Tag: سابقہ اہلیہ

  • ’پاگل آوارہ کتوں سے۔۔۔‘ محمد شامی کے انٹرویو کے بعد اہلیہ کا متنازع پوسٹ وائرل

    ’پاگل آوارہ کتوں سے۔۔۔‘ محمد شامی کے انٹرویو کے بعد اہلیہ کا متنازع پوسٹ وائرل

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی ہے جس نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پوسٹ شامی کے ایک حالیہ انٹرویو کے بعد سامنے آئی، جس میں بھارتی کھالڑی نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی اور کہا تھا کہ وہ ماضی میں نہیں رہنا چاہتے اور نہ ہی کسی چیز پر افسوس کرنا چاہتے ہیں۔

    اپنے انٹرویو میں، شامی نے ذاتی تنازعات پر بات کرنے سے گریز کیا جب ان سے پچھلی زندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو بولر نے کہا اسے چھوڑیں، میں ماضی پر کبھی افسوس نہیں کرتا جو گزر گیا، وہ گزر گیا میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتا، حتیٰ کہ خود پر بھی نہیں میں کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں مجھے تنازعات کی ضرورت نہیں۔

    تاہم شامی کے انٹرویو کے نشر ہونے کے بعد، ان کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں نے انسٹاگرام پر ایک مبہم جواب دیا، انہوں نے کہا کہ انہیں ڈرانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور وہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جائیں گی۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا "پاگل آوارہ کتوں سے ڈرنا ہوتا مجھے، تو 2018 میں ہی ڈر جاتی، جتنا چاہے زور لگا لیں مجھے ڈرانے کی، جھکانے کی، برباد کرنے کی، میں اللہ کے کرم سے اور مضبوط ہوں اور مزید مضبوط بنتی جاؤں گی انشاءاللہ۔

    ان کی یہ پوسٹ 2018 کے اس واقعے سے متعلق بھی دیکھی جارہی ہے، جب حسین جہاں نے محمد شامی اور ان کے خاندان کے خلاف جادو پور پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی تھی، جس میں انہوں نے گھریلو تشدد اور شامی پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

    اس کیس نے اس وقت کافی ہنگامہ کھڑا کیا تھا، لیکن شامی نے بھارت کے لیے کرکٹ کھیلنا جاری رکھا اور اصرار کیا کہ وہ اپنی توجہ صرف کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں۔

  • اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ طبی ایمرجنسی کے بعد اسپتال میں داخل

    اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ طبی ایمرجنسی کے بعد اسپتال میں داخل

    عالمی شہرت یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ کو طبی ایمرجنسی کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

    سائرہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ ان کی قانونی وکیل وندنا شاہ نے آن لائن شیئر کی، نوٹ سابقہ اہلیہ نے میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو سپورٹ کرنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vandana Shah (@advocate.vandana)

    آر رحمان کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ کی ٹیم نے ان کے اسپتال میں داخل کرانے اور سرجری کے بارے انسٹاگرام پر ایک نوٹ جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے میوزک کمپوزر، ساؤنڈ ڈیزائنر رسول پوکٹی اور ان کی اہلیہ شاہدہ کا ان کی سپورٹ پر  شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل مسز سائرہ رحمان کو طبی ایمرجنسی پر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی سرجری کی گئی، اس مشکل وقت کے دوران ان کی واحد توجہ تیزی سے صحت یابی پر ہے۔

    جاری کردہ نوٹ میں سائرہ نے اپنے حامیوں اور خیر خواہوں کا خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی میڈیا کو پرائیوسی کا خیال رکھنے کو بھی کہا ہے۔

    واضح رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں 29 کی ازدواجی رشتے کے بعد علحیدگی ہوگئی تھی۔

  • ’ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں‘ نتاشا نے خاموشی توڑ دی

    ’ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں‘ نتاشا نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑنے کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔

    بھارتی اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے، نتاشا نے کہا کہ طلاق کے بعد وہ اور ہاردک اب بھی ایک فیملی ہیں۔

    نتاشا نے کہا میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں گی؟ ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی میں اسکول پڑھتا ہے اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔

    کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ سربیا میں میرا گھر ہے، وہاں جانا کوئی انوکھی بات نہیں، دس سالوں سے میں ہر سال سربیا جاتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے بھارت چھوڑ دیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

    انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

  • ہاردیک سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز میں واپسی

    ہاردیک سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز میں واپسی

    بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ سربیئن ماڈل و ڈانسر نتاشا اسٹینکوویچ طلاق کے بعد ایک بار پھر شوبز میں واپسی آگئیں۔

    نتاشا اسٹینکوویچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آنے والے گانے کا پوسٹر شیئر کیا ہے، انسٹا اسٹوری کے مطابق ان کی میوزک ویڈیو ’تیرے کرکے‘ کا ٹیزر یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل نتاشا اسٹینکوویچ نے اپنی نئی میوزک ویڈیو کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا اور اس کے پہلے ٹیزر کی ریلیز کا وقت اور دن بھی بتایا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کی کا کہنا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی ان کی بھارت واپسی کی وجہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @natasastankovic__

    واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔ رواں برس 18 جولائی کو ہاردک اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

    انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے جانے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان 14 مارچ کو اپنی 59ویں سالگرہ منائی جس میں ان کی سابقہ اہلیہ و ہدایت کار کرن راؤ نے شرکت کی۔

    اس موقع پر اداکار عامر خان نے میڈیا کی موجودگی میں کرن اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر نے کیک کاٹ کر پہلے کرن راؤ کو کھلایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بعدازاں عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہر سال میری سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وہ سب کے مشکور ہیں‘۔

    عامر خان نے کہا کہ اگر میرے پرستار مجھے کچھ تحفہ دینا چاہتے ہیں تو انہیں سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتا لیڈیز کا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ  میری پروڈکشن کمپنی کی ابتداء فلم لگان سے ہوئی اور لاپتہ لیڈیز اس پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ایک ایسی فلم ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بھارت کے دیہی علاقوں میں بنائی گئی اس فلم کی کہانی دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں گم ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حیران کن واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، لاپتا لیڈیز’ کی ہدایت کاری کرن راؤ نے دی جبکہ اسے عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔

  • مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی ،  سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے بڑا اعلان کردیا

    مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی ، سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے بڑا اعلان کردیا

    کراچی : رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ عدالت پہنچ گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ اہلیہ نے عدالتی فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

    اس سے قبل عدالت کے حکم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ یہ عمل اسلامی شریعت کے احکام کے خلاف ہے۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ،عدالتی احکامات پر 23 جون بروز جمعرات عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی جائے گی، قبر کشائی صبح ساڑھے9بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرہوگی۔

    یاد رہے عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے قبرکشائی کا حکم دیا تھا، درخواست گزار عبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے، شبہ ہے عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازعے ہر قتل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے ، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں کی ان کی موت کی تصدیق کی تھی تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔

  • منشیات کا استعمال اور سابقہ اہلیہ کو جلانے کے الزام میں‌ عرب شہری پر فرد جرم عائد

    منشیات کا استعمال اور سابقہ اہلیہ کو جلانے کے الزام میں‌ عرب شہری پر فرد جرم عائد

    ابوظبی : اماراتی پولیس نے منشیات استعمال کرنے اور سابق اہلیہ کو پیٹرول ڈال کر جلانے کے الزام میں عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں مقیم دو بچوں کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس کا سابق شوہر اسے جان سے مارنے دھمکیاں دے رہا ہے۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ’میرے سابق شوہر نے میرے بچوں کے سامنے مجھ پر پیٹرول ڈال کر مجھے نذر آتش کرنے کی کوشش کی، حملے کے وقت وہ نشے میں دھت تھا‘۔

    ابوظبی پولیس نے خاتون کی شکایت پر عرب شہری کو گرفتار کرکے ابوظبی کی بنی یاس کورٹ میں پیش کردیا تھا جہاں عدالت نے ملزم پر منشیات کا استعمال کرنے، سابقہ اہلیہ کی جان خطرے میں ڈالنے پر فرد جرم عائد کردی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان کچھ وقت پہلے علیحدگی ہوئی ہے جس کے بعد بچوں کو عدالت نے ماں کے حوالے کردیا تھا۔

    خاتون نے عدالت کو بتایا کہ ملزم میرے گھر آیا اور عجیب انداز میں شور غل شروع کردیا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانے لگا میرے مذمت کرنے پر گاڑی سے پیٹرول نکال کر لایا اور مجھے آگ لگانے لگا۔

    دبئی: اپنے ہی بچوں‌کو قتل کرنے کی کوشش، سنگ دل ماں کو پانچ سال قید کی سزا

    دوسری جانب ملزم نے عدالت میں خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد عدالت آئندہ ہفتے تک کیس کی سماعت معطل کردی۔