Tag: سابق سفیر عبدالباسط

  • ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر پر میرٹ پر کام ہی نہیں کیا: عبد الباسط

    ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر پر میرٹ پر کام ہی نہیں کیا: عبد الباسط

    اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر اور بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبد الباسط نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں ماضی کی حکومتوں کے طرزِ عمل کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سفیر عبد الباسط نے کہا ہے کہ افسوس ہے ماضی کی حکومتیں جموں کشمیر پر غیر سنجیدہ رہیں، ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر پر میرٹ پر کام ہی نہیں کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الباسط کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے پاکستانی ہائی کمشنر کو بھارت نہ جانے دیں۔

    انھوں نے کہا میرا اندازا ہے مسئلہ کشمیر پر بھارت کا امریکا سے گٹھ جوڑ ہے، میرا خیال ہے بھارت نے اپنے فیصلے سے امریکا کو پہلے ہی آگاہ کیا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر اوفا ڈکلیریشن جیسی غلطیاں دہرائی جاتی رہیں تو دنیا بات نہیں سنے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ذاتی رائے ہے بھارت کے اقدام کے بعد شملہ معاہدہ دم توڑ چکا: وزیر خارجہ

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے وجود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ بھارت کے اس اقدام کے بعد شملہ معاہدہ ٹوٹ چکا ہے۔

    جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہم عالمی اداروں سے رابطے کے ساتھ قانونی طریقہ بھی اختیار کریں گے، سلامتی کونسل بھی جائیں گے، پاکستان کے پاس قانونی آپشن ہے، سلامتی کونسل میں جانے سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے، روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے، بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔

  • بھارت کی پالیسی سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، سابق سفیر عبدالباسط

    بھارت کی پالیسی سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، سابق سفیر عبدالباسط

    اسلام آباد: سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت میں صورت حال مزید بگڑے گی، پانچ ریاستوں میں بی جے پی کو مکمل طور پر ناکامی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ انتہا پسند ہندوؤں کو ایک جگہ پر جمع ہونے کی ترغیب دی جارہی ہے، ہمیں بی جے پی کی اس قسم کی پالیسی سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

    سابق سفیر کے مطابق ہمیں وقتاً فوقتاً بھارت کے اصل چہرہ کو بے نقاب کرنا چاہئے، بی جے پی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا سیاسی ونگ ہے، آر ایس ایس کی مسلمانوں کے خلاف تاریخ ہے، اب بھی ظلم جاری ہے۔

    عبدالباسط نے کہا کہ اترپردیش میں وزیراعلیٰ بھی آر ایس ایس کی صوابدید ہے، وزیراعلیٰ اترپردیش کے مسلمانوں کے خلاف اقدامات دیکھ چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے شہروں کے نام تک تبدیل کردئیے جن کا مسلمانوں سے تعلق تھا، گائے کے نام پر آئے روز مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: مودی سرکار انتخابات میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دے گی، بی جے پی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

    واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنما سبرا منیم سوامی نے اپنی ہی حکومت کی پالیسی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ مودی سرکار عام انتخابات میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دے گی۔

    یاد رہے کہ آج بھی بھارتی ریاست بہار میں گائے چوری کرنے کے الزام میں 55 سالہ بزرگ محمد کابل کو قتل کردیا گیا، مقتول مدد کی اپیل کرتا رہا مگر کوئی مدد کو نہ پہنچا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔