Tag: سابق بھارتی کرکٹر

  • چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہوگی، سابق بھارتی کرکٹر نے خبردار کر دیا

    چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہوگی، سابق بھارتی کرکٹر نے خبردار کر دیا

    پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے اور سابق بھارتی کرکٹر نے تمام ٹیموں کو گرین شرٹس کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن ہے۔ ایسے وقت میں جب سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم تنقید کی زد میں ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    تاہم ایک سابق بھارتی کرکٹر نے تمام تر خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے گرین شرٹس کو چیمپئنز ٹرافی میں دیگر ٹیموں کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    آئی سی سی جائزے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔ گرین شرٹس نے خاص طور پر گزشتہ چھ ماہ کے دوران بڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    روی شاستری کے مطابق خاص کر پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اگر پاکستان ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچتی ہے تو وہ کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو گی۔

    سابق ہندوستانی کرکٹر وکوچ کا ماننا تھا کہ صائم ایوب کا زخمی ہونا پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے اور گرین شرٹس کو ان کی کمی محسوس ہوگی۔ تاہم ہوم کنڈیشنز کے ساتھ خطرناک فاسٹ باؤلنگ اٹیک اس کا پلس پوائنٹ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی چیمپئن پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین ون ڈے سیریز جیتی ہیں اور اس لیے وہ پورے اعتماد کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں اترے گی۔

    روسی شاستری نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی، اس کے بعد کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-pakistan-defeat-india-on-23rd-february/

  • سابق بھارتی کرکٹر کی ماں کی گلا کٹی لاش برآمد

    سابق بھارتی کرکٹر کی ماں کی گلا کٹی لاش برآمد

    بھارت کے سابق کرکٹر کی ماں اپنے پونے میں فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں جبکہ ان کا گلا بھی بے دردی سے کٹا ہوا تھا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق فاسٹ بولر سلیل انکولا سابق کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کرچکے ہیں، ان کی 77 سالہ ماں مالا اشوک انکولا کی لاش ماہراشٹرا میں دکن جیمخانہ کے علاقے میں واقع ان کے فلیٹ میں پائی گئی جبکہ ان کا گلا کاٹ گیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی، جمعہ کے دن جب ملازمہ ان کے ہاں آئی اور دورازہ کھٹکھٹانے پر بھی دروازہ نہیں کھلا، اس پر ملازمہ نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔

    جب دروازہ کھولا گیا تو مالا انکولا کی گلا کٹی لاش پڑی تھی جبکہ مقتولہ کے جسم پر کئی زخموں کے نشانات تھے، تاہم بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ خاتون نے یہ اقدام خود کیا ہے، تاہم پولیس دوسرے زاویے سے بھی اس کی تحقیقات کررہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر پولیس سندیپ سنگھ نے بتایا کہ مقتولہ کو ذہنی مسائل کا سامنا تھا، اس حالت میں ملنے پر انھیں فوری طور پر اسپتال کے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دیدیا۔

    سلیل انکولا نے 1989-90 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف ڈبیبو کیا تھا جس میں انھوں نے 128 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم انجریز کی وجہ سے یہی ان کے کیریئر کا پہلا اور آخری ٹیسٹ ثابت ہوا تھا۔

  • یوسف پٹھان بھارتی پارلیمان میں ڈیبیو کیلئے تیار! مگر بی جے پی کو اعتراض

    یوسف پٹھان بھارتی پارلیمان میں ڈیبیو کیلئے تیار! مگر بی جے پی کو اعتراض

    سابق بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج بلے باز یوسف پٹھان نے بھارتی پارلیمنٹ میں بطور قانون ساز اپنی اننگز کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارت میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا کے لیے پارٹی امیدواروں کا ناموں کا اعلان کیا ہے اور قرعہ فعال سابق مسلم کرکٹر یوسف پٹھان کا نام بھی نکلا ہے۔ یوسف پٹھان نے اعتماد کرنے پر ممتا اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    یوسف نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غریب اور محروم طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے عوامی نمائندوں کو کام کرنا چاہیے۔

    سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اُن پر اعتماد کیا اور پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بننے کے لیے امیدوار نامزد کیا۔

    خیال رہے کہ بھارت میں توانا آواز سمجھی جانے والی ممتا بنرجی نے ریاست کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

    بنگال کی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کاالیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ بہرام پور کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

    یوسف پٹھان نے ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ کولکتہ کے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ ریلی میں ترنمول کانگریس پارٹی کا روایتی اسکارف پہنے ہوئے بھی نظر آئے۔

    41 سالہ سابق کرکٹرکا تعلق گجرات سے ہے جبکہ انتخابات میں ان کا مقابلہ کانگریس کے ہیوی ویٹ ادھیر رنجن چودھری سے ہونے کا امکان ہے۔

    ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا تھا کہ ممتا بنرجی کی پارٹی ’باہر سے لوگوں‘ کو لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    بی جے پی بنگال کے سربراہ سکانتا مجمدار نے واضح کیا کہ ٹی ایم سی کے امیدوار کیرتی آزاد اور یوسف پٹھان کا تعلق بنگال کی ریاست سے نہیں ہے۔

  • پراشد قابل رحم بچہ ہے! روہت، راہول نے انھیں کیوں کھلایا؟ سابق بھارتی کرکٹر

    پراشد قابل رحم بچہ ہے! روہت، راہول نے انھیں کیوں کھلایا؟ سابق بھارتی کرکٹر

    فاسٹ بولر پراشد کرشنا کو ٹیم میں شامل کرنے پر سابق بھارتی بولر کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ پر برس پڑے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کو قابل رحم بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔

    نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا سے گفتگو کرنے والے سابق بھارتی بولر نے کہا کہ یچارہ پراشد قابل رحم بچہ ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار نہیں ہے۔ وہ ابھی تک یہ نہیں جانتا کہ ٹیسٹ میچ میں دوسرا اور تیسرا اسپیل کس طرح کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پراشد کو ٹیم میں اس لیے شامل کیا گیا کہ وہ پچ پر اچھی باؤنس کے ساتھ گیند کرتے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم یہ بھول گئی کہ انھوں نے آخری بار کب رانجی ٹرافی کا سیزن کھیلا تھا۔ صرف انڈین اے ٹیم کے ساتھ ایک میچ کھیلنا کافی نہیں ہے۔

    سابق بھارت بولر نے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی جانب سے پراشد کرشنا کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ پراشد کرشنا کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو ناقابل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا تھا۔ وہ ٹیسٹ میچ کی باؤلنگ کے بنیادی نظم و ضبط سے عاری نظر آئے، جنوبی افریقی بیٹرز نے ان کی جم کر دھلائی کی تھی۔

    تاہم کپتان روہت شرما نے سنچورین میں اننگز کی شکست کے بعد بھی نوجوان فاسٹ بولر کی حمایت کی ہے لیکن بھارتی مینجمنٹ نے عجلت میں اویش خان کو کیپ ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے میچ کے لیے طلب کرلیا ہے۔

    اویش اس وقت انڈیا اے اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان ہونے والے میچ میں مصروف ہیں جہاں انھو نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  • سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی

    سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی

    سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اجے جڈیجا نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کروں۔

    اجے جڈیجا نے ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان ٹیم کے مینٹور کے فرائض انجام دیے تھے۔

    واضح رہے کہ اجے جڈیجا کو ورلڈ کپ سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا کنسلٹنٹ کوچ مقرر کیا تھا، افغانستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    افغانستان نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

    اجے جڈیجا نے 13 انٹرنیشنل میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی اور ان کی کپتانی میں بھارت نے 8 میچ جیتے اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • سابق بھارتی کرکٹر کے ایل راہول پر برس پڑے

    سابق بھارتی کرکٹر کے ایل راہول پر برس پڑے

    بھارتی وکٹ کیپر و بیٹر کے ایل راہول کی خراب پرفارمنس پر سابق فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد نے دیگر کھلاڑیوں سے ان کا موازنہ کردیا۔

    بھارتی وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول کی خراب فارم بدستور جاری ہے، کے ایل راہول نے آسٹریلیا کے خلاف ناگپور ٹسٹ کے بعد دہلی ٹیسٹ میں بھی مایوس کیا، لیکن سلیکٹرز نے وکٹ کیپر بلے باز  پر بھروسہ کرتے ہوئے آخری کے دو ٹسٹ میچوں کے لیے بھی انہین منتخب کیا۔

    تاہم ان کی پرفارمنس پر بھارت کے سابق فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد نے کے ایل راہول کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کاونٹی کرکٹ کھیلنے کی صلاح دی ہے۔

    وینکٹیش پرساد نے کے ایل راہول کا موازنہ بھارت کے دیگر کھلاڑیوں سے کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ان کھلاڑیوں کی پرفارمنس اتنی بھی خراب نہیں تھی، لیکن ٹیم سے باہر کردئیے گئے تھے۔

     سابق بھارتی فاسٹ بولر نے اعدادوشمار بھی پیش کیے ہیں اور کہا کہ راہول کی غیرملکی سرزمین پر ریکارڈ شاندار ہے، لیکن اعدادوشمار کچھ اور ہی بیان کرتے ہیں۔

    دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ایل راہول کی حمایت میں پیغام لکھا ہے۔

     ہربھجن سنگھ نے لکھا تھا کہ کیا ہم کے ایل راہول کو اکیلا چھوڑ سکتے ہیں؟ اس نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ اب بھی ٹاپ پلیئر ہے اور وہ کم بیک کرے گا۔

  • پاکستان مخالف بیانات دینے والے بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی بی جے پی میں شمولیت

    پاکستان مخالف بیانات دینے والے بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی بی جے پی میں شمولیت

    نئی دہلی: پاکستان مخالف بیانات دینے والے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق اوپنر بلے باز گوتم گھمبیر نے انتہا پسند مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی، آئندہ ماہ ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں گوتم کو ٹکٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

    سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے وژن سے متاثر ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اپنے اس فیصلے پر خوش ہوں، انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ گوتم گھمبیر پاکستان مخالف بیانات دیتے آرہے ہیں گزشتہ روز بھی انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان سے میچ نہیں کھیلنا چاہتا، ہمیں دو پوائنٹس کی پرواہ نہیں ہے، ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ دو پوائنٹس کے بغیر بھی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتے، گوتم گھمبیر

    ان کی بی جے پی میں شمولیت سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی لوک سبھا کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کررہے تھے۔

    کرکٹ کیریئر کے خاتمے کے بعد گوتم گھمبیر جیسے متعصب شخص مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہوں گے اور انہیں انتہا پسند جماعت میں شمولیت ایک گولڈن چانس لگا تبھی انہوں نے اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

    گوتم گھمبیر کو بھارت کا پدمشری ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے 2011 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2007 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • پاکستان سے اچھے تعلقات کی خواہش، نوجوت سنگھ  سدھو کے خلاف انتقامی اقدام

    پاکستان سے اچھے تعلقات کی خواہش، نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف انتقامی اقدام

    نئی دہلی : پاکستان آنا اوردوستی کا ہاتھ بڑھانا سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا جرم بن گیا، عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد وطن واپس لوٹنے والے سدھو  پر 20 سالہ پرانا ٹریفک حادثے کا مقدمہ کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے اچھے تعلقات کی خواہش سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ کا بڑا جرم بن گیا، وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد سے بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے نفرت اور تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ایک اور انتقامی اقدام کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ میں سدھو کیخلاف بیس سالہ پرانا سڑک حادثے کا مقدمہ کھول دیا گیا، بھارتی سپریم کورٹ نے 1998 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے 1998 میں سدھو اور ان کے دوست روپیندر سنگھ ساندھو کی گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا، درج مقدمے میں عدالت نے سدھو کو باعزت بری کردیا تھا۔

    اب متاثرہ افرادکی درخواست پر دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کرتاپور کا راستہ کھولنے کو تیار ہے، بھارت خیرسگالی کاجواب دے، سدھو

    خیال رہے کرتارپور بارڈر پر نوجوت سنگھ سدھونے مودی سرکار کو پاکستان کی خیرسگالی کا جواب خیرسگالی سے دینے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

    سدھو کا کہنا تھا کہ اپنے دوست اور پاکستان کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے لئےالفاظ نہیں ہیں، یہ پہل اتنی جلدی ہوئی کہ اس کا اندازہ بھی نہیں تھا۔

    واضح رہے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ مختصر ملاقات کی تھی، ملاقات میں آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور گلے بھی ملے۔

    جس کے بعد بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے، مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

  • مودی سرکار کو بڑا دھچکا، نوجوت سنگھ کے بعد اہلیہ بھی بی جے پی چھوڑ گئیں

    مودی سرکار کو بڑا دھچکا، نوجوت سنگھ کے بعد اہلیہ بھی بی جے پی چھوڑ گئیں

    چندی گڑھ: مودی سرکار کو پنجاب کی ریاست میں ایک اور دھچکا، بھارتی جنتا پارٹی کے اہم رہنماء و سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے بعد ان کی اہلیہ نوجوت کور نے بھی بھارتی جنتا پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا۔

    چندی گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران مسز نوجوت کور نے بی جے پی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی سابق جماعت اور بھارتی وزیر اعظم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ’’مودی کے ساتھ کوئی ایماندار شخص نہیں چل سکتا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا  کہ ’’بی جے پی کے ساتھ چلنے کے لیے بدعنوان ہونا ضروری ہے، مودی کی جماعت میں صرف کرپٹ، بدعنوان اور جرائم کرنے والے افراد کی جگہ ہے تاہم ایماندار شخص اس کے ساتھ نہیں چل سکتا تاہم میں عوام کے ساتھ زیادتی ہوتی نہیں دیکھ سکتی اس لیے مودی اور بی جے پی سے علیحدگی اختیار کررہی ہوں‘‘۔

    قبل ازیں رواں سال جولائی کی 25 تاریخ کو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پارٹی پالیسیوں کے سبب بی جے پی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق دونوں جلد ہی کانگریس یا عام آدمی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور خصوصاً سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے کے باوجود قوم کے سامنے ثبوت پیش نہ کرنے کے باعث بھارتی وزیراعظم اور اُن کی جماعت کو اپنے ہی ملک کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔