Tag: سابق صدرآصف زرداری

  • مسلم لیگ (ن) نے خود کچھ نہیں کیا،ہمارے کاموں کا کریڈٹ لے رہی ہے، آصف زرداری

    مسلم لیگ (ن) نے خود کچھ نہیں کیا،ہمارے کاموں کا کریڈٹ لے رہی ہے، آصف زرداری

    لاہور : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پیپلز پارٹی کا تھا جس کے لیے میں اپنے دورِ صدارت میں چین کے کئی دورے کیے لیکن آج سی پیک کا تمام کریڈٹ مسلم لیگ (ن) لینا چاہ رہی ہے.

    وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا ہے اور نواز شریف سے ملاقات تو دور کی بات فون پر بھی بات نہیں ہوسکتی ہے.

    آصف زرداری نے کہا کہ صرف سی پیک ہی نہیں بلکہ چین، ترکی اور ایران سے بارٹرسسٹم کا پروگرام بھی ہمارا تھا لیکن نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے بارٹر سسٹم کے پروگرام کو چلنے نہیں دیا گیا اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا.

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے کئی پروجیکٹس کو اپنا بنا کر مسلم لیگ(ن) عوام کو دھوکا نہیں دے سکتی ہے اور آئندہ ہونے والے الیکشن میں عوام اپنی رائے دہی کے ذریعے یہ فیصلہ بھی سنا دیں گے کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے.

    آصف زرداری نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بدحالی کی ڈگر پرلانے والوں کا احتساب عوام 2018 کے الیکشن میں کریں گے اور روشن و خوشحال پاکستان کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے.

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس آئندہ الیکشن کو آر اوز کا الیکشن نہیں بننے دیں گے پنجاب میں پوری تیاری سے اتریں گے اور ہر حلقے سے مضبوط امیدوار کھڑا کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • آصف علی زرداری کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ٹیلی فون

    آصف علی زرداری کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ٹیلی فون

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کو ٹیلی فون کیا ہے اور اس بات کی یقین دھانی کرائی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہے ۔

    گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت ا لعباد خان کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون کیا اور اس دوران ایم کیو ایم کی صورتحال اور ان کے استعفے کے حوالے سے بات کی ، گورنر سندھ نے سابق صدر کو بتایا کہ وہ بدستور کام کررہے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، استعفے کی خبروں کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ، مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور ساتھ لیکر چلیں گے۔

    ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر سندھ کی خدمت کریں گی۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے کئی گھنٹے سے جاری اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ایم کیو ایم قانونی مسائل میں الجھی ہوئی ہے ، اورایم کیو ایم پر بلاجواز آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جارہا ہے کہ وہ بلاجواز آپریشن کے خلاف قانونی اور آئینی حق استعمال کرے گی، ذرائع کے مطابق ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہی ہے۔

  • آصف علی زرداری کا چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف علی زرداری کا چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سنیٹ کے انتخابات میں تعاون کیلئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے رابطہ کر لیا۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے چیئرمین چودھری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کر کے آئندہ ماہ ہونے والے سینٹ انتخابات میں تعاون مانگا ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے سینٹ انتخابات کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ پر سینٹ کا انتخاب مل کر لڑنے پر زور دیا، جس پر دونوں رہنماؤں میں اتفاق بھی پایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی اعلٰی قیادت جلد باضابطہ ملاقات کرے گی، جس میں سینٹ کا انتخاب مشترکہ طور پر لڑنے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کرے گی۔

  • سابق صدرآصف زرداری اورالطاف حسین میں ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدرآصف زرداری اورالطاف حسین میں ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی :پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفون پر سیاسی صورتحال اور ملک کودرپیش ان گنت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    زرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور ملک کودرپیش ان گنت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ماضی کی تلخیوں، بدگمانیوں اور ناانصافیوں کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ اردو بولنے والوں کا بھی سندھ پر اتنا ہی حق ہے جتنا سندھی بولنے والوں کاحق ہے، انہوں نے کہاکہ اگردونوں جماعتوں کے مابین دوبارہ ساتھ چلنے کا معاہدہ ہوا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اس مرتبہ 40/60 کے طے شدہ معاہدے پر مکمل دیانتداری کے ساتھ عمل ہوگا۔

    دونوں رہنماؤں کے مابین سینیٹ کے الیکشن کے معاملات پر بھی تفصیلی اورمثبت پیش رفت ہوئی، اس سلسلے میں جلد ہی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت کا آغاز ہوگا۔

    سابق صدرآصف زرداری اور الطاف حسین  نے سابق وفاقی وزیرِداخلہ رحمان ملک سمیت ان تمام رہنماؤں کے کردار کو سراہا، جو لڑائی جھگڑے کے بجائے مفاہمت اوراتحاد و یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں۔

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    کراچی: سابق صدرآصف زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی فے کے صوبائی رہنما اور سابق سنیئٹر خالد محمود سومرو کے قتل پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ خالدسومرو کے قتل سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

    آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈاکٹر خالدسومرو کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

    سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    آصف زرداری اسلام آباد میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، ذرائع کےمطابق آصف زرداری بحران کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

    سابق صدر کی سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،  پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی بحران قومی مسئلہ ہے۔