Tag: سابق صدرآصف زرداری

  • تھر میں نصب آر او پلانٹ سولر انرجی سے چلائے جائیں، آصف زرداری

    تھر میں نصب آر او پلانٹ سولر انرجی سے چلائے جائیں، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں تھر میں نصب پانی صاف کرنے کے پلانٹ شمسی توانائی پر منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت تھر کی صورتحال پراجلاس میں بتایا گیا کہ تھر میں لگائے گئے چوہتر آر او پلانٹس میں سےتریسٹھ کام کررہے ہیں، جنہیں بجلی سے چلانے پر اضافی اخراجات آرہے ہیں، سابق صدر نے تمام آر او پلانٹ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاحکم دیا ۔

    سابق صدر نے ہدایت کی کہ تھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی کے منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات شرجیل میمن بھی شریک تھے ۔

  • مسئلہ کشمیر بڑی اہمیت کاحامل ہے، آصف زرداری

    مسئلہ کشمیر بڑی اہمیت کاحامل ہے، آصف زرداری

    لندن: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے آئندہ ہونے والے انتخابات پر ہمیں نہایت تشویش ہے،کشمیر کا مسئلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جسے ہم دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکومت مذاکرات کے سلسلے میں آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے بات کی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔

    ان کا کہنا ہے کہ اپنا مستقبل بچانے کیلئے منفی سوچ سے لڑنا ہوگا، یورپ سے جو لوگ دہشتگردی میں حصہ لینے جارہے ہیں وہ تعلیم یافتہ ہیں، دنیا کو باور کرایا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مدد کی ضرورت ہے، ہم دہشت گردی کی سوچ سے لڑ رہے ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کی طرح کشمیر کا مسلہ اجاگر کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکام مذاکرات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ،شہیدبینظیر بھٹو نے دہشت گردوں کے خلاف آوازا ٹھائی ،ہم شہید بینظیر بھٹو کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں,ہم بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔

  • عمران خان 18 سال کے نوجوانوں کو بے وقوف بنارہے ہیں، آصف علی زرداری

    عمران خان 18 سال کے نوجوانوں کو بے وقوف بنارہے ہیں، آصف علی زرداری

    لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاورمیں بھی بلاول ہاؤس بنانے کا اعلان کر دیا۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت اتناشریف ملک نہیں ہے کہ اس کا نوٹس نہ لیا جائے، ہندوستان ورلڈ اکانومی کا چیمپئن بننا چاہتا ہے، ہم میوزیکل چیئر کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    اُنہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جو جنت بنانا چاہتے ہیں خیبرپختونخو میں بنالیں وہ اٹھارہ سال کے نوجوانوں کو بے وقوف بنارہے ہیں، اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ووٹر کیلئے اٹھارہ سال کی عمر پرویز مشرف نے عمران خان کیلئے رکھوائی تھی ۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھٹو کا اسٹائل اپنانے سے کوئی بُھٹو نہیں بن سکتا، اُنہوں نے خیبر پختونخواہ میں بلاول ہاوس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاپارٹی کو یونین کونسل کی سطع پر منظم کیاجائے گا، کارکنوں کے مسائل حل کیئے جائینگے ۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے بعد اب داعش کی دہشتگردی پھیلتی جا رہی ہے۔

    آصف علی زرداری نے شہاز شریف کے بارے میں کہا وہ اپنے ارکان کو فنڈ نہیں دیتے اس لیئے ہمارے ارکان گلہ نہ کریں ۔

  • الیکشن کب ہوں گے،فیصلہ پی پی کرے گی، آصف زرداری

    الیکشن کب ہوں گے،فیصلہ پی پی کرے گی، آصف زرداری

    لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے الیکشن تین سال تک ہوں یا اس کے بعد فیصلہ پیپلز پارٹی ہی کرے گی۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ہوا، جس میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن تین سال تک ہوں یا اس کے بعد فیصلہ پیپلز پارٹی کرے گی، آصف زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست کا بلبلہ ہیں،ان کی بھاگ ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کے نعرے لگانے والے یاد رکھیں کہ گو عمران گو کے نعرے بھی لگ سکتے ہیں، سیاست میں شائستگی کا دامن کسی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ نواز شریف کا ساتھ جمہوریت بچانے کیلئے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی اپوزیشن کی فرینڈلی جماعت نہیں، پیپلز پارٹی کے اعلٰی عہدیدار اور سابق وفاقی وزیر دفاع احمد مختار نے بھی شریک چیئرمین سے علیحدگی میں ملاقات کی۔

  • اسپتال بنانےسےکوئی سیاستداں نہیں بنتا، آصف زرداری

    اسپتال بنانےسےکوئی سیاستداں نہیں بنتا، آصف زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ دوپہلوان آپس میں لڑرہے ہیں، اس لیئے وہ موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور تنظیم سازی پر توجہ دیں۔

    بلاول ہاوس لاہور میں کارکنوں کے وفد سے بات کرتے ہوئےسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بزرگوں نے سندھ میں مدرستہ اُلا اسلام بنایا جس میں قائداعظم نے تربیت حاصل کی لیکن ہم نے اس سے سیاسی فائدہ نہیں اُٹھایا، اُنہوں نے کارکنوں سے کہا کہ دو پہلوان لڑرہے ہیں آپ پارٹی کی تنظیم نو کریں اُنہوں نے کہا کہ سیاست کے پانچ مونہہ ہوتے ہیں، جن لوگوں نے میرے خلاف غلط زُبان استعمال کی تھی اب وہ اُن کے گلے آگئی ہے ۔

    اُنہوں نے کہا کہ کارکنوں کے صبرسے ملک اورپارٹی کو فائدہ ہوا ہے، پاکستان شام اور عراق بننے جارہا تھا ہم نے پاکستان کو بچایا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لاحق خطرات اورمسائل کو تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئیےاجلاس کے بعد پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل میر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارکنوں اور رہنماوں نے پارٹی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا ہے، انقلاب مارچ پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا اور جمہوریت کے استحکام پر زوردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دو مرتبہ طاہرالقادری سے فون پر بات کی، مجوزہ انقلاب پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی تعزیت کی، اور دعائے مغفرت بھی کی،سابق صدر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو معاملات مفاہمت اور مذاکرات سے حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے جمہوریت کا نقصان ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کارکنوں کی محنتوں اور قائدین کے خون سے پیدا ہوا ہے، اسے عدم استحکام سے دوچار نہ کیا جائے،تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر پر واضح کیا کہ ان کی جدوجہد جدوجہد آئین اور جمہوریت کے لیے ہے،لیکن موجودہ نظام کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا، ان کا کہنا تھاکہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو شریک اقتدار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انقلاب لایا جائے۔

  • آصف زرداری کا عمران خان اورسراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف زرداری کا عمران خان اورسراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے شفاف انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی کوششوں کی حمایت کی۔

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان 10 منٹ گفتگو ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے عام انتخابات میں دھاندلی پراختیار کئے گئے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے شفاف انتخابی عمل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کوبھی ٹیلی فون کیا اورملکی صورتحال پربات چیت کی گئی، آزادی مارچ کے بارے میں تبادلہ خیال کے دوران سراج الحق نے سابق صدرکوبتایا کہ جماعت اسلامی نے آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ نہیں کیا اس پرپارٹی میں مشاورت جاری ہے، تاہم حکومت اورتحریک انصاف افہام وتفہیم سے معاملات طے کریں دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی طرف سے جماعت اسلامی سے آزادی مارچ کے حوالے سے کردارادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق کی طرف سے بھی جماعت اسلامی کے امیر سے رابطہ کیاگیا ہے اورانھیں آزادی مارچ رکوانے میں کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔

  • سابق صدر آصف زرداری آج نیب عدالت میں پیش ہونگے

    سابق صدر آصف زرداری آج نیب عدالت میں پیش ہونگے

    سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، سابق صدر آصف علی زرداری صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد آج پہلی مرتبہ نیب کورٹ کے سامنے پیش ہونگے،سیکیورٹی کیلئے حفاظتی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ 

    سابق صدر آصف زرداری نیب میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے سابق صدر کا استقبال کیا، اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں آصف زرداری کے وکیل اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سابق صدر پھر قوم کو بتائیں گے کہ جرنیل اور سیاست دان میں کیا فرق ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں اور جرنیل بیمار پڑجاتے ہیں، سابق صدرآصف زرداری کی اسلام آباد آمد پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے شروعات کردی ہیں، ہتھکڑیاں، جیلیں اور عدالتیں پیپلزپارٹی والوں کیلئے نئی بات نہیں۔

    صف زرداری کی نیب عدالت میں متوقع آمد کا سیکیورٹی پلان بھی تیار کرلیا گیا، فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، زرداری ہاؤس اور نیب عدالت کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، حفاظتی انتظامات کی نگرانی ایس پی، ڈی ایس پی اور دو انسپکٹر کریں گے، سیکیورٹی کے لئے ساٹھ سے زائد پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔