Tag: سابق افسر

  • بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا

    بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کےسابق افسر ہرجیت سنگھ نے بھارتی فوج میں پھیلی افراتفری اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے بھارتی ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا۔

    بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے کہا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سےافسران ہیں اور بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک کہانی اور کھلا مذاق ہے۔

    سابق افسر نے بتایا کہ بھارتی فوج میں ہر افسر جنرل کے منصب کے لیے کوشاں ہوتا ہے، یہی دباؤ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کو جنم دیتا ہے، میں نے خود ایئر ڈیفنس آرٹلری میں کئی نفسیاتی مسائل کے حامل افسران دیکھے ہیں۔

    ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس کے پاس آج بھی تقریباً 80 فیصد ایئر ڈیفنس توپیں موجود ہیں، ڈرونز، کروز میزائلز اور ہائپرسانک ٹیکنالوجی کے دور میں یہ توپیں کہاں استعمال ہوں گی؟

    انھوں نے مزید بتایا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس کا افسر کہتا ہے میں ریڈار آن نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا پتہ چل جائے گا، جب ریڈار ہی نہیں چلے گا تو دشمن کے طیارے، میزائل یا ڈرونز کا پتہ کیسے لگے گا؟

  • کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی میں تین بھارتی شہری شامل

    کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی میں تین بھارتی شہری شامل

    اسلام آباد: نیپال سے لاپتہ ہونے والے سابق پاکستانی فوجی افسر حبیب ظاہر کو ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شخص نے خوش آمدید کہا اور انہیں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جب کہ ان کے قیام کے لیے ہوٹل میں بکنگ اور ٹکٹ وغیرہ میں بھی بھارتی افراد نے بندوبست کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال سے لاپتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) حبیب ظاہر کے لاپتہ ہونے میں مزید بھارتی کردار سامنے آگیا ہے انہیں ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے والے، ہوٹل بکنگ کرنے والے اور ٹکٹ وغیرہ کا انتظام کرنے والے بھی بھارتی افراد تھے جس کے باعث ان کے اغوا میں بھارت کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


    نیپال: ریٹائرڈ فوجی کی گمشدگی، اہم انکشافات


    ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکو نیپال میں لمبینی ایئرپورٹ پر بھارتی شہری ڈولی رنچل نے ریسیو کیا تھا جو 4 اپریل کو بھارت سے نیپال پہنچا تھا جب کہ ہوٹل میں بکنگ بھارتی شہری صبوراجورانے کرائی جو ٹریکنگ ایکسپیڈیشن کمپنی کی مارکیٹنگ منیجرہے اسی طرح حبیب ظاہرکیلئےٹکٹ پریشیزٹریول اینڈٹوورایجنسی سےخریداگیا جوکہ بھارتی شہری سوفل چوہدری نےخریدا تھا سوفل چوہدری کھٹمنڈومیں ٹریول ان ہوٹل چلاتاہے۔


    نیپالی پولیس نے کرنل حبیب کو بھارت لے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا


    ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ کرنل ظاہر حبیب سے نیپال میں ملاقات کرنے والے دونوں بھارتی شہری صبوراجورا اور سوفل چوہدری کا موبائل نمبربھی حاصل کر لیا گیا ہے اور موبائل ڈیٹا حاصل کر کے تحقیقات کے دائرہ کار کو مذید آگے بڑھایا جائے گا۔