Tag: سابق دور حکومت

  • سابق دور حکومت کی اعلیٰ شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

    لاہور : سابق دور حکومت کی اعلیٰ شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دے رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نگراں حکومت کے آتے ہی سابق دور حکومت کی اعلیٰ شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

    سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پرویزالہٰی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی جبکہ مونس الہٰی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری کو واپس بلوالیا گیا۔

    اس کے علاوہ اسلم اقبال ، راجہ بشارت ، یاسمین راشد ، مراد راس ، محمد خان بھٹی اوراسمبلی سیکرٹری عنایت اللہ سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی۔

    لاہور پولیس اور پنجاب کے دیگر یونٹس سے 24 گاڑیاں ،554 اہلکار واپس لیے گئے ، ایک ہزار سے زائد پولیس افسران سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دیتے رہے۔

  • سابق دور حکومت میں پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے اہم شواہد منظر عام پر

    سابق دور حکومت میں پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے اہم شواہد منظر عام پر

    کراچی : پی آئی اے کی سابق انتظامیہ نے مال مفت دل بے رحم کی مثال قائم کردی، گورنمنٹ آڈٹ رپورٹ نے سابق حکومت میں کس طرح پی آئی اے کو نقصان پہنچایا گیا بھا نڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے اہم شواہد سامنے آگئے ، گورنمنٹ آڈٹ رپورٹ نے بھا نڈا پھوڑ دیا
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی ماضی کی انتظامیہ نے کس طرح ادارے کو نقصان پہنچایا۔

    آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایک سال میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی 46پروازیں بغیر کسی مسافر کے آپریٹ کی گئیں اور 2016 -17 کے دوران ان پروازوں میں ایک بھی مسافر سوار نہ تھا۔

    دستاویز کے مطابق بغیر مسافر 46پروازیں آپریٹ کرنے سے قومی ایئرلائین کو 18کروڑ روپوں سے زائد کا نقصان ہوا، ان پروازوں کے علاوہ 36حج اور عمرہ کی پروازیں بھی بغیر کسی مسافر کے روانہ ہوئیں۔

    اکتوبر 2018 میں انتظامیہ کو معاملے سے آگاء کیا ، سرکاری دستاویزات میں اس معاملے کا ذمہ دار ماضی کی پی آئی اے انتظامیہ کی لاپرواہی کو قرار دیا گیا ہے۔

    گذشتہ روزپی آئی اے انتظامیہ نے پے گروپ 6 اور 7 کے فضائی میزبانوں کو جاری ترقی کے آرڈرز تین روز بعد ہی روکنے کا حکم دے دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سابقہ دور حکومت میں ناقص پلاننگ سے پی آئی اے کے کروڑوں کے جہاز ناکارہ

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پے گروپ 6 تا7 اور 7 سے 8 کے فضائی میزبانوں کی ترقی کئی برس بعد عمل میں لائی گئی، لیٹرزروکنے کی ای میل کا مبینہ مقصد پسندیدہ کا اندراج اورناپسندیدہ کے نام نکالنا ہے۔

    یاد رہے اپریل میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سابقہ دورِ حکومت میں ناقص پلاننگ کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے کروڑوں روپے کے جہاز نا کارہ ہو گئے ، نا کارہ طیاروں میں پی آئی اے کے ایئر بس 310 کے 4 طیارے ، جمبو 747 ایک، اے ٹی آر کے 2 اور ایک 777 طیارہ بھی شامل تھا۔

  • سابق دور حکومت میں "افتتاحی تختیاں” لگانے میں بھی کرپشن

    سابق دور حکومت میں "افتتاحی تختیاں” لگانے میں بھی کرپشن

    لاہور: سابق دورحکومت کی ایک اور کرپشن کہانی سامنے آگئی ، ایک سے زائد افتتاحی تختیوں کے استعمال اور مقرر کردہ ریٹ سے زائد پیسے اداکئے جانے کا انکشاف ہوا ، سابق حکومت نے اپنی تشہیرکےلیےایک منصوبے پر درجنوں تختیاں لگائیں ، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں” افتتاحی تختیاں” لگانے میں بھی کرپشن کا انکشاف ہوا اور بتایا گیا وزیراعظم گلوبل پیکج کےتحت گلیاں، سڑکوں کی72اسکیمیں مکمل کی گئیں ، اسکیموں کے افتتاح سے قبل تختیوں میں مقرر کردہ ریٹ سے زائد پیسے ادا کیےگئے۔

    افتتاحی تختیوں میں ہونے والی کرپشن پر آڈیٹر جنرل نے اعتراض لگادیا اور کہا سابق حکومت نے اپنی تشہیر کے لیے ایک منصوبے پر درجنوں تختیاں لگائیں ، رولز کے تحت ایک منصوبے پر ایک ہی افتتاحی تختی لگانی چاہیے، زیادہ تختیاں لگانے سے حکومتی خزانے کو ادائیگی کرنی پڑی۔

    آڈیٹر جنرل نے کہا پراجیکٹ ڈائریکٹرون ٹیپاکی غفلت سےسرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

    آڈیٹر جنرل نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیپا سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایک اور بڑا کرپشن اسکینڈل: نواز شریف، شہباز شریف کے ملوث ہونے کاانکشاف

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی سابق دور حکومت میں کرپشن کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ یا تھا، جس میں  نواز شریف شہباز شریف، اور احسن اقبال کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    خیال رہے شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کاکوئی این آراو نہیں ہوگا، سڑکوں پرآناہے،تو ہم کنٹینردینےکوتیار ہیں،کھانابھی پہنچائیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔