Tag: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

  • اگر میرا قتل ہوا تو امریکا ایران کو ختم کردے گا: ٹرمپ

    اگر میرا قتل ہوا تو امریکا ایران کو ختم کردے گا: ٹرمپ

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میرا قتل ہوا تو امریکا ایران کو ختم کردے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی کانگریس میں تقریر کا کلپ دکھایا گیا تھا۔

    ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم کو ٹرمپ کی تعریفیں اور یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے۔

    اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا اگر مجھے قتل کر دیا گیا جس امکان ہمیشہ رہتا ہے، تو میں امید کرتا ہوں کہ امریکی فورسز ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گی لیکن اگر ایسا نہ ہوا اس کا مطلب ہوگا کہ امریکی لیڈر شپ بزدل ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انتخابی جلسے میں 20 سالہ نوجوان نے ڈونلڈ ٹرمپ پر گولی چلائی جس میں وہ بال بال بچ گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور نوجوان مارا گیا۔

  • اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

    اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈرنلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ ایک طرف سابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کل فلوریڈا میں طے ہے۔

    جبکہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کی صورتحال پر کہا تھا کہ اسرائیل کو یہ کام  جلد اور  طاقتور طریقے سے ختم کرنا چاہیے اور  معمولات ِزندگی  کو  لوٹنا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ کافی طویل  ہو گیا ہے، انہیں فتحیاب ہو کر اپنا مشن ختم کر دینا  چاہیے۔