Tag: سابق ایم پی اے

  • سابق ایم پی اے لیاقت علی پر حملے میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار

    سابق ایم پی اے لیاقت علی پر حملے میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار

    پشاور: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے سابق ایم پی اے لیاقت علی پر حملے میں ملوث 3 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ ملک لیاقت علی حملے میں ملوث دہشتگرد اسد اللہ اور 2 سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوئے۔

    اے آئی جی سی  ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ سال 6 اگست کو لوئر دیر میں ملک لیاقت پر حملہ ہوا تھا، حملے میں ملک لیاقت کے بھائی اور 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

  • سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار

    سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار

    لاہور:مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری فنگر پرنٹس کی مدد سے عمل میں آئی.

    تفصیلات کے مطابق 5 ستمبر 2019 کو لاہور میں قتل کی جانے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی پروین سکندر گل کا قتل ان کا سابق ملازم نکلا.

    سابق رکن صوبائی اسمبلی کے قاتل مصطفیٰ گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے پیسوں کی لالچ میں مقتولہ کو قتل کیا، تفتیش میں فنگر پرنٹس نے کلیدی کردار ادا کیا.

    خیال رہے کہ چند روز قبل پروین سکندر گل کی قتل سے کچھ گھنٹے پہلے کی ویڈیو سامنے آئی تھی.

    یہ ویڈیو گھر میں ریکارڈ کی گئی، جس میں وہ چوری کی واردات سے متعلق تفصیلات فراہم کر رہی ہیں، وہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ یہ دوسری چوری ہے، چور کو سی سی ٹی وی کیمروں کی خبر تھی، اس لیے ان کا رخ موڑ دیا.

    مقتولہ سکندر  پروین گھرکی بالائی منزل پر  اکیلی رہتی تھیں، گھرکی نچلی منزل پرسکندرپروین کا بھائی مقیم تھا۔

    وہ 60 سال کی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے گلےپر رسی کےنشانات ملے، سابق ایم پی اے غیر شادی شدہ تھیں، اور پرویز مشرف دور میں ق لیگ کےٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

  • نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا

    نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا

    لاہور : نیب نے مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کوگرفتار کر لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدرفیق اور قیصرامین کی 15 سال سے پیرا گون میں شراکت ہے جبکہ اس سوسائٹی کی دیگر شخصیات پر بھی اربوں کمانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی قیصرامین بٹ کو نیب نے گرفتار کرلیا، نیب نے قیصر امین بٹ کو پیرا گون سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق نیب نے راوی روڈ پر انکی گرفتاری کے لیے چھاپہ بھی مارا تھا اور پیرا گون سوسائٹی کی تفتیش میں گرفتاری عمل میں لائی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور قیصرامین بٹ کی پچھلے پندرہ سال سے پیرا گون میں شراکت ہے ، پیرا گون سوسائٹی میں دیگر اہم شخصیات پر بھی اربوں روپے کمانے کا الزام ہے۔

    یاد رہے نیب نے پیرا گون سٹی کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، قصر امین بٹ کو 16 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے تھے، قیصر امین بٹ پیرا گون سٹی میں پارٹنر تھے۔

    اس سے قبل خواجہ سعد رفیق اور پیرا گون سٹی کے دوسرے افراد کو بھی تفتیش کے لیے طلب کیا جا چکا ہے جبکہ شہباز شریف پر بھی آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا  الزام ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پرپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔

    خیال رہے کہ 2012 میں میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔

  • کراچی فائرنگ : سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی فائرنگ : سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں سابق رکن سندھ اسمبلی کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، بہادر آباد میں شہری کو اغوا کرلیا گیا۔ اندرون سندھ قمبر میں سرکاری اسپتال کے باہرشہری موٹرسائیکل سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نا ظم آباد نمبر پانچ میں ایک شخص نا معلوم افراد کی گولیوں کا شکار بن گیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

    لانڈھی بابرمارکیٹ میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ملزمان نے نوجوان گولی ماردی۔ زخمی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول سلیم سابق ایم پی اے نصیرالدین کا بیٹا تھا۔

    علاوہ ازیں بہادر آباد سے نامعلوم افراد نے ایک شہری کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا،پولیس کے مطابق مغوی مسعود فیروز کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب سندھ کےعلاقے قمبر میں میں واقع سرکاری اسپتال کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نےبائیک جیسےہی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کی کچھ ہی دیربعد ملزم آیا، لاک توڑا اور یہ جا وہ جا۔

  • صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ،عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے جاں بحق

    صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ،عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے جاں بحق

    صوابی : اے این پی کے سابق ایم پی اے اور امن کمیٹی کے رکن حاجی محمدشعیب کو ان کے حجرے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب جوکہ امن کمیٹی کے رکن بھی ہیں،اپنے ڈیرے واقع علاقہ یارحسین میں بیٹھے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے آکر ان پر فائرنگ کردی.

    اے این پی کے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے،انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں مردان اسپتال منتقل کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے.

    دوسری طرف پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حاجی شعیب خان کے زخمی ہونے کی اطلاع پر اسپتال میں بڑی تعداد میں اے این پی کے مقامی رہنما اور کارکنان جمع ہونا شروع ہو گئے تھے،لیکن ان کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر کارکنوں میں کافی اشتعال پایا جا رہا ہے.