Tag: سابق صدرپرویز مشرف

  • بھارت پاکستان کو میانمار سمجھنے کی غلطی نہ کرے، مشرف

    بھارت پاکستان کو میانمار سمجھنے کی غلطی نہ کرے، مشرف

    کراچی : سابق صدرپرویز مشرف کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئیے۔

    بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدرپرویز مشرف نے خبردار کیا کہ بھارت پاکستان کو میانمار سمجھنے کی غلطی نہ کرے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا خیال دل سے نکال دے۔

    انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کا رویہ تبدیل ہوا ہے، مودی آرایس ایس کے نمائندے تھے، آرایس ایس نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    مشرف کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کا بنگلہ دیش سے متعلق بیان امن کے لئے نقصان دہ ہے اور پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے ناقابلِ قبول ہے۔

  • مشرف رواں ماہ کے آخرمیں بیرون ملک جاسکتے ہیں، امریکی میڈیا

    مشرف رواں ماہ کے آخرمیں بیرون ملک جاسکتے ہیں، امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا کا سابق صدرپرویز مشرف کے قریبی عزیزوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ علاج کی غرض سے رواں ماہ کے آخر تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

    امریکا میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف علاج کے لئے بیرون ملک جاسکتے ہیں، پرویز مشرف کے قریبی عزیزوں کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں علاج کی غرض سے رواں مہینے کے آخر تک بیرون ملک منتقل کیا جا سکتا ہے تاہم مشرف علاج کے لئے کہاں جائیں گے، اس بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔

    اعلی سیکورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ سابق صدر کا ملک سے باہر چلے جانا، ملک اور خود ان کے لئے اچھا ہوگا، مشرف کو آرٹیکل چھ کے مقدمے سمیت دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔

    خصوصی عدالت نے مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، انہیں علالت کے باعث ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ تاحال زیرعلاج ہیں۔