Tag: سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق

  • ’رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں‘

    ’رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں۔

    گزشتہ روز رواں ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی کے بعد سابق کپتان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان ٹیم کو درست ٹریک پر لانے کے لیے سسٹم درست کرنے پر بات کی تھی۔

    پاکستان کرکٹ کو کیسے درست کیا جائے؟ رمیز راجا نے حل بتا دیا

    انہوں نے کہا تھا کہ کپتان اور کھلاڑی بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، اگر بدلنا ہے تو ان کی سوچ اور ڈائریکشن بدلنا ہوگی ان کو موجودہ ماڈرن کرکٹ سے جڑ کر رہنا ہوگا۔

    رمیز راجا نے کہا تھا کہ کرکٹ کا پورا سسٹم ٹھیک ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے کرکٹ بورڈ کو ٹھیک ہونا چاہیے جو عجیب و غریب فیصلے کررہے ہیں۔

    ’بولرز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابر خاک کپتانی کرے گا‘

    تاہم اس پر اب نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پی سی بی پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں سسٹم تبدیل کریں کپتان تبدیل نہ کریں، سسٹم وہی چلا آرہا ہے کپتان معنی رکھتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کپتان کو سسٹم سے الگ نہیں کیا جاسکتا، انگلینڈ کا سسٹم تبدیل نہیں ہوا کپتان تبدیل ہوا، سسٹم پر تنقید نہ کریں کپتان کی ذمہ داری ہے، کپتان ہی مائنڈ سیٹ تبدیل کرتا ہے۔

  • ’فخر زمان کو پلیئنگ الیون سے باہر نہیں کرنا چاہیے تھا‘

    ’فخر زمان کو پلیئنگ الیون سے باہر نہیں کرنا چاہیے تھا‘

    قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے فخر زمان کو پلیئنگ الیون سے باہر کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل پر سابق کرکٹر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کی سلیکشن اور پرفارمنس پر بات کی جس میں انہوں نے فخر زمان کو پلیئنگ الیون سے باہر کرکے عبداللہ شفیق کو لیے جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اعتماد دینا چاہیے، فخر جیسے بلے باز کو متبادل نہیں بنایا جانا چاہیے اور انتظامیہ کو انہیں پورے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ مینجمنٹ کے کہنے پر اس طرح ٹیم سے چھیڑ چھاڑ کریں گے تو ٹیم پریشر میں کھیلے گی اور پھر اس کا رزلٹ اس طرح ہی آئے گا، اگر بہترین رزلٹ چاہتے ہیں تو کھلاڑیوں کو آزادی دینا ہوگی کہ وہ جیسے چاہیں کھیلیں۔

    سابق کرکٹر نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی، انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ نہیں مانتا۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اور رضوان ڈر ڈر کر کھیل رہے تھے، تجربہ اور نمبر ون رینکنگ رکھنے کے باوجود ان میں معیاری شاٹس کی کمی نظر آتی ہے، کھلاڑیوں کو واقعی کھیل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 اس وقت بھارت میں جاری ہے جس میں پاکستان نے تین میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی اور اسے بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان 20 اکتوبر کو اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔