Tag: سابق صدر آصف علی زرداری

  • پاکستان تیرے جانثار بے شمار بے شمار، آصف زرداری

    پاکستان تیرے جانثار بے شمار بے شمار، آصف زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اس لیے سیاست کریں گے تو بھی پاکستان کے لیے اور لڑیں گے تو بھی پاکستان کے لیے, اس لیے آج کے دن کا نعرہ ’’پاکستان تیرے جانثار بے شمار بے شمار‘‘ ہونا چاہیے۔

    انہوں نے لاہور میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک بچانے کے لیے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، حکومت ملی تو بلوچستان کے عوام سے معافی مانگی، خیبر پختونخوا کے معاملے پر بات کی اور آر اوز کے الیکشن کو بھی ملک کے مفاد میں قبول کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اعتراضات اٹھائے گئے لیکن ہم نے اعتراض کرنے والوں پر اعتراض کرنے کے بجائے پاکستان کومضبوط کرنے کے لیے جو بہتر سمجھا وہ کیا کیوں کہ ہمیں پاکستان کو بچا کر رکھنا ہے۔

    اس موقع پر شرکاء نے پیپلز پارٹی اورسابق صدر آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگائے اور جب سب نے مل کر کہا کہ آصف تیرے جانثار بے شمار بے شمار کا نعرہ لگا یا تو آصف زرداری نے کہا کہ آج کا نعرہ تو یہ ہونا چاہیے کہ پاکستان تیرے جانثار بے شمار بے شمار جس پر تقریب اس نعرے سے گونج اٹھا۔

    سابق صدر نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ہمیں تاریخ میں زندہ رہنا ہے اور ایسے کام کرجانا ہے جس سے ہماری آئندہ نسل محفوظ اور تابناک ہو تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ دوران صدارت صدام حسین سے ملاقات کا موقع ملا تھا اس وقت کیا جاہ و جلال تھی اور کیسا غرور و گھمنڈ ہوا کرتا تھا اور پھر اسی صدام حسین کے عبرت ناک انجام کو بھی دیکھا جب کسمپرسی اپنے عروج پر تھی افسوس کی بات یہ ہے کہ آج اپنے حکمرانوں میں بھی وہی گھمنڈ دیکھ رہا ہوں۔

  • پی پی اراکینِ قومی اسمبلی عذرا افضل اور ایاز سومرو مستعفیٰ

    پی پی اراکینِ قومی اسمبلی عذرا افضل اور ایاز سومرو مستعفیٰ

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی عذرا افضل پیچوہو اور ایاز سومرو نے اپنی نشستوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان حلقوں سے بالترتیب آصف زرداری اور بلاول بھٹو ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 213 نواب شاہ سے منتخب ہونے والی پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی اور آصف زرداری کی ہمشیرہ عذرا افضل پیچوہو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔اس حلقے سے اب آصف علی زرداری ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    اسی طرح قیادت کے فیصلے پر این اے 204 لاڑکانہ سے منتخب ہونے والے رکنِ قومی اسمبلی ایاز سومرو نے بھی استعفی دیا ہے، اس نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخاب لڑیں گے۔


    اسی سے متعلق : آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان


    اسمبلی قواعد کے تحت دونوں اراکین قومی اسمبلی اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کرائیں گے، اسمبلی کا اجلاس منعقد ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی استعفیٰ منظور ہونے کا اعلان کریں گے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کی ہدایت جاری کریں گے۔

    جس کے بعد الیکشن کمیشن ان دونوں نشستوں پر طے شدہ وقت کے اندر اندر انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گی جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے انتخابات کے دن تک کا مرحلہ وار طریقہ کار وضع ہوگا۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی سابق چیئرمین شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ضمنی الیکشن لڑ کر پارلیمانی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • شہید بی بی کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    شہید بی بی کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    کراچی: سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو سمیت جمہوریت، آئین اور قانون کے لیے قربان ہونے والے دیگر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ بات بینظیر بھٹوکی نویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کا وژن جدید، ترقی پسنداورخوشحال پاکستان تھا۔

    انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ کوپتا تھا کہ مذہبی انتہا پسند بھیڑیے انہیں راستے سے ہٹانے کے در پہ تھے اس کے باوجود محترمہ کاعزم مسلح مذہبی انتہاپسندوں کیخلاف جنگ جاری رکھنا تھا حالانکہ محترمہ کے پاس آسان راستہ موجود تھا کہ وہ انتہاپسندوں کی مزاحمت ترک دیتیں لیکن وہ پاکستانیوں کے لیے خوشحالی کاخواب دیکھتی تھیں اوراس خواب کوشرمندہ تعبیرکرنے کے لے انہوں نے اپنی جان تک قربان کردی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ آج ہمارے سر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جھکے ہوئے ہیں، کسی کو پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،یہ سازشی ہرقیمت پرشکست سے دوچار ہوں گے کیوں کہ پیپلز پارٹی کی تحریک میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

    یاد رہے محترمہ بے نظیر بھٹو نے 27 دسمبر 2007 کو روالپنڈی میں جلسہ گاہ سے نکلنے کے بعد ایک خود کش دھماکے میں جام شہادت نوش کر لی تھی اور کل شہید بی بی کی نویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

  • ڈاکٹرعاصم کے آباواجداد نےتحریک پاکستان میں حصہ لیا، آصف زرداری

    ڈاکٹرعاصم کے آباواجداد نےتحریک پاکستان میں حصہ لیا، آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے آبا و اجداد نے تحریک پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے،ڈاکٹر عاصم حسین خود بھی شہر کی معروف علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔

    یہ بات آصف علی زرداری نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،اُن کے ہمراہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کے معالجین سے ان کی طبیعت کے حوالے معلومات حاصل کیں اور ڈاکٹر عاصم حسین کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں جب کہ بیرون ملک علاج معالجے میں حائل قانونی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے فاروق ایچ نائیک اور دیگر قانونی ماہرین کو مشاورت کو کہا۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت اور مقدمے کی پیروی کے حوالے سے بھی اعتزاز احسن ،سردار لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک پر مبنی قانونی ٹیم بنادی ہے اور انہیں متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    آصف زرداری کی جانب سے تشکیل دی گئی قانونی ٹیم ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمات میں نہ صرف قانونی دفاع کرے گی بلکہ بیرون ملک علاج اور معالجے کے لیے جانے میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عدالتی چارہ جوئی بھی کرے گی۔

  • آصف زرداری کی واپسی سے مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے، مولا بخش چانڈیو

    آصف زرداری کی واپسی سے مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے آنے سے کارکنان بہت خوش ھیں جب کہ مخالفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

    میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہناتھا کہ آصف علی زرداری کی واپسی کے اعلان سے ھی مخالفین پریشان ھو گئے تھے کیوں کہ مخالفین جانتے ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور آصف زرداری کی سیاسی بصیرت سے پی پی پی 2018 میں پورے ملک سے الیکشن جیتے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے دور میں مظلوم طبقات کے فائدے کے لیے نئے قوانین بنائے گئے اور پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ صدرِ مملکت نے اپنے اختیارات وفاق کو اور وفاق سے اختیارات صوبوں کو منتقل کیے گئے یہ صرف پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔

    مولابخش چانڈیو نے مفاہمت کی سیاست کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت نواز شریف سے نہیں تھی مفاہمت جمہوریت کی بقا کے لیے تھی لیکن اس کا فائدہ وفاقی حکومت کو بھی ھوا، جس کا ادراک مسلم لیگ ن نہیں کر پا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن عقل کے اندھوں کی جماعت ہے۔

    انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلزپارٹی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار جو بھی بولیں وزیر اعظم کو ہمت نہیں ہے کہ ان سے وضاحت طلب کرلیں جب مسلم لیگ ن والوں کے پاس سیاسی باتیں ختم ہو جاتی ہیں تو وہ ذاتی تنقید پر اتر آتے ہیں۔

    مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز لیگ تنگ نظر جماعت ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ عقل کے اندھوں کی اکثریت مسلم لیگ ن میں ہی ہے، 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کی تحریک سے نواز لیگ کی‌حکومت ختم ہوجائے گی۔

    مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے تا ہم رینجرز کی جانب سے کل کی گئی کارروائی سے اچھے تاثر کو ختم کرنیکی کوشش کی گئی ہے، سیاسی مفامت اور اداروں کا آپس میں اعتماد ملک اور قوم کے لیے بہتر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کا مجھے علم نہیں ہے اور پیپلز پارٹی کبھی بھی سولو فلائیٹ کی حامی نھیں رہی ہے جنہوں نے اکیلی اڑان لی ان کو ناکامیاں ملی ہیں جمہوریت پسند پارٹیاں ہمارے ساتھ چل کر ملک کی بہتری کے لیے سیاست کریں گی۔

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا تجربہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

  • آصف علی زرداری کا بلاول کو فون، کامیاب ریلی پر مبارک باد

    آصف علی زرداری کا بلاول کو فون، کامیاب ریلی پر مبارک باد

    کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری نےکہا ہے کہ لیاری کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی سے محبت کا بھرپور اظہار کیا اور آج بھی انہوں نے جلسے میں شرکت کر کے اپنی والہانہ عقیدت ثابت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

    پڑھیں:  بلاول کو بچہ کہنے والے ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، خورشید شاہ

     آصف علی زدرادی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں سابق صدر نے کہا کہ ’’آج کی کامیاب ریلی نے 2007 کی یاد تازہ کردی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مخالفین کو خاموش کروادیا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر دینا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

    علاوہ ازیں سابق صدر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ریلی کے لیے کیے جانے والے بہترین انتظامات پر شاباش دی اور اُن کی کابینہ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ’’سلام شہداء ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خود کررہے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی شکست کے باوجود ہر فورم پر کشمیر کے لیے جدوجہد کرے گی، بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی شکست کے باوجود ہر فورم پر کشمیر کے لیے جدوجہد کرے گی، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حکمراں نواز لیگ اور ان کے وزیروں کی جانب سے ” قبل از انتخابات دھاندلی“ کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس متنازعہ جیت کا مطلب پاکستان پیپلزپارٹی کی شفاف جمہوریت کے لیے جاری کاوشوں کو دگنا کرنا ہے جس کا آغاز پانامالیکس پر احتساب سے ہوتا ہے۔

    جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز لیگ حکومت نے کشمیر کونسل کے فنڈز استعمال کرتے ہوئے اپنے پارٹی عہدیداران کے ہاتھوں ٹرانفارمر بانٹنے سمیت تمام غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے استعمال کرکے کشمیری عوام کا مینڈیٹ چرایا، انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر دھاندلی اور ہیرا پھیری کے باوجود بھی پیپلزپارٹی نے قوم کے وسیع ترمفاد اور جمہوری عمل کو آگے بڑہانے کے لیے انتخابی نتائج قبول کیے۔

    انہوں نے ایک بار پھر یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ عزم ہے کہ وہ انتخابی نتائج کو ایک طرف رکھ کر ہر فورم پر کشمیر کے لیے جدوجہد کرے گی،کیونکہ کشمیر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے دلوں میں موجود ہے،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ نواز حکومت کے جہاں بس چلے عوامی مینڈیٹ کو چرانے کے لیے طریقے متعارف کرانے اور انتخابی نظام کی توسط سے جمہوریت کو کمزور کرنے کی کاوشوں کے خلاف پیپلزپارٹی مزاحمت کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شفاف جمہوریت کو تب ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے جب پانامالیکس میں آزاد انکوائری کرائی جائے گی،کیونکہ جو ممالک اس اسکینڈل میں شامل تھے وہاں انکوائریز شروع ہو چکی ہیں یہاں تک کہ وزراء اعظم اور وزراء مستعفی بھی ہو ئے ہیں لیکن یہاں پاکستان میں نواز لیگ حکومت پانامالیکس پر خاموشی کرانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آف شور کمپنیز پر انکوائری سے گریز کر رہی ہے۔

  • فادر ڈے پر بلاول بھٹو کی آصف زرداری  کو مبارکباد

    فادر ڈے پر بلاول بھٹو کی آصف زرداری کو مبارکباد

    اسلام آباد : دنیا بھر میں آج والد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اس دن لوگ اپنے والد کے لیے خصوصی پیار کا اظہار کرتے اور تحائف پیش کرتے ہیں،جب کہ مختلف تقاریب میں بچوں کی تربیت اور پرورش میں والد کے کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاردز ڈے کو عالمی سطح پر منانے کا خیال سب سے پہلے ایک خاتون سنورا سمارٹ کو آیا جو ماں کے عالمی دن پر ایک تقریب میں شرکت کے دوران آیا،جس کے بعد سے 19 جون 1910 میں واشنگٹن میں والد کا عالمی کا دن منانے کا آغاز ہوا۔


    مزید جانیے:آج دنیا بھرمیں ’والد کا عالمی دن‘ منایاجارہا ہے


     

    عام لوگوں کی طرح ملک کے نامور سیاست دان، کھلاڑی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر اپنے والد کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے نظر آتے ہیں،اور اپنے دلی جذبات کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔

    والد کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پیلپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری کو مبارک باد دی اور اپنے دلی جذبات کو اظہار کرتے ہوئے سماجی ویب سائیٹ پر پیغام دیا کہ آپ نے جمہوریت کے لیے 11 سال جیل کاٹی، تشدد برداشت کیا، لیکن ہار نہیں مانی اور ہمیں جمہوریت کا تحفہ دیا۔

  • مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات

    مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات

    لندن: مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں مفاہمتی پالیسی اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملاقات لندن میں سابق صدر کی رہائش گاہ پر ناشتے کے وقت کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کرپشن کے نام پر پیدا ہونے والی صورتحال حال پر مشاورت کر کے مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر فضل الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماء ملاقات اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ جمعیت علماءاسلام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کرپشن کے نام پر جمہوریت کو ڈی ریل ہونے کی سازش کو ہر صورت ناکام بنا دیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم میاں نوازشریف ایک بار پھر طبی معائنے کے لیے لندن روانہ

    اس ملاقات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان قائرہ نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس کے حوالے سے واضح موقف اختیار کیا ہوا ہے اگر آصف علی زرداری صاحب اور میاں نوازشریف کی ملاقات ہوئی تو اس سے پیپلزپارٹی کی ساخت بہت بری حد تک متاثر ہوگی۔

    واضح رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف بھی طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

  • سابق صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    سابق صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے وزیر خارجہ او ر امریکا سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

    اسلام آباد کے زرداری ہاوٴس میں سابق صدر زرداری سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، سابق وزیرداخلہ رحمان ملک، شیری رحمان اور سندھ کے صوبائی وزیر مراد علی شاہ نے سابق صدر زرداری کی معاونت کی۔

    اس کے علاوہ پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر جیسپرسورن سن، اسپین کے سفیر کار باجوژا اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بھی سابق صدر زرداری سے ملاقاتیں کیں۔