Tag: سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی

  • پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے معافی مانگ لی

    پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے معافی مانگ لی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پی آئی ڈی سی میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے سابق ایڈمنسٹریٹر نے معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ طلب کرنے پر پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زماں نے معذرت کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فہیم زماں نے کہا کہ ’پولیس اہلکار عدنان کی جانب سے ان پر ایس ایم جی تانے جانے پر ان کو غصہ آیا اور ان کا خون کھول گیا جس پر پولیس سے اس طرح کی گفتگو کی۔‘

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے روئیے پر پولیس اہلکار اور شہر کے تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔

    دوسری جانب پولیس اہلکار عدنان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان پر بندوق تانی تھی لیکن انہوں نے بھی اپنے ڈرائیور کو کہا تھا کہ ان پر گاڑی چڑھا دو۔

    مزید پڑھیں: سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اہلکاروں کو دھمکیاں، مقدمہ درج، گرفتاری متوقع

    پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جس گاڑی پر شک ہوتا ہے اس کو روکتے ہیں، سلام دعا کرتے ہیں اور شناختی کارڈ دکھانے کا کہتے ہیں مگر ان کے ڈرائیور سے شناختی کارڈ مانگا گیا تو وہ غصے میں آگئے۔

    کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہوچکا ہے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کو گرفتار کیا جائے گا، سپاہی ہوں اور سپاہی کے ساتھ کھڑا ہوں، پولیس کے ساتھ اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فہیم زمان کی جانب سے مناسب انداز میں بھی یہ معاملہ سلجھایا جاسکتا تھا لیکن انہوں نے گالم گلوچ شروع کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اسنیپ چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ طلب کرنے پر پولیس اہلکار کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دی تھیں جس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس میں 4 دفعات شامل کی گئی تھیں۔

  • سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اہلکاروں کو دھمکیاں، مقدمہ درج، گرفتاری متوقع

    سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اہلکاروں کو دھمکیاں، مقدمہ درج، گرفتاری متوقع

    کراچی: سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں نے پی آئی ڈی سی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ دکھانے کا کہنے پر پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں جس کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”مقدمے میں اہلکاروں کو دھمکیاں، قانون کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی جائیں گی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ڈی آئی جی ساؤتھ”][/bs-quote]

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمے میں اہلکاروں کو دھمکیاں، قانون کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس اہلکاروں نے فہیم الزماں سے بدکلامی نہیں کی۔

    مزید پڑھیں: پولیس تشدد کیس : شہری شفیق کیخلاف ایک مقدمہ درج

    پولیس اہلکارعدنان کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں اسنیپ چیکنگ پر تھے فہیم زماں کی گاڑی گزری، میں نے گاڑی کے ڈرائیور کو کہا شناختی کارڈ دکھاؤ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا شخص غصے میں آگیا اور کہا شناختی کارڈ کیوں دکھاؤں۔

    پولیس اہلکار کے مطابق ریڈزون میں جس گاڑی پر ہمیں شک ہوتا ہے اسے روک کر چیک کرتے ہیں، فہیم زمان نے دھمکیاں اور مغلظات بکیں، ڈرائیور سے کہا ان پر گاڑی چڑھا دو، واقعے کے بعد وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ بغیر شناختی کارڈ دکھائے چلے گئے۔

    سابق ایڈمنسٹریٹر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج، 4 دفعات شامل

    سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اہلکار عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمے میں 4 دفعات لگائی گئی ہیں، کارسرکار میں مداخلت، دھمکی، گالم گلوچ، ٹریفک میں خلل کی دفعات شامل ہیں۔