Tag: سابق صدرآصف علی زرداری

  • ضیاء کے فلسفے کو فروغ دینے والے مشال قتل کے ذمہ دار ہیں، آصف زرداری

    ضیاء کے فلسفے کو فروغ دینے والے مشال قتل کے ذمہ دار ہیں، آصف زرداری

    مالاکنڈ : پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے سربراہ آصف زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ ضیاءالحق کے فلسفے کو آگے لے کر چلے ہیں اور یہی فلسفہ مشال کے قتل کا ذمہ دار ہے۔

    آصف زرداری مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ضیاءالحق کے فلسفے نے ملک میں دہشت گردی کو رواج دیا اور عدم برداشت کو ختم کو کیا۔

    انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مزدوروں کوتنخواہ نہیں دیتے اور مزدوروں کو کچلتے ہیں انہیں حقوق سے محروم رکھتے ہوئے اپنی مِلیں چلا تے ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ میاں صاحب سمجھتے ہیں کہ اگر وہ اور ان کے چند دوست ترقی کریں تو پورا ملک ترقی کرے گا جب کہ میں سمجھتا ہوں کہ غریب امیر ہوگا تو ملک امیر ہوگا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ایک کپتان ہے جو خود کو نوجوانوں کا قائد کہتا ہے اور اپنی پہچان بہ طور پختون کراتا ہے جب کہ قوم اس جعلی خان کے اصل چہرے سے واقف ہو چکی ہے اور اب یہ جعلی خان قوم کو زیادہ عرصے بے وقوف نہیں بناتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دریائے سوات کو افر پختہ کردیا جائے تو بہت سا پانی محفوظ ہوجائے گا جس کی بنیاد پر بھی بجلی پیدا کی جا سکتی اور یہ پانی کی قلت دور کرنے میں بھی کارگر ثابت ہو گا لیکن حکمرانوں کو صرف جنگلہ بس بنانے کی فکے ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف زرداری نے کہا کہ کارکنان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں اور میں اپنے کارکنان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا بلکہ اگر وقت آیا تو کارکنان کے ساتھ ہی شہید ہوجاؤں گا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ججوں نے کہہ دیا ہے کہ گو نواز گو اور اب یہ نعرہ بچے بچے کی زبان پر ہوگا جس پر پورا پنڈال گو نواز گو کے نعرے سے گونج اُٹھا جب کہ آصف زرداری نے گو جعلی خان گو کے نعرے بھی لگوائے۔

     

  • سابق صدرآصف علی زرداری دو ریفرنس کیسز میں بری

    سابق صدرآصف علی زرداری دو ریفرنس کیسز میں بری

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دوریفرنسز میں بری کردیا ہے، آصف زرداری پولو گراؤنڈ ریفرنس میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے پر اے آر وائی گولڈ اور ارسزٹریکٹرز کا فیصلہ سناتے ہوئے آصف علی زرداری کو بری کرنیکا حکم دیدیا ہے۔

    ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز پر 17دسمبر کو دلائل دیئے جائیں گے، عدالت پولو گراؤنڈ کیس میں آصف علی زرداری کو پہلے ہی بری کر چکی ہے، کیس کی مزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

  • آصف زرداری کی سراج الحق سےمنصورہ میں ملاقات

    آصف زرداری کی سراج الحق سےمنصورہ میں ملاقات

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ذاتی سیاسی و جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر آئین و جمہوریت کے لیے ایک ہیں۔

    منصورہ میں سابق صدراورچیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایک پرامن و باعزت طریقے سے قوم کو اس بحران سے نکالا جائے اور فریقین کو ایک عزت کا راستہ طے کرنے میں معاونت فراہم کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی موجودہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے چار رکنی کمیٹی بنائی ہے جو موجودہ سیاسی بحران کے حل میں ہم سے معاونت کریگی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے اپیل کی کہ وہ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے دیئے گئے استعفے کو منظور کرنے میں عجلت سے کام نہ لیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے فریقین کی جانب سے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر راضی ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔

  • اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کا سیاسی بحران سے دور رہنا خوش آئند ہے، سراج الحق

    اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کا سیاسی بحران سے دور رہنا خوش آئند ہے، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابلِ اطمینان بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سپریم کورٹ نے خود کو موجودہ سیاسی بحران سے دور رکھا ہے۔

    جماعت اسلامی کے صدر دفتر المنصورہ میں ہونے والی ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سابق صدر کے ساتھ سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک اور قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے فرید پراچہ اور لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد اس وقت دھرنوں کی زد میں ہے اور ہر وقت وہاں نعرے بازی ہوتی ہے جس کے باعث دن میں ایوان کی کاروائی کرنا بھی مشکل ہے اور رات میں ارکانِ اسمبلی سو بھی نہیں پاتے۔ ملک کے اٹھارہ کروڑعوام بھی ملک کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فریقین کو اس انتہا پر کہ جہاں وہ آچکے ہیں وہاں سے واپسی کا باعزت راستہ دیا جائے، اس سلسلے میں سابق صدر نے چار رکنی وفد بھی تشکیل دیا ہے جو بحران کے خاتمے تک جماعت اسلامی سے رابطے میں رہے گا۔ وفد میں خورشید شاہ، رحمان ملک، رضا ربانی اور اعتزاز احسن شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر آگئے ہیں اور دونوں ہی جانب سے تلخی میں کمی آرہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ تحریک ِ انصاف اپنے استعفے سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کراچکی ہے لیکن ہم نے اسپیکر سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ارکان ِ اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرے اور ساتھ ہی ساتھ ہم نے عمران خان کوبھی مشورہ دیا ہے کہ فیصلے کرنے میں جلدی نہ کریں۔

    سراج الحق نے اس امر پر اطمینان کا اظہارکیا کہ اسٹیبلشمنٹ اور سپریم کورٹ نے اس بحران خود کو دور رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کے جتنے بھی خیرخواہ ہیں وہ سب ہی دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے معاملے کا پرامن حل نکالنا چاہئے ، اس وقت جو بھی قومی مفاد کے لئے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے گا قوم اسے عزت کی نگاہ سے دیکھے گی۔

  • وزیر اعظم نے سابق صدر زرادری کو ظہرانے پر مدعو کرلیا

    وزیر اعظم نے سابق صدر زرادری کو ظہرانے پر مدعو کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر مشاورت کرنے کے لئے سابق صدر آصف زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے آصف زرداری جو کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں، ان کو سیاسی مشاورت کے لئے رائیونڈ آنے کی دعوت دی ہے۔

    ذرائع کے مطبق آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے اور کل (ہفتہ)کسی وقت وہ لاہور کے لئے پرواز کر جائیں گے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ اور عمران خان کے آزادی مارچ سے حکومت پر بننے والے دباوٗ کی وجہ سے نواز شریف کو سابق صدر سے مشورہ کرنے کی ضرورت پیژ آٰئی ہئے کیونکہ آصف زردارہ اپنے دور ِ حکومت میں ڈاکٹر طاہر القادری کے مارچ دھرنےکے سیاسی دباؤ کوباآسانی ختم کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

  • صدر زرداری کی نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

    صدر زرداری کی نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

    واشنگٹن : سابق صدرآصف علی زرداری نے نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امریکا نے پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل کی یقین دہانی کرا دی۔

    ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور تسلسل کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن اس نکتے پر متفق ہیں کہ عالمی طاقتوں کی حمایت کے بغیر پاکستان میں جمہوریت کو درپیش خطرات سے نہیں نکالا جا سکتا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی گزشتہ روز واشنگٹن میں نائب امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کی تقریب میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب امریکی صدر نے پاکستان میں پر امن جمہوری انتقال اقتدار کی تعریف کی اور یہ یقین دہانی کرائی کہ امریکا پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل کی حمایت جاری رکھے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام اور تسلسل کے لیے عالمی طاقتوں کو قائل کیا جا سکے، ذرائع کے مطابق عالمی طاقتوں کی حمایت کا مقصد ان عناصر کو واضح پیغام دینا ہے، جو مہم جوئی کے لیے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔