Tag: سابق ایئرچیف

  • پاکستان دراندازی یاجارحیت برداشت کرنے والاملک نہیں،سابق ایئرچیف سہیل امان

    پاکستان دراندازی یاجارحیت برداشت کرنے والاملک نہیں،سابق ایئرچیف سہیل امان

    اسلام آباد : سابق ایئرچیف سہیل امان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے بھارت کوجواب مل چکا ہے، بھارت کی سوچ تھی کہ دراندازی کو پاکستان برداشت کرلےگا، پاکستان دراندازی یا جارحیت برداشت کرنے والا ملک نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایئرچیف سہیل امان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ اندازمیں رسپانس دیا ہے، پاک فضائیہ کل بھی کارروائی کیلئے تیار تھی، بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے، آج کل چیزیں بہت جلد کلیئر ہوجاتی ہیں۔

      بھارت کوجواب مل چکا ہے

    سابق ایئرچیف کا کہنا تھا کہ بھارت ایسے پروپیگنڈے نہ کرے، جس سے ان کو ہی شرمندگی ہو، ایئر کامبیٹ منٹ تو دور سیکنڈز میں مکمل ہوجاتا ہے، پاک فضائیہ نے بہترین انداز میں ایئر کامبیٹ کو انجام دیا، اس قسم کی کارروائیوں میں سیکنڈز لگتے ہیں۔

    سہیل امان نے کہا کسی بھی جنگ کا آغاز اور ابتدائی کارروائیاں اہم ہوتی ہیں، ماضی کی نسبت پاک فضائیہ بہت مختلف ہے، بھارت کو اندازہ ہوگیا ہوگا پاک فضائیہ جدیدفورس ہے۔

    بھارت کواندازہ ہوگیاہوگاپاک فضائیہ جدیدفورس ہے

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سوچ تھی کہ دراندازی کو پاکستان برداشت کرلےگا، پاکستان دراندازی یاجارحیت برداشت کرنے والا ملک نہیں، دراندازی کوئی بھی ملک کرسکتا ہے لیکن جواب اہمیت رکھتا ہے۔

    سابق ایئرچیف نے کہا میرے خیال سے بھارت کو جواب مل چکا ہے، کشیدگی مزید بڑھی تو دونوں ملکوں کا نقصان ہوگا، بھارت کا کچھ زیادہ نقصان ہوگا۔

    یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے تھے ، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد 3 بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

  • پاک فضائیہ کےسابق سربراہ ایئرمارشل اصغرخان کی نماز جنازہ ادا

    پاک فضائیہ کےسابق سربراہ ایئرمارشل اصغرخان کی نماز جنازہ ادا

    راولپنڈی : پاک فضائیہ کے پہلے کمانڈران چیف ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغرخان کی نماز جنازہ نورخان ایئربیس میں ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی سربراہ ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغرخان کی نماز جنازہ نورخان ایئربیس میں ادا کردی گئی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی کابینہ کے اراکین، مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔


    سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان انتقال کرگئے


    پاک فضائیہ کے سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان گزشتہ روز 97 برس کی عمر میں اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

    اصغرخان 17 جنوری 1921 کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے ان کے والد بریگیڈیر رحمت اللہ خان کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔

    قیام پاکستان کے بعد اصغر خان خاندان سمیت ایبٹ آباد منتقل ہوئے جہاں انہوں نے مستقل سکونت اختیار کی اور ان کے چھوٹے بھائی کے علاوہ تمام بھائیوں نے پاکستان آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دیں

    اصغرخان 1947 میں پاکستان ایئرفورس کے پہلے کمانڈنٹ بنے اور 1950 میں انہیں پاک فضائیہ کے پہلےایئرآپریشن کے ڈائریکٹر جنرل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔

    یاد رہے کہ اصغرخان 1957 میں ایئرچیف کے عہدے پرفائز ہوئے اور اس وقت ان کی عمر 36 سال تھی اور وہ کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان انتقال کرگئے

    سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان انتقال کرگئے

    ایبٹ آباد: تحریک استقلال کے سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ کل نواں میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک استقلال کے سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے، ان کی عمر 97 برس تھی۔

    سابق ایئرچیف مارشل کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان کافی عرصے سے علیل تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق تحریک استقلال کے سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان کی نماز جنازہ کل نواں شہرمیں ادا کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغرخان سابق وفاقی وزیرعمراصغرخان کے والد ہیں۔

    یاد رہے کہ اصغرخان 1957 میں ایئرچیف کے عہدے پرفائز ہوئے اور اس وقت ان کی عمر 36 سال تھی اور وہ کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ تھے


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔