Tag: سابقہ اداکارہ

  • جاپان کی سابقہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

    جاپان کی سابقہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

    جاپان کی سابقہ اداکارہ رائے لل بلیک نے اسلام قبول کر لیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا سے تمام غیر اخلاقی پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔

    جاپان کی سابق فلموں کی اداکارہ رائے لل بلیک کا اصل نام کائے اساکور ہے، انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنی زندگی میں ایک بڑا روحانی قدم اٹھاتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی پیروی شروع کردی ہے اور وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ملائیشیا میں روزے رکھنے اور عبادات میں مصروف ہیں۔

    رائے لل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہون نے بتایا کہ انہیں 2024 میں ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، جس کے بعد انہوں نے دینِ اسلام کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kae Asakura (@raelilblack)

    سابقہ اداکارہ نے مذہب کے سفر کی تفصیلات شیئر کیں اور ایک سنگاپورین پوڈکاسٹر، زار اسماعیل کے ساتھ بات چیت میں بھی اپنے تجربے کا ذکر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہننے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ مساجد جانا اور مسلمانوں سے ملنا چاہتی تھیں۔

    انہوں نے کہا مسلمانوں نے میرا بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا اور مجھے لگا کہ ان کی ثقافت کو سمجھنا میرے لیے ضروری ہے، میں نے اس بارے میں مزید جاننے کا فیصلہ کیا، اور یہی میرے لیے ایک نیا سفر بن گیا۔

    رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے پہلے رمضان کے لمحات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے، انہوں نے 9 مارچ کو کوالالمپور میں پہلی افطاری اور نماز ادا کی۔

    رائے لل نے ایک پوسٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بابرکت مہینہ ہمیں اللہ کے قریب کرے گا اور اپنے خاندان، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ جوڑے رکھے گا رمضان مبارک۔

  • ’میرے وقت میں برکت آ گئی جب سے۔۔۔۔۔۔۔‘  ثنا خان نے کیا کہا؟

    ’میرے وقت میں برکت آ گئی جب سے۔۔۔۔۔۔۔‘ ثنا خان نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ جب سے میں نے ٹی وی سیریل دیکھنا بند کیا، تب سے میرے وقت میں برکت آگئی ہے۔

    بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے اداکاری چھوڑ کر اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنا شروع کیا تب سے ٹی وی سیریل دیکھنا بند کردیا۔

    ثنا خان نے کہا کہ اس عمل کے بعد سے میرے وقت میں برکت آگئی جسے میں اپنے قرآن اور دیگر کتابیں پڑھنے اور اپنی شخصیت سنوارنے میں صرف کرتی ہوں، اسلامی زندگی بہت آسان ہے کیونکہ دین نے محض چند چیزوں کو حرام کیا ہے اور اس کے برخلاف کئی چیزوں کو حلال کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پڑوسی سے جھگڑا ہو جائے تو ہمیں اس سے فوراً نفرت ہوجاتی ہے لیکن میوزک سننے یا دیگر گناہ کے کام کرنے سے ہمیں نفرت نہیں ہوتی گویا ہم غلط جگہ پر نفرت کر رہے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے جب میں نے اپنی زندگی تبدیل کی، پہلی تبدیلی یہ لائی کہ رمضان کی چاند رات سے میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا، اپنے اس فیصلے سے میں نے محسوس کیا کہ میرے وقت میں کافی برکت آگئی ہے اور میں دنیا اور دین کے دونوں کے کاموں کو زیادہ وقت دے پارہی ہوں۔

    ثنا خان نے کہا کہ گانوں اور سیریل سے میرا دماغ خالی ہو گیا تھا، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ نکاح ہونے تک کسی غیر محرم سے بات نہیں کروں گی،  تیسری چیز میں نے ’ برتھ ڈے‘ منانا بند کر دیا کیونکہ یہ شیطانی عمل ہے۔ اب ہمارے گھر میں کسی کا برتھ ڈے نہیں منایا جاتا۔

    واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس سید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

  • سارہ چوہدری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

    سارہ چوہدری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

    سابقہ اداکارہ و ماڈل سارہ چوہدری نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

    سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے 2002 میں اپنی کیرئیر کا آغاز کیا اور 2010 میں انہوں نے اس شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی، شوبز چھوڑنے کے بعد انہوں نے الہدیٰ انسٹی ٹیوٹ میں شمولیت اختیار کی اور اپنی زندگی مذہب کی تبلیغ کے لیے وقف کردی۔

    سارہ نے  حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی  جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hafiz Ahmed (@hafizahmedofficial)

    شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ کر مذہب اسلام کی طرف راغب ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والدین ہمیشہ اسلام کی طرف مائل رہے اور وہ نماز اور قرآن پڑھنے پر زور دیتے تھے، میرے والد نماز کے حوالے سے کافی سخت تھے جو مجھ سے ہمیشہ نماز کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔

    سارہ چوہدری نے کہا کہ ’میں بہت مذہبی رجحان رکھتی تھی اور ہدایت کے لیے دعا مانگتی تھی، میں چاہتی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسی شخصیت میں ڈھال دے جس کی وہ خواہش کرتا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ حقیقی رہنمائی آپ کی زندگی کو اللہ کی مرضی سے ہم آہنگ کرنے کے بعد آتی ہے، میرے کیریئر کے دوران ایک اور واقعہ میری رہنمائی کا باعث بنا۔

    ’’میری جوان خالہ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں جس کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا، یہ میرے لیے حیران کن تھا، میرے خاندان کی طرف سے عائد پابندیوں نے بھی میری روحانی تبدیلی میں حصہ لیا، سارہ چوہدری کی حیثیت سے مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ یہ پابندیاں میرے لیے ایک نعمت تھیں، جس سے میرے روحانی سفر میں مدد ملی‘‘۔

    سارہ نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی میڈیا انڈسٹری کی جدیدیت کی زیادہ گہرائی میں نہیں اتری، میں نے اپنے والدین کی مدد کے لیے شوبز میں شمولیت اختیار کی میں چاہتی تھی کی میرے والد کے پاس گھر اور بنیادی سہولیات ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ ’میرے والد کے دوست نے مجھے ماڈلنگ کی کچھ ذمہ داریاں دیں جس کے بعد میں نے شوبز کو بطور کیریئر اپنایا، لیکن میں ہر وقت اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی اور وہ میری حفاظت کرتے تھے‘۔