو بھی اُڑا دیا

    کیپ ٹاؤن : تیز ہواؤں نے سائیکل سواروں کو بھی اُڑا دیا

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ کےدارالحکومت کیپ ٹاؤن میں انتہائی تیز رفتار طوفانی ہواؤں نے زندگی کو مفلوج کردیا، انٹرنیشنل سائیکل ریس کے شرکاء بھی محفوظ نہ رہے، سائیکل سواروں کو اپنی سائیکلیں سنبھالنا مشکل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کےدارالحکومت کیپ ٹاؤن میں سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے کاروبار زندگی کے ساتھ ساتھ  انٹر نیشنل سائیکل ریس کو بھی بریک لگا دیا۔


    south Africa, Captown, by arynews

    ریس کے شرکاء سلو موشن انداز میں پیڈل مارتے گرتے پڑتے اپنی سائیکلیں سنبھالتے رہے، منظر ایسا تھا کہ شاید یہ لوگ زمیں پر نہیں بلکہ خلا میں ہیں۔ جن کی رفتار کو تیز ہوا نے روک لیا ہے۔

    cycle-post-01

    فوٹیج میں یہ منظر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں انٹر نیشنل سائیکل ریس کے دوران جب اچانک ہوا کی رفتارسو کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچی اورتیزی سے سائیکل دوڑاتے کھلاڑیوں کیلئے پیڈل مارنا بھی مشکل ہوگیا۔

    cycle-post-02

    سائیکل سواروں نے تو آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن ہلکی پھلکی سائیکلیں طوفانی ہواؤں  کا زور برداشت نہ کرسکیں، ایک سو نو کلومیٹر کی اس سائیکل ریس میں پینتیس ہزار افراد حصہ لے رہے تھے جسے اکیس کلو میٹر بعد ہی ختم کرنا پڑا۔

    cycle-post-03

  • سائیکل سوار پر دوران ریس ہرن آ گرا

    سائیکل سوار پر دوران ریس ہرن آ گرا

    ڈبلن: آئرلینڈ میں جاری ایک سائیکل ریس کے دوران ایک کھلاڑی کو اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب دوران ریس درختوں سے اچانک ایک ہرن نے اس کے اوپر چھلانگ لگائی جس کے نتیجہ میں وہ زمین پر گر پڑا۔

    یہ غیر معمولی واقعہ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں جاری ایک سائیکل ریس کے دوران پیش آیا۔ ریس میں شریک سائیکل سوار جب ڈبلن کے فونیکس پارک میں سے گزر رہے تھے تو اچانک درختوں کے درمیان سے ایک ہرن نے غیر متوقع طور پر ایک سائیکل سوار کے اوپر سے کودنے کی کوشش کی۔

    deer-2

    کودنے کے دوران ہرن سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دونوں ہی زمین پر گر پڑے۔ ہرن تو فوراً ہی فرار ہوگیا تاہم سائیکل سوار کو تاخیر کے سبب ریس میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    شین او نامی سائیکل سوار واقعہ میں محفوظ رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے ہیلمٹ نے اسے کسی گہری چوٹ سے بچالیا تاہم زوردار دھکے کے باعث اسے کندھے اور سر میں ہلکا سا درد محسوس ہوتا رہا۔

    مزید پڑھیں: آسمانی بجلی گرنے سے 300 بارہ سنگھے ہلاک

    اس غیر معمولی ’ایکسڈنٹ‘ کے باوجود شین نے اپنے اوسان بحال رکھے اور ریس کو مکمل کیا۔

    واقعہ کی تصویر کشی کرنے والے فوٹو گرافر ایرک کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ ’میں نے دیکھا کہ ٹکرانے کے فوراً بعد ہرن گھبرا کر اٹھا اور بھاگ کھڑا ہوا۔ اسے کوئی چوٹ نہیں لگی تھی‘۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں ایک اور ہرن موجود ہے جو اس گڑبڑ کو دیکھ کر خود بھی پریشان ہوگیا اور وہاں سے بھاگ اٹھا۔