Tag: سابق اسسٹنٹ کوچا بھیشیک نیئر

  • شریاس آئیر کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سابق بھارتی کوچ کی شدید تنقید

    شریاس آئیر کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سابق بھارتی کوچ کی شدید تنقید

    ان فارم بیٹر شریاس آئیر کو ایشیاکپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سابق بھارتی کوچ نے ٹیم مینجمنٹ، سیلکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

    شریاس آئیر انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک رہے ہیں، پھر بھی بھارت کے ایشیا کپ 2025 کے اسکواڈ میں سلیکٹرز نے انھیں شامل نہیں کیا جس کی وجہ سے سابق کرکٹرز سمیت کئی لوگوں کو حیرت ہوئی۔

    حالیہ ادوار میں شریاس کی بیٹنگ فارم مثالی رہی ہے جبکہ پنجاب کنگز فائنل میں ناکام رہی مگر ان کی متاثر کن کپتانی اور بہترین بیٹنگ کی شائقین اور ماہرین سب نے تعریف کی۔

    اتنی بہترین پرفارمنسز کے باوجود 30 سالہ کرکٹر کو نہ صرف مرکزی اسکواڈ بلکہ ایشیا کپ کے ریزرو پلیئرز سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔

    بھارت کے سابق اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نیئر نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ شریاس کو ان کی شاندار پرفارمنس کے باوجود کس طرح نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

    ابھیشک نے کہا کہ میں یہ سوال پوچھنا چاہتا تھا اگر وہ اتنا مضبوط دعویدار ہے تو اسے ریزرو پلیئرزمیں بھی کیوں نہیں رکھا گیا، شاید شریاس آئیر کو اتنا پسند نہیں کیا جاتا جتنا کسی اور کرکٹرز کو سلیکٹرز پسند کرتے ہیں۔

    ایشیا کپ کےلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اسکواڈ میں سوریا کمار یادیو (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، سنجوسامسن، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ شامل ہیں۔