Tag: سابق جاپانی وزیراعظم

  • وزیراعظم  اور صدر مملکت کا سابق جاپانی وزیراعظم کی حملے میں ہلاکت  پر اظہار  تعزیت

    وزیراعظم اور صدر مملکت کا سابق جاپانی وزیراعظم کی حملے میں ہلاکت پر اظہار تعزیت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سابق جاپانی وزیراعظم کی حملے میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کیساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سابق جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خاندان،جاپان کےعوام کیساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں سابق جاپانی وزیراعظم کیساتھ اپنی ملاقات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، وہ ہمیشہ مسکراتے رہے اور پاکستانی عوام کے مخلص دوست تھے، شنزوایبے کی موت واقعی ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق جاپانی وزیراعظم کی حملے میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا شنزوآبے نے پاک جاپان تعلقات کیلئے اہم کردار ادا کیا، ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کیساتھ ہیں اور مشکل وقت میں جاپان کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے، شنزو ایبے کو صبح انتخابی ریلی کے دوران گولیاں ماری گئیں، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    سڑسٹھ سالہ شنزو ایبے سب سے زیادہ عرصے تک جاپان کے وزیراعظم رہے تاہم صحت کی خرابی کے باعث انہوں نے دو سال پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔