Tag: سابق شوہر

  • کراچی : ہوٹل سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، تہلکہ خیز انکشاف

    کراچی : ہوٹل سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، تہلکہ خیز انکشاف

    کراچی کے نجی ہوٹل سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے بہیمانہ تشدد کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب ہوٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 25 سالہ مقتولہ کو سابق شوہر نے چھری کے وار کرکے قتل کیا، خاتون اور ملزم کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی ہوچکی تھی۔

    مقتولہ خاتون اپنے سابق شوہر کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھی، شوہر کے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کے دوران جھگڑا ہوا، خاتون کو تشدد اور چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کا سابق شوہر مبینہ طور قتل کی واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتولہ چنیسرگوٹھ کی رہائشی اور 3بچوں کی ماں تھی، لاش کو دیگر قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • شادی کیوں کی ؟ مشتعل خاتون نے سابق شوہر کا گھر جلا ڈالا

    شادی کیوں کی ؟ مشتعل خاتون نے سابق شوہر کا گھر جلا ڈالا

    گوجرانوالہ میں ایک خاتون کی جانب سے اپنے سابق شوہر کا گھر جلانے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمہ کو اس کی دوسری شادی کا رنج تھا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگادی، جس نے دوسری شادی کی تھی اور آج ولیمہ تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ محلہ اسلام آباد میں پیش آیا، صالحہ نامی خاتون نے مبینہ طور پر ولیمے کے دن گھر میں گھس کر آگ لگائی، بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا۔

    آگ نے دو کمروں اور صحن میں رکھے سامان کو جلادیا، دولہا اور اس کے والدین ولیمے کی تقریب میں تھے، سابق شوہر عدنان نے تین سال قبل گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون کو طلاق دی تھی۔

    عدنان اور صالحہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، عدنان والدین کے گھر سے ملحقہ اپنے دوسرے مکان میں صالحہ کے ساتھ رہتا تھا تین سال قبل میاں بیوی میں طلاق ہوگئی تو عدنان والدین کے گھر شفٹ ہوگیا۔

  • طلاق کے بعد ماں سے ڈھائی سالہ بچی چھیننے والے باپ کو گرفتار کرنے کا حکم

    طلاق کے بعد ماں سے ڈھائی سالہ بچی چھیننے والے باپ کو گرفتار کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلاق کے بعد ماں سے ڈھائی سالہ بچی چھیننے والے باپ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق شوہر کی جانب سے ڈھائی سالہ بچی چھیننے کیخلاف والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور پیر تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم افضل پیرتک پیش نہ ہواتوسارےخاندان کےآئی ڈی کارڈ،پاسپورٹ بلاک کر دیں۔

    جسٹس محسن اختر نے کہا کہ میاں بیوی کا نہیں ایک بچی کا مسئلہ ہے،جس نے یہ کیااس آدمی کو شرم آنی چاہیے، یہ امریکا،انگلینڈ نہیں جہاں خاندان کوپتہ نہیں ہوتا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ افضل محمود جہاں ملے گرفتارکر کے پیش کریں، بچی کوہرحال میں بازیاب کرائیں، اگلی سماعت پردوسری بیوی کو بھی لے کر آئیں، کوئی پراپرٹی کاریکارڈیابینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ہیں توریکارڈکاحصہ بنائیں۔

    جسٹس محسن اختر نے بچی کی والدہ سے مکالمے میں کہا کہ پراپرٹی اوربینک ریکارڈ دیکھ کر میں آرڈر کروں گا، والدہ نے بتایا کہ گھر سے نکلے تو سابق شوہربچی چھین کرفرارہوگیا،3ماہ سےنہیں ملی۔

    وکیل نے کہا کہ ہمیں وقت چاہیے افضل محمود بیمار ہیں ، انکامؤقف بھی لینا ضروری ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جو شخص 3ماہ سے بھاگا ہوا ہے اس کا مؤقف نہیں لیا جا سکتا،4مرتبہ پولیس اس کےگھر گئی ہر بار فیملی کی جانب سے جھوٹ بولا گیا، میں نے چانس دیدیا اب گرفتاری ہوگی،ساری باتیں براستہ جیل ہوں گی، جس چارپائی میں لیٹا ہے اسکا پتہ بتائیں گرفتارکرائیں گے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی

  • جگن کاظم کا اپنی پہلی شادی سے متعلق ہولناک انکشاف

    جگن کاظم کا اپنی پہلی شادی سے متعلق ہولناک انکشاف

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے سابق شوہر کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران جگن کاظم نے گھریلو تشدد کے بارے میں بات کی، اس موقع پر اُنہوں نے اپنے تلخ ماضی کو بھی یاد کیا جس میں اُنہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ڈیڑھ سال تک میں نے اپنے شوہر سے مار کھائی ہے، شوہر کی جانب سے تشدد کی پہلی علامات بیوی کے لیے منہ سے نکلی گئی گالی ہوتی ہے، یہ گالیوں سے شروع ہوتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی پر ہاتھ اُٹھا دیتا ہے۔

    ’’اور جب شوہر پہلی بار ہاتھ اُٹھائے تو اُسی وقت عورت کو فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ جس دن ایک بار ہاتھ اُٹھ گیا تو وہ ہاتھ بعد میں بھی اٹھے گا، اسی لیے اسی وقت آپ کو فیصلہ کرلینا چاہیے، میری پہلی شادی میں بھی یہی ہوا، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں نے برداشت کیا اور ڈیڑھ سال تک شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہی، میں اُسی وقت علیحدگی کا فیصلہ کرسکتی تھی لیکن میں نے نہیں کیا کیونکہ میں بےوقوف تھی‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

     

    جگن کاظم نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میرے ساتھ ساری زندگی بدتر سلوک ہی ہوگا، میں جب سات ماہ کی حاملہ تھی تو اُس وقت بھی میرے سابق شوہر نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، تشدد کیا اور پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

    جگن کاظم نے کہا کہ میں اُس تشدد کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتی کیونکہ وہ میری اپنی غلطی تھی کہ میں نے ہی اپنے لیے ایسے شخص کا انتخاب کیا تھا، میں نے پسند کی شادی کی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب نور مخدوم کا کیس وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر ہر کوئی بات کررہا تھا کہ اُن کے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے لیکن میں نے اس پر کوئی بات نہیں کی کیونکہ میں اپنے ماضی کی وجہ سے وائرل نہیں ہونا چاہتی تھی۔

    واضح رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا (حمزہ) بھی ہے، اُنہوں نے سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ دوسری شادی کی۔

  • سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سونیا حسین کے سابق شوہر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ کے سابق شوہر واصف محمد نے سال 2023 میں ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کرلی تھی تاہم اب انہوں نے پہلی بیٹی کا استقبال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Man kiani (@iammantashakiani)

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل  مونوکروم تصاویر میں  فٹنس ٹرینر اپنی نومولود بیٹی کو گود میں لیے مسکراتے نظر آرہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں بھی واصف اور منتشا بیٹی کو خوشی سے چومتے دکھائی دیے۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کی محبت اور والد کی خوبصورتی کے ساتھ ایک ستارہ آسمان سے ہماری بانہوں میں اترا ہے، الحمدللہ۔ اللہ کی رحمت سے ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اس خوشی کی خبر کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ واصف محمد ماڈل منتشا کیانی سے شادی کرنے سے قبل اداکارہ سونیا حسین کیساتھ نکاح میں منسلک تھے، بعدازاں نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اگر چہ علیحدگی کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہیں کی لیکن واصف اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

  • سلمیٰ حسن نے طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی

    سلمیٰ حسن نے طلاق کے بعد سابق شوہر کیساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے طلاق کے بعد سابق شوہر و ہدایت کار اظفر علی کیساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی۔

    حال ہی میں اداکارہ سلمٰی حسن نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے پر ہونے والی تنقید کے بارے میں گفتگو کی۔

    اداکارہ نے شو میں انکشاف کیا کہ طلاق کے بعد انہیں سابق شوہر اظفر کے ساتھ کام کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد اُنہیں سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے پر کس طرح کی باتیں سننے کو ملی تھیں۔

    سلمیٰ حسن کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ بہت ہی عجیب و غریب تبصروں سے نشانہ بنایا گیا کچھ لوگوں نے اظفر علی کے ساتھ کام کرنے کے میرے فیصلے کو ’شریعت کے خلاف‘ قرار دیا۔

    سلمیٰ حسن کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ میں تو اداکاری کررہی ہوں تو کسی نہ کسی کے ساتھ تو کر ہی رہی ہوں گی، کیا فرق پڑتا ہے؟۔

    انہوں نے اس بات کی وضاحت میں کہا کہ جب آپ کی طلاق ہوتی ہے، آپ کے بچے ہوتے ہیں اور آپ کی نہیں بن رہی ہوتی تو آپ وزیٹیشن رائٹس (بچوں سے ملاقات کے حقوق) کے لیے عدالت جاتے ہی ہو جہاں آپ ایک کمرے میں بیٹھتے ہو، اگر ایسا ہوسکتا ہے تو پھر ساتھ کام کیوں نہیں ہوسکتا؟۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں میری بیٹی فاطمہ کا اپنے والد کے ساتھ رشتہ مضبوط رہے، ہمیں اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ ہمارے اختلافات میں بچوں کا کیا قصور؟، بچوں کی خاطر ذاتی اختلافات ایک طرف رکھے جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمیٰ حسن کے سابق شوہر اظفر علی معروف پروڈیوسر اور اداکار بھی ہیں، سلمیٰ حسن نے اپنے کریئر کے دوران ہی شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے، سلمیٰ حسن اور اظفر علی کے درمیان 2012 میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

    کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

    بنکاک: تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو علم ہوا کہ اس کی بیوی نے 9 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی جس کے بعد اس نے شوہر سے خود ساختہ علیحدگی اختیار کر کے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

    اردو نیوز کے مطابق 3 لاکھ 48 ہزار ڈالر (9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر ان کے شوہر نے دوسرے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا۔

    تھائی لینڈ کا ایک شخص اس وقت حیران ہوا جب اس کی اہلیہ نے 3 لاکھ 48 ہزار ڈالر کی لاٹری جیتی اور پھر اس نے دوسرے شخص سے شادی کر لی، 47 سالہ نرین نامی شخص نے اپنی اہلیہ کے خلاف 11 مارچ کو مقدمہ درج کروایا۔

    نرین نے خاتون سے 20 سال قبل شادی کی جس کے بعد ان کی 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

    نرین 20 لاکھ بھات کا مقروض تھا اور 2014 میں اس نے جنوبی کوریا جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا قرضہ اتار سکے، وہ جنوبی کوریا میں کام کرتا رہا اور وہاں سے اپنی اہلیہ چاوی وان کو ماہانہ 27 ہزار سے 30 ہزار بھات بھیجتا رہا۔

    نرین کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ نے 1 کروڑ 20 لاکھ تھائی بھات کی لاٹری جیتی ہے جو اس نے اپنے شوہر سے چھپا لی تھی۔

    اپنی اہلیہ سے رابطہ نہ ہونے پر نرین نے 3 مارچ کو واپس تھائی لینڈ جانے کا فیصلہ کیا جہاں اسے یہ پتہ چلا کہ اس کی اہلیہ نے رواں سال 25 فروری کو کسی پولیس افسر سے شادی کر لی ہے۔

    نرین کا کہنا ہے کہ میں حیران تھا اور مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں، میں مایوس تھا، مجھے امید نہیں تھی کہ 20 سال بعد میری اہلیہ میرے ساتھ ایسا کر سکتی ہیں۔ میرے بینک اکاؤںٹ میں صرف 60 ہزار بھات رہ گئے ہیں کیونکہ میں سارے پیسے اپنی اہلیہ کو بھیجتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ میں انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں اور اپنے پیسے واپس لینا چاہتا ہوں۔

    دوسری جانب چاوی وان کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے سے کئی سال پہلے نرین اور ان میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی پسند کی شادی کر لی، تاہم نرین کا کہنا ہے کہ انہیں علیحدگی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

    دونوں میاں بیوی کے درمیان اس معاملے کی پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • یمن: رخصتی سے قبل طلاق دینے پر خاتون نے مرد کو نشان عبرت بنا دیا

    یمن: رخصتی سے قبل طلاق دینے پر خاتون نے مرد کو نشان عبرت بنا دیا

    صنعا: یمن میں ایک خاتون نے مرد کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک مقامی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ جنگ سے تباہ حال ملک یمن میں ایک خاتون نے ایک شخص کو اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    انٹرنیٹ پر زیر گردش پولیس کے ایک مبینہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مبارک سلطان نامی شخص کو 7 فروری کو یمن کی جنوب مغربی گورنری تعز میں ایک خاتون طغرید غالب نے اغوا کیا تھا۔

    شہر کی پولیس کے بیان کے مطابق مذکورہ شخص دراصل خاتون کا سابق شوہر تھا، جس نے تغرید سے نکاح کے بعد رخصتی سے قبل اسے طلاق دے دی تھی، اور پھر دوسری خاتون سے شادی کر لی، جس پر خاتون نے مشتعل ہو کر 7 فروری کو اسے اغوا کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون نے اپنے بھائی کی مدد سے راہ چلتے اپنے سابقہ شوہر کو اغوا کیا تھا، اور نامعلوم مقام پر رکھا۔

    خاتون نے اقرار کیا کہ ہاں میں نے اغوا کیا اور اس پر تشدد کر کے اپنے دل کی بھڑاس نکالی، اس کے جسم سے تشدد کے باعث بہتے خون کی تصاویر بنائیں، اور انھیں سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اسے عبرت کا نشان بنایا ہے۔ خاتون نے کہا اور پھر میں نے اسے رہا کرنے کے لیے اس کے خاندان والوں سے تاوان مانگا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ شادی کے بہانے اس نے مجھے دھوکا دیا، میری تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ہمارے درمیان ہونے والی باتیں عام کیں اور مجھ سے جھوٹی باتیں منسوب کرتا رہا۔

    واضح رہے کہ مردوں کے ہاتھوں خواتین کا اغوا ہونا آئے دن کی خبر ہے، مگر یمن کا یہ واقعہ انوکھا ہے، واقعے پر سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے اسے فضول قسم کا مذاق سمجھا تھا، مگر جب پولیس کی طرف سے واقعے کی تصدیق ہوئی اور تفصیلات جاری ہوئیں تو سب دنگ رہ گئے۔

  • جھوٹے الزامات : ادکارہ وینا ملک کا  سابق شوہر کیخلاف 100 کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر

    جھوٹے الزامات : ادکارہ وینا ملک کا سابق شوہر کیخلاف 100 کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر

    لاہور : ادکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا، جس میں کہا سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت  متاثر کررہا ہے۔

    تفصیلات کے سیشن عدالت لاہور میں معروف ادکارہ وینا ملک نے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق شوہر اسد خٹک نے شوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے، سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہے اور بلیک میل کرنے کے لیے الزامات عائد کررہا ہے،عدالت اسد خٹک کو سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے-

    یاد رہے اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے الزام عائد کیا تھا کہ وینا نے ان کے بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان اسمگل کیا اور غیر قانونی طور پر بچے دبئی سے پاکستان لے گئی۔

    مزید پڑھیں : اداکارہ وینا ملک پر اپنے ہی بچے اغوا کرنے کا الزام

    اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا نے ڈیڑھ سال سے مجھے بچوں سے ملنے دیا نہ بات کرنے دی، بہت صبر کیا مگر اب پیمانہ لبریز ہوچکا، آخر کار تنگ آکر قانونی راستہ اپنایا، دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

    دوسری جانب وینا ملک نے بھی الزام کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ قانون اور شریعت کی رو سے 25.09.2019 سے بچوں کی سر پرستی میرے پاس ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے طلاق نامے کی کاپی بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ اسد خٹک اور وینا ملک کی شادی سال2013 میں دبئی میں ہوئی تھی, وینا ملک کے ٹوئٹر اکاؤنت کے مطابق ان کی طلاق 2017میں ہوچکی ہے

  • بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے دوسری شادی کرلی

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے دوسری شادی کرلی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے دوسری شادی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا نے سمیرا آغا  سے دوسری شادی کرلی، نکاح کی تصاویر سوشم میڈیا ہپر وائرل ہوگئیں ۔

    لاہور میں  خاورمانیکا کی شادی کی تقریب ایک گھرمیں منعقد ہوئی ، جس میں بیٹے اور بیٹیوں سمیت صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

    خیال رہے خاور فرید مانیکا ایک سینئر کسٹم آفیسر ہیں اور ان کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 10ماہ قبل بشریٰ وٹو کو طلاق دے دی تھی، جو اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ہیں۔

    یاد رہے   خاور مانیکا کا اپنی سابق اہلیہ بشری مانیکا سے متعلق کہنا تھا  کہ مجھ سے اور میری سابقہ اہلیہ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں، بشریٰ جیسی پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی ایسی ذات پر تبصرہ کرنا قابل افسوس ہے۔