Tag: سابق بھارتی کپتان

  • سابق بھارتی کپتان نے ایشیا کپ میں انڈیا کے پاکستان سے کھیلنے کی مخالفت کر دی

    سابق بھارتی کپتان نے ایشیا کپ میں انڈیا کے پاکستان سے کھیلنے کی مخالفت کر دی

    شکوک وشبہات کے بادل چھٹنے کے بعد ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا تاہم سابق بھارتی کپتان نے انڈیا کے پاکستان سےکھیلنے کی مخالفت کر دی۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کے انعقاد پر شکوک کے بادل منڈلا رہے تھے۔ تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے ٹیم انڈیا کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا۔ ایشیا کپ کا میزبان بھارت ہے۔ تاہم پاک بھارت معاہدے کے تحت یہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو اے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی جہاں شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس بڑے میچ کی مخالفت میں بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ان میں سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کی آواز بھی شامل ہے، جنہوں نے ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے مقابلے کی مخالفت کی ہے۔

    تاہم ان کی مخالف مخاصمت یا تعصب پر مبنی نہیں بلکہ بھارت کے پاکستان سے باہمی سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہے۔

    اظہر الدین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سے دو طرفہ سیریز نہیں ہوتی، تو پھر دونوں ٹیموں کا ایشیا کپ میں بھی مقابلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ جو بھی ہو مکمل طریقے سے ہو۔ اگر آپ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے، تو پھر بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھی ایک دوسرے کے مقابلے پر نہیں آنا چاہیے۔

    سابق بھارتی کپتان نے برطانیہ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کیخلاف میچ سے بھارتی کھلاڑیوں کے دستبردار ہونے کے معاملے کو بورڈ اور حکومت کا معاملہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے اور شیڈول کے مطابق ان کے درمیان پہلا ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔

    ایشیا کپ میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور راؤنڈ میچ کے بعد سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم کو تین تین میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔ دو ٹاپ ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیںگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان 17 سال سے باہمی ٹیسٹ سیریز اور 13 سال سے ون ڈے سیریز نہیں ہوئی ہے۔ دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی یا اے سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے سے کھیلتی ہیں۔

  • دھونی نے اپنی 42ویں سالگرہ کن خاص دوستوں کے ساتھ منائی؟ ویڈیو وائرل

    دھونی نے اپنی 42ویں سالگرہ کن خاص دوستوں کے ساتھ منائی؟ ویڈیو وائرل

    سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے بھی ایسا ہی کیا انہوں نے اپنے خاص دن 42ویں سالگرہ کو اپنے چند خاص دوستوں  کے ساتھ منا کر لوگوں کو حیران کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہیندر سنگھ دھونی نے اپنی سالگرہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اس تقریب کی ایک جھلک شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی 4 پالتو کتوں کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M S Dhoni (@mahi7781)

    دھونی نے کتوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں لکھا ’آپ سب کی خواہشات کا بہت بہت شکریہ، میں نے اپنی سالگرہ پر کیا کیا اس کی ایک جھلک یہ ہے۔

    ویڈیو میں وآضح دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی ان چاروں کتوں کیلئے کیک کاٹتے ہیں اور انہیں اپنے ہاتھوں سے کھلاتے ہیں، یہی نہیں ساتھ ہی ساتھ وہ کتوں سے یہ کہتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں کہ مستی مت کرو پہلے بیٹھ کر آرام سے کھاؤ ، تو کتے اچھے پالتو جانور کی طرح ان کی بات مان کر ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے سابق کھلاڑی ایم ایس دھونی کو مہنگی بائیکس اور کتے پالنے کا بہت شوق ہے اور ان 4 پالتو کتوں سے انہیں بہت لگاؤ ہے۔

  • سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    ممبئی:  تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، سابق بھارتی کپتان نے لیگ سے  دور رہنے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ سے متعلق ایک اور  تنازع سامنے آگیا، لیجنڈ کرکٹر اظہر الدین  نے لیگ کی پیش کش رد کر دی.

    سابق بھارتی کپتان نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھےٹی ٹین لیگ سے ڈائریکٹر ٹیلنٹ ہنٹ کی پیش کش تھی، مگر متنازع میڈیا رپورٹس سے گھری ٹی ٹین لیگ سےدوررہنا بہترہے.”


    مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا

    یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے گذشتہ دونوں‌نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ٹی 10 لیگ سے متعلق معلومات میسر نہیں کہ ان کے اسپانسرز کون ہیں، فرنچائز کس کے پاس ہے، لیگ کے لیے پیسا کہاں سے آ رہا ہے، تسلی ہونے تک اپنے کھلاڑی ٹی 10 لیگ میں نہیں بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان آصف اقبال نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے تماشا قرار دیا تھا، دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرازنواز کی جانب سے لیگ پرپابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے.

  • عمران خان چیلنج پسند کرتے ہیں، انہیں مشکل سے لڑنا آتا ہے،سنیل گواسکر

    عمران خان چیلنج پسند کرتے ہیں، انہیں مشکل سے لڑنا آتا ہے،سنیل گواسکر

    نئی دہلی : سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ عمران خان چیلنج پسند کرتے ہیں، انہیں مشکل سے لڑنا آتا ہے، انھوں نے کہا تھا وہ بھارت کو میری موجودگی میں ہرانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے عمران خان کووزیر اعظم بننے پرمبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا عمران خان چیلنج پسند کرتے ہیں انہیں مشکل سے لڑنا آتا ہے۔

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے1986 میں ریٹائر نہ ہونے کا کہا تھا اور کہا تھا وہ بھارت کو میری موجودگی میں ہرانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا عمران خان کا وزیراعظم بننا بڑا موقع ہے، توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا وزیراعظم بننا بڑا موقع ہے، سنیل گواسکر

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ عمران خان بھارتی عوام کو بہترجانتے ہیں، انھوں نے بھارت میں کافی وقت گزارا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی کے سابق کرکٹ کا مزید کہنا تھا کہ ان کو کئی سال سے جانتا ہوں، عمران خان کا وزیراعظم بننا پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھا موقع ہے۔

    واضح رہے ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

    قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

  • سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی زہر اگلنا شروع کردیا

    سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی زہر اگلنا شروع کردیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بھی زہر اگلنا شروع کردیا کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔

    بھارت کی لائن آف کنٹرول کے بعد لائن آف کرکٹ میں بھی در اندازی جاری ہے، بھارت نے کھیل سے راہ فرار کی روایت نہ چھوڑی، نفرت کی چنگاری نے ایک بار پھر کھیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    اڑی کے واقعہ کے بعد انگاروں پر لوٹتے بھارتیوں کو بہانہ مل گیا، بی سی سی آئی کے صدر انوراک ٹھاکر نے زبان سے زہر اگلا جس کے بعد سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھی ان کے پیچھے چل دیئے، سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھی تنگ نظرنکلے اور پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط ختم کرنے کی بات کردی انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔

    پاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے بھارت ہمیشہ تیار رہتا ہے بس موقعے کا انتظار کرتا رہتا ہے، اب ایک بار پھر بھارت کا بچپنا سب کے سامنے آگیا، ایسا لگتا ہے شعیب اختر کی لگنے والی گیند کا درد ابھی تک سارو گنگولی میں موجود ہے۔