Tag: سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر.

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس : ایف آئی اے نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : ایف آئی اے نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا

    پشاور : ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری جاری ہے ، ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔

    ایف آئی اے پشاورانکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو 11 اگست کو خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ایف آئی اے نے جہاں طلب کیا حاضر ہوجاؤں گا۔

    اسد قیصر نے کہا کہ تمام امور قانونی طور پر نمٹائے، کسی پریشانی کا سامنا نہیں، تنظیمی اسٹرکچر کیلئے آنیوالے فنڈ سے دفتر کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہ اداکرتے تھے، دفتر میں 3ملازم تھے، جن کی تنخواہیں چیک کے ذریعے ادا کرتے تھے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جب طلب کیا ضرور جاؤں گا۔

  • سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور ملک بھر میں درج مقدمات کی فہرست فراہم کرنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ درخواست دائر کردی ، جس میں کہا گیا کہ عمران خان کی کال پر لانگ مارچ میں شریک ہوا جس پر مقدمات ہوئے، مختلف جگہوں پرپولیس ،ایف آئی اے نے مقدمات درج کئے۔

    اسد قیصر نے ملک بھر میں درج مقدمات کی فہرست فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مقدمات کی فہرست ملنےتک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکنے کی استدعا کردی۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، میرے خلاف درج تمام مقدمات غیر قانونی ہیں، پولیس،ایف آئی اے کو درج مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے۔

    یاد رہے لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ پر تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، غلام سرور، علی محمد خان اور شہریارآفریدی کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

    عدالت نے پانچ پانچ ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب حقیقی آزادی مارچ کے دوران تشدد کرنے پر اعظم سواتی نے رانا ثنا کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دینے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرلیا ہے۔