Tag: سابق سینیٹر

  • آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں، کل گیس پر کر رہے ہوں گے: مصطفی نواز کھوکھر

    آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں، کل گیس پر کر رہے ہوں گے: مصطفی نواز کھوکھر

    سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے مل کر بُنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ایکس پر جاری پیغام میں ملک بھر میں بجلی کے اضافی بل و احتجاج پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں  تو کل گیس پر کر رہے ہوں گے، بچوں کی فیسوں کو پکڑیں گے تو پیٹرول، ڈیزل کا خرچہ ہاتھ سے نکل جائے گا، کچن کو سنبھالیں گے تو بوڑھے والدین کی دوائیاں نہیں خرید پائیں گے۔

    مصطفی نواز کھوکھر نے ایکس پر لکھا کہ  عزیزانِ من آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے مل کر بُنا ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ اِس سے نکلنے کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے سیاسی استحکام، فوری اور شفاف انتخابات، جس کے ہاتھ عوام حکومت دیں اُس کو اپنا ریفارم پروگرام مکمل کرنے دیں۔

  • چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق سینیٹر داؤد خان زخمی

    چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق سینیٹر داؤد خان زخمی

    چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق سینیٹر داؤد خان زخمی ہوگئے ہیں۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر داؤد اچکزئی کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ داؤد خان اچکزئی کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علاقہ توت اڈا میں علی الصبح پیش آیا تھا جہاں حملہ آوروں نے اے این پی دفتر میں گھس کر فائرنگ کی تھی، نامعلوم مسلح ملزمان دیوار پھلانگ کر باچا خان مرکز میں داخل ہوئے۔

    داؤد خان پر حملہ آوروں کی فائرنگ کے جواب میں محافظوں کی فائرنگ کے تبادلے میں دفتر کے اندر موجود گاڑیاں جو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں داؤد خان اچکزئی کو بازو میں 2 گولیاں لگی ہیں, جنہیں کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہداء کی تعداد 149 ہوگئی


    یاد رہے کہ چند روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر مٹینگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پی بی 35 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج ریئسانی سمیت 150 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے، جبکہ 122 سے زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔


    بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں سال انتخابات کے دوران انتخابی امیدواروں پر کیا جانے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔ بنوں میں بھی چند روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔


    پشاور: اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا، ہارون بلور سمیت 13 شہید


    واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں مزید 21 افراد بھی شہید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جے یو آئی فے کے رہنما کا قتل، وزیر اعلٰی سندھ نے انکوائری کمیٹی بنا دی

    جے یو آئی فے کے رہنما کا قتل، وزیر اعلٰی سندھ نے انکوائری کمیٹی بنا دی

    کراچی: سکھرمیں سابق سینیٹراورجمعیت علمائےاسلام فضل الرحمان گروپ سندھ کےسیکرٹری جنرل ڈاکٹرخالدمحمودسومرو قاتلانہ حملےمیں جاں بحق ہو گئے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی سکھر کی سربراہی میں واقعے کی تفتیش کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود سومرو سکھر میں نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    خالد سومرو کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر خالد سومرو جمعے کو پیغامِ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے سکھر پہنچے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھارت نفری مدرسے اور ہسپتال پہنچ گئی ہے۔

    جے یو آئی سیکرٹری جنرل سندھ ڈاکٹر خالد سومرو کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے اپنے پسماندہگان میں بیگم، تین بیٹیاں اور چھ بیٹے چھوڑے ہیں۔ ڈاکٹر خالد محمودکی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے مدرسے اسلامیہ اشاعت القرآن میں ادا کی جائےگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر خالدمحمودسومرو کےقتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کی سربراہی میں تین ایس ایس پیز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔