Tag: سابق ایم این اے

  • حافظ آباد: سابق ایم این اے نے حکم نہ ماننے پر موٹرمکینک کے ہاتھ اور دانت توڑ دیئے

    حافظ آباد: سابق ایم این اے نے حکم نہ ماننے پر موٹرمکینک کے ہاتھ اور دانت توڑ دیئے

    حافظ آباد : سابق ایم این اے نے اپنے محافظوں کے ذریعے کہنا نہ ماننے کی پاداش میں موٹر مکینک کو مار مار کر لہولہان کردیا، بازو اور دانت توڑ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے سابق ایم این اے کا حکم نہ ماننا غریب محنت کش کا جرم بن گیا، سابق ایم این اے لیاقت عباس کے محافظوں نے موٹر مکینک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    موٹر مکینک محمد اسلم نے لیاقت عباس بھٹی کی گاڑی ٹھیک کرنے سے انکار کیا تھا، جس پر طیش میں آکر موٹر مکینک کو سابق ایم این اے کے ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے موٹر مکینک کا بازو اور دو ڈانٹ ٹوٹ گئے۔

    موٹرمکینک کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں، زخمی محمد اسلم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    متاثرہ شخص محمد اسلم نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے کے محافظوں نے مجھ پر بہت ظلم وتشدد کیا، انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

  • سابق ایم این اے نبیل گبول نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

    سابق ایم این اے نبیل گبول نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

    کراچی: سابق ایم این اے نبیل گبول نے پیپلز پارٹی (بے نظیر بھٹو گروپ ) کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

    کراچی کے علاقے پپری میں مختلف شخصیات سے تعزیتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کاکہنا تھا کہ نئی پارٹی میں پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوٴں، کارکنان اور سندھ کی اہم سیاسی سماجی شخصیات کو شامل کیاجائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ نئی پارٹی میں ارباب رحیم سمیت پیپلز پارٹی کے نامور رہنما بھی شمولیت کرینگے، نبیل گبول کاکہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے مجھے سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر دکھ ہوا ہے، عدلیہ نے سندھ حکومت کے دباوٴ میں آکر مجھے سیکیورٹی فراہم نہیں کی، میر ی جان کو خطرہ صرف اور صرف الطاف حسین اور آصف زرداری اور لیاری گینگ وارسے ہے، اگر مجھے قتل کردیا جائے تو یہ تینوں ذمہ دار ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ کے ایم این اے رشید گوڈیل پر حملہ کرنے میں متحدہ خود ہی ملوث ہے، شاہد بکک نامی کلر کو حملے سے جوڑنے کا مقصد متحدہ اپنے آپ کو کلیئر کروانا چاہتی ہے، شاہد بکک کرائے کا قاتل ہے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، اور رشید گوڈیل کی سپاری شاہد بکک کو کس نے دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے مجھے خود کہا تھا کہ متحدہ مجھے مروانا چاہتی ہے اور رشید گوڈیل کے ہسپتال کا بل بھی متحدہ نے ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیات انتخابات کے لئے میں نے ملیر، لیاری، کیاماڑی، گڈاپ اور دیگر علاقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیئے ہیں۔