Tag: سابق سینیٹر فیصل واوڈا

  • ’ ڈیڑھ پونے دو سال میں پیپلز پارٹی ن لیگ کو تھپکی لگائے گی‘

    ’ ڈیڑھ پونے دو سال میں پیپلز پارٹی ن لیگ کو تھپکی لگائے گی‘

    اسلام آباد: سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ پونے دو سال میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی مسلم لیگ (ن) کو تھپکی لگائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری سیاسی شطرنج کے کھلاڑی اور ماہر ہیں، ان کا پاکستان کھپے کا نعرہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا  کہتے ہیں کہ سارا زور بازو پیپلزپارٹی کاہے جو شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا، ڈیڑھ پونے دو سال میں پیپلز پارٹی ن لیگ کو تھپکی لگائے گی، ڈوریاں پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہیں، پی پی اسمارٹ سیاست کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بھی مشکلات بڑھنے لگی ہیں، پی ٹی آئی کیلئے کوئی ڈھیل ہے نہ کوئی ڈیل، اگر نو مئی سے متعلق آرمی ایکٹ میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو وہ ہوگی۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کتنا عرصہ جیل میں رہیں گے؟ فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کردیا

    چیئرمین پی ٹی آئی کتنا عرصہ جیل میں رہیں گے؟ فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سال سے پہلے جیل سے باہرنکلتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سال سے پہلے جیل سے باہرنکلتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے اور کچھ دونوں طرف کھیل رہے ہیں لیکن سب اندرجائیں گے۔

    ملک کے موجودہ حالات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بزنس مینوں نے 1400 ارب کے بجائے 600 ارب ٹیکس بھرا ہے، پاکستان میں مافیا چل سکتا ہے مافیا کو ختم کرنے والانہیں چل سکتا۔

    سابق سینیٹر نے کہا کہ 62 روپے فی یونٹ بجلی کیساتھ کیسےکاروبارہوسکتاہے، بوسیدہ نظام کو لے کر چلنا ہے تو اس کوپھراسی جگہ روک دیناچاہیے۔

    صدر مملکت سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا نے بتایا کہ عارف علوی صدررہیں گے، اب ان پر انحصار ہے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں یا نہیں۔