Tag: سابق بھارتی کھلاڑی

  • ورلڈ کپ 2024: سابق بھارتی کھلاڑی کا روہت شرما کی کپتان سے متعلق بڑا دعویٰ

    ورلڈ کپ 2024: سابق بھارتی کھلاڑی کا روہت شرما کی کپتان سے متعلق بڑا دعویٰ

    معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں روہت شرما کی کپتانی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر روہت شرما ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلتے ہیں تو ٹیم کی کپتانی کی کمان بھی ان کے سپرد کی جائے گی۔

    سابق بھارتی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اگر آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے بعد ٹیم پلئینگ 11 کا حصہ بن بھی گئے  تو اسٹار بلے باز روہت شرما ہی بھارت کی قیادت کریں گے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر بھارتی کیوں جَل بُھن گئے؟

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں روہت کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، روہت شرما اب کپتان ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی کپتان ہوں گے، اگر وہ ورلڈ کپ کھیلتے ہیں تو کپتان روہت ہی ہوگا ۔

    انہوں نے اپنے تبصرے میں مزید کہا کہ ’ یہ مت سوچیں کہ ہاردیک واپس آنے کے بعد کپتان بن جائیں گے، میں اس بات کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ اگر وہ واپس آئے بھی تو بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • گوتم گمبھیر نے بھارتی میڈیا سے انوکھا شکوہ کر ڈالا

    گوتم گمبھیر نے بھارتی میڈیا سے انوکھا شکوہ کر ڈالا

    بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے گراؤند میں لڑائی سے متعلق سوال کرنے پر صحافی سے شکوہ کرنے لگے۔

    گوتم گمبھیرکی حال ہی میں آئی پی ایل میں اپنے ہی بورڈ کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے لڑائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تاہم ماضی میں بھی انہیں کئی بار پاکستان کے کھلاڑیوں سے الجھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، انٹرویو کے دوران ان سے بھارتی اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستانی کھلاڑیوں کو لڑائی میں کہتے کیا تھے؟

    سوال کے جواب میں گوتم گمبھیر  نے صحافی سے شکوہ کیا اور بولے آپ لوگ صرف میری لڑائیاں ہی دیکھاتے ہیں کیونکہ ان سے آپ کو ریٹنگ ملتی ہے۔

    سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ ورنہ مجھ سے زیادہ لڑائیاں تو عرفان پٹھان نے میدان میں لڑی ہوئی ہیں، میں نے تو صرف آفریدی سے لڑائی کی مگر عرفان نے6 پاکستانی کھلاڑیوں سے لڑائی کرچکے ہیں۔

     یار رہے کہ 2007 میں بھارت میں میچ کھیلتے ہوئے گوتم گمبھیر  نے جان بوجھ کر پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ٹکر ماری لیکن پھر آفریدی کا غصہ اور تیور دیکھ کر خود ہی ڈر کر چلتے بنے تھے۔