Tag: سابق آرمی چیف

  • حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف

    حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف کو ابھی این او سی جاری نہیں کیا۔

    وفاقی وزیر دفاع نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی کا پروسیس جا ری ہے جس کی تکمیل پر این او سی جاری کیا جائے گا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات مانگی تھیں تو ہم نے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم ابھی تک حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کواین اوسی نہیں دیا کیوں کہ وہ انڈر پروسس ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں 39 ممالک کا عسکری اتحاد تشکیل پارہا ہے جس کی سربراہی کے لیے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو چنا گیا ہے تاہم اس کے لیے حکومت کی جانب سے این او سی کا اجرا بھی ضروری ہے۔

    یہ پڑھیں: سعودی عسکری اتحاد: حکومت نے راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا

     خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل نجی ٹیلی ویژن کے ٹاک شو میں دوران گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو راحیل شریف کے اتحادی فوج کے سربراہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس کے لیے این او سی بھی دے دیا ہے جس پر تحریک انصاف نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا تھا۔

    آج ہی گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، کراچی میں امن کا سہرا وزیراعظم کے سر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، گورنر سندھ

  • سعودی عسکری اتحاد: حکومت نے راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا

    سعودی عسکری اتحاد: حکومت نے راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی پر کسی بھی قسم کا اعتراض نہ اٹھاتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں پر تحریری طور پر رضامندی کا اظہار کردیا۔

    وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کے سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس حوالے سے سعودی حکام کو بھی تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔


    یہ پڑھیں: انتالیس اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد، راحیل شریف سربراہ مقرر


    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا دونوں حکومتوں کا باہمی معاملہ ہے جسے احسن طریقے سے حل کرلیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: راحیل شریف کی تعیناتی؟ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

     خواجہ آصف نے بتایا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف وہاں سعودی اتحاد کا فوجی کا انتظامی اور عسکری ڈھانچہ ترتیب دیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری تربیت کا اہتمام بھی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف کی تعیناتی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط ہے،سابق جرنیل

     وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ممبر ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے جس میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: اسلامی اتحاد کا سربراہ بننے سے قبل راحیل شریف کو سوچنا چاہیے، پرویز مشرف

  • جھنگ کے الیکشن میں‌ راحیل شریف کو ووٹ کاسٹ

    جھنگ کے الیکشن میں‌ راحیل شریف کو ووٹ کاسٹ

    جھنگ: حلقہ پی پی 78 کے ضمنی الیکشن میں ووٹر نے ووٹ پر راحیل شریف کا نام لکھ کر ٹھپہ لگا دیا، ن لیگ کے کارکنان خلاف ضابطہ پنجرے میں بند شیر سڑکوں پر گھماتے رہے ۔

    جھنگ پی پی 78 میں ضمنی انتخاب کا میدان سجا تو ایک ووٹر نے تمام امیدواروں کو مسترد کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ووٹ ڈال دیا۔

    حسینیہ ہائی اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر نے ووٹ پر راحیل شریف کا نام لکھا ٹھپہ لگایا اور ووٹ کاسٹ کردیا تاہم الیکشن کمیشن کے عملے نے اس ووٹ کو منسوخ کردیا۔

    الیکشن میں ن لیگ کے کارکنان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجرے میں بند شیر سڑکوں پر گھماتے رہے۔

    جھنگ الیکشن میں انوکھی بات یہ تھی کہ ایک خواجہ سرا بوٹا بھی امیدوار تھا اور اس نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی۔

    سخت سردی میں گرما گرمی بھی عروج پر رہی،بہاری کالونی میں مخالفین کے درمیان ڈنڈے چل گئے جس کے سبب4افراد زخمی ہوئے جس پر رینجرز نے آکر بیچ بچاؤ کرایا۔

    یہ بھی پڑھیں: جھنگ: پی پی 78میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

  • بھارت پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، جنرل(ر) اسلم بیگ

    بھارت پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، جنرل(ر) اسلم بیگ

    کراچی: سابق چیف آرمی چیف جنرل(ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ کرنا ممکن نہیں،پاکستان دنیا کے بہترین دفاع ہتھیار بنا چکا ہے، پاکستان کے پاس اس قدر دفاعی سازو سامان ہے کہ بھارت حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

    یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازشوں کا توڑ حکومت اور ملکی خفیہ اداروں کے پاس ہے، بھارت صرف سازش کرسکتا ہے اور وہ عمل جاری ہے۔

    نظریہ پاکستان کونسل میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف نے کہا کہ دشمن بھی جان چکے ہیں کہ پاکستان کی ایٹمی اور دفاعی صلاحیت کس قدر مضبوط ہے، دشمن صرف سازشیں کر سکتا ہے جن کا توڑ حکومت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس ہے۔

    جنرل اسلم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے امریکا، افغانستان کی جنگ میں شہیدوں کا خون فروخت کیا،مشرف کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ تمہارا وہ حشر ہو گا کہ دنیا دیکھے گی۔

  • سابق آرمی چیف کو غدار کہنا درست نہیں ، چوہدری شجاعت حسین

    سابق آرمی چیف کو غدار کہنا درست نہیں ، چوہدری شجاعت حسین

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالہٰی کا کہناہے کہ سابق آرمی چیف کو غدار کہنا درست نہیں ، ن لیگ نے ان کے سامنے وزارتوں کے حلف کیوں اٹھائے۔

    سینیٹ سے خطاب میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ کبھی دینا میں کسی ملک کا آرمی چیف بھی غدار ہوسکتا ہے ،مشرف کیس میں غداری کا لفظ ختم کیا جائے،جولوگ غداری کیس کی باتیں کررہے ہیں انھوں نے بھی نام نہاد غدار سے حلف لیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہتین نومبر کے بجائے بارہ اکتوبر سے کارروائی شروع کی جائے تو اور بھی نام آئیں گے۔.

    چوہدری شجاعت کا کہناتھا کہ پرویز کیانی ، پرویز الہی کے نام آیئں گے تو افتخارمحمد چودھری کا نام بھی آئیگاچودھری شجاعت تو اپنا نام پیش کر چکا ہے، اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے بھی کہا کہ سابق آرمی چیف کو غدار کہنا اچھی بات نہیں۔