Tag: سابقہ بیوی

  • ’عوام میں گندے کپڑے دھونا میری کلاس نہیں‘ عامر علی کا سابقہ بیوی کی تنقید پر ردعمل

    ’عوام میں گندے کپڑے دھونا میری کلاس نہیں‘ عامر علی کا سابقہ بیوی کی تنقید پر ردعمل

    بالی ووڈ کے معروف ٹی وی اداکار عامر علی نے اپنی سابقہ ​​اہلیہ سنجیدہ شیخ کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    حال ہی میں نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے سابق شوہر کا نام لیے بغیر ان پر سخت تنقید کی تھی۔

    اداکارہ سنجیدہ شیخ نے کہا تھا کہ آپ کی زندگی میں کچھ ایسے لوگ ضرور ہوتے ہیں جو آپ کی حوصلہ شکنی کی کوشش کرتے ہیں، وہ آپ سے کہتے ہیں کہ آپ نہیں کر سکتے یا پھر آپ اسے کرنے کے قابل نہیں ہیں، لہٰذا بہتر ہے ایسے لوگوں سے دور رہا جائے۔

    کچھ لوگ آپ کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، سنجیدہ شیخ کی سابق شوہر پر سخت تنقید

    اب اداکارہ کے سابق شوہر عامر علی نے نیوز 18 کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنجیدہ شیخ کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہماری طلاق کو 5 سال ہوگئے اور ضروری نہیں جو انہوں نے کہا کہ وہ میرے بارے میں ہی کہا ہوگا۔

    اداکار  عامر علی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے طلاق کے بعد سنجیدہ اس طرح کی حالت سے گزری ہوں گی کیوں کہ ہماری کہانی پُرانی تھی جو کہ اب ختم ہوچکی ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ طلاق کے بعد مجھ پر کیا گزری اور میرے ساتھ کیا ہوا، لیکن عوام میں گندے کپڑے دھونا میری کلاس نہیں ہے، میں نے کبھی کسی کو نیچا نہیں دکھایا اور میں کبھی ایسا نہیں کروں گا، خاص طور پر ان کے ساتھ جس کے ساتھ میرا رشتہ رہا ہو۔

  • بے رحم شخص نے سابقہ بیوی کو ایڈز سے آلودہ انجیکشن لگا دیا

    بیوی کا سابقہ شوہر کے ساتھ واپس جانے سے انکار کرنے  پر بے رحم شوہر نے ایڈز سے آلودہ انجیکشن لگادیا۔

    بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی سابقہ بیوی کو ساتھ رہنے کے لیے واپس آنے سے انکار کرنے پر ایڈز  پازیٹیو مریض کے خون والی انجیکشن لگادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون فی الحال علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہے اور آئندہ چند ماہ میں اس کے ضروری طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    بھارتی پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت 35 سالہ شنکر کامبلے کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کی سابقہ بیوی کی شکایت پر ایڈز آلودہ انجیکشن لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم ڈرائیور ہے، اس کی شادی 15 سال پہلے ہوئی تھی تاہم اپنی بیوی کے کردار پر شک کی بنا پر کامبلے نے چند ماہ قبل اپنی بیوی کو قانونی طور پر طلاق دے دی تھی۔

    پولیس کے مطابق بعد میں کامبلے نے اسے دوبارہ اپنے ساتھ رہنے کے لیے راضی کیا، لیکن متاثرہ خاتون نے کئی بار انکار کر دیا۔

    ملزم نے  بدلہ لینے کی سازش کی اور اپنی سابقہ بیوی کو ایک بار پھر ملنے پر راضی کیا، دونوں نے کچھ خریداری اور ایک ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد کامبلے اپنی سابقہ بیوی کو ایک دور دراز مقام پر لے گیا اور ایک بار پھر اس سے واپس آنے کی درخواست کی۔

    جب اس نے انکار کیا تو کامبلے نے اسے ایک آلودہ انجیکشن لگادیا جو اس نے جیب میں چھپا رکھا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس نے سرکاری اسپتال کے ایچ آئی وی وارڈ سے سرنج حاصل کی اور وہاں داخل ایک ایچ آئی وی سے متاثرہ مریض سے خون لیا۔

  • سابقہ بیوی سے بدلہ: سعودی شہری کی ٹریفک قوانین کی درجنوں خلاف ورزیاں

    سابقہ بیوی سے بدلہ: سعودی شہری کی ٹریفک قوانین کی درجنوں خلاف ورزیاں

    ریاض : سعودی حکام نےخاتون کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرکیےگئے80ہزار ڈالرجرمانے کی ادائیگی کےنوٹس واپس لےلیے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی ہائی ویز کےحکام نےخاتون کےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر80ہزارکےجرمانےخاتون کےسابق شوہر کومنتقل کر دیے ہیں۔

    مقامی میڈیا کےمطابق طلاق ہونےکےبعد اس شخص نےانتقام لینےکےلیےسابقہ بیوی کےنام پر رجسٹرڈ گاڑی لی اورجدہ میں ٹریفک قوانین کی 375 بار خلاف ورزی کی۔

    سعودی شہری نےاپنی بیوی کی جانب سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کیے جانے کے فوری بعدٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔

    خاتون کو جب جرمانے کی مد میں ایک بڑی رقم ادا کرنے کا نوٹس ملا تو وہ حیران رہ گئیں کیونکہ انہوں نےگاڑی چلائی تک نہیں تھی۔جس کے بعد اس کیس کی مکمل تحقیقات شروع کردی

    خاتون نے متعلقہ حکام کوصورت حال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جرمانہ اس کے سابق شوہر کو منتقل کر دیں۔

    واضح رہے کہ سعودی پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ خلاف ورزیاں خاتون کے سابق شوہر کی جانب سے کی گئیں جس کےبعدسعودی حکام نے گاڑی ضبط کرکے جرمانہ خاتون کے نام سے تبدیل کرکےشوہرکےنام کردیا۔