Tag: سابقہ شوہر

  • سابقہ شوہر نے بیوی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر وائرل کردیں

    سابقہ شوہر نے بیوی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر وائرل کردیں

    خان پور : سابقہ شوہر نے بیوی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر وائرل کردیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم خالد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر خانپور میں سابقہ خاوند نے دشمنی پر بیوی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر وائرل کردیں۔

    ڈی ایس پی کے احکامات پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور کارروائی میں ایک ملزم خالد گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں ایسے ہی ایک واقعے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابقہ بیوی کو واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اُن کا سابقہ شوہر پرانی تصاویر واٹس ایپ پر بھیج کر بلیک میل کررہا ہے اور شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کے عوض ڈھائی لاکھ روپے مانگ رہا ہے اور نہ دینے کی صورت میں‌ انہیں‌ وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

  • اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

    ایبٹ آباد :  مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں مقامی اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ نور کو گھر میں اندھا دھن فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا، ملزم اہل خانہ کو دھمکاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا جب کہ اہل خانہ نے مقامی اداکارہ کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن دورانِ علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکی.

    اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی رقاصہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث بلڈ پریشر نہایت کم اور نبض کی رفتار تشویش ناک حد تک کم تھی اس کے باوجود ڈاکٹرز نے اداکارہ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تمام کاوشیں بے سود ثابت ہوئیں.

    دوسری جانب مقامی اداکارہ نور بی بی کی والدہ کا نے اپنے سابقہ داماد پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکارہ کو اُس کے سابق شوہر شازی خان نے قتل کیا ہے جو علی الصبح زبردستی گھر میں داخل ہوا اور میری بیٹی کو قتل کر کے فرار ہو گیا.

    تھانہ کینٹ کی پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم شازی خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس افسر نے بتایا کہ شازی خان نے کچھ عرصے قبل ہی رقاصہ نور کو طلاق دی تھی اور ذاتی رنجش کی بناء پر آج قتل کردیا، پولیس مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپا مارکارروائیوں میں مصروف ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔