نئی دہلی: سابق بھارتی صدر پرناک مکھرجی طویل علالت کے بعد چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی طویل علالت کے بعد چل بسے، بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔
پرناب مکھرجی آرمی اسپتال میں بہترین ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج تھے۔
سابق صدر کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے دی۔
انہوں نے لکھا کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ میرے والد آر ار اسپتال کے ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش اور پورے ہندوستان کی دعاؤں کے باوجود اس دنیا میں نہیں رہے۔
ابھیجت مکھرجی نے لکھا کہ ‘دعاؤں میں یاد رکھنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔‘
With a Heavy Heart , this is to inform you that my father Shri #PranabMukherjee has just passed away inspite of the best efforts of Doctors of RR Hospital & prayers ,duas & prarthanas from people throughout India !
I thank all of You 🙏— Abhijit Mukherjee (@ABHIJIT_LS) August 31, 2020
یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پرناب مکھرجی کرونا میں مبتلا ہوگئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جب ایک روٹین چیک اَپ کے لیے پرناب مکھرجی اسپتال پہنچے تو ان میں کورونا کی کچھ علامتیں پائی گئیں جب ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس کی رپورٹ پازیٹو آئی۔
جس کے بعد فوری طور پر سابق صدر کو دہلی میں واقع آرمی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، تاہم اب ان کی جسمانی حالت کافی بہتر بتائی جا رہی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔
دوسری جانب84سالہ پرناب مکھرجی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لیے سیاسی حلقوں میں دعائیں کی جا رہی ہیں۔