Tag: سابق رُکنِ قومی اسمبلی

  • سابق ایم این اے نبیل گبول نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

    سابق ایم این اے نبیل گبول نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

    کراچی: سابق ایم این اے نبیل گبول نے پیپلز پارٹی (بے نظیر بھٹو گروپ ) کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

    کراچی کے علاقے پپری میں مختلف شخصیات سے تعزیتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کاکہنا تھا کہ نئی پارٹی میں پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوٴں، کارکنان اور سندھ کی اہم سیاسی سماجی شخصیات کو شامل کیاجائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ نئی پارٹی میں ارباب رحیم سمیت پیپلز پارٹی کے نامور رہنما بھی شمولیت کرینگے، نبیل گبول کاکہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے مجھے سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر دکھ ہوا ہے، عدلیہ نے سندھ حکومت کے دباوٴ میں آکر مجھے سیکیورٹی فراہم نہیں کی، میر ی جان کو خطرہ صرف اور صرف الطاف حسین اور آصف زرداری اور لیاری گینگ وارسے ہے، اگر مجھے قتل کردیا جائے تو یہ تینوں ذمہ دار ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ کے ایم این اے رشید گوڈیل پر حملہ کرنے میں متحدہ خود ہی ملوث ہے، شاہد بکک نامی کلر کو حملے سے جوڑنے کا مقصد متحدہ اپنے آپ کو کلیئر کروانا چاہتی ہے، شاہد بکک کرائے کا قاتل ہے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، اور رشید گوڈیل کی سپاری شاہد بکک کو کس نے دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے مجھے خود کہا تھا کہ متحدہ مجھے مروانا چاہتی ہے اور رشید گوڈیل کے ہسپتال کا بل بھی متحدہ نے ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیات انتخابات کے لئے میں نے ملیر، لیاری، کیاماڑی، گڈاپ اور دیگر علاقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیئے ہیں۔

  • این اے246 میں خون خرابے کا خطرہ ہے، نبیل گبول

    این اے246 میں خون خرابے کا خطرہ ہے، نبیل گبول

    کراچی :سابق رُکنِ قومی اسمبلی نبیل گبول نے ایم کیوایم میں شمولیت کواپنی غلطی قراردے دیا اور کہا کہ  لیاری کے عوام میں واپس آگئے ہیں۔

    سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر اُن کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، نبیل گبول نے حلقہ این اے دوسوچھیالیس سے الیکشن لڑنا اپنی غلطی قراردی۔

    نبیل گبول نے لیاری کے عوام میں واپس آنے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے عوام کی مرضی کی پارٹی جوائن کریں گے۔ نبیل گبول نے لیاری جنرل اسپتال کا بھی دورہ کی۔

    نبیل گبول نے اپنے سابقہ حلقہ انتخاب میں الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہرکیا، ان کا کہنا تھا کچھ غنڈہ عناصر کسی کو مہم چلانے نہیں دے رہے، کسی امیدوار کو ہلاک کیا جاسکتا ہے۔

      نبیل گبول نے حلقے میں فوج لگانے کے پی ٹی آئی کے مطالبے کی تائید کی،ان کا کہنا تھا ایم کیوایم کو ڈر ہے سیٹ ہاتھ سے نہ نکل جائے، اتنا خون خرابہ ہوسکتا ہے کہ گورنرراج کی نوبت آجائے۔

      نبیل گبول نے یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ پیپلزپارٹی میں جاسکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ پارٹی سے گندے انڈوں کونکال باہر کیا جائے۔