Tag: سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

  • آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات

    آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات

    کراچی : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کراچی بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف تحریک اور پیپلز پارٹی کے چار مطالبات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی بھی موجود تھے، دوران ملاقات سابق صدر کا کہنا تھا پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کامطلب حکمرانوں کومضبوط کرنا نہیں، ہماری مفاہمت صرف جمہوریت سے ہے۔

    اس موقع پرچوہدری شجاعت نے آصف علی زرداری کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پرمتفق ہوجائیں کیوں کہ اب انفرادی سیاست کا نہیں بلکہ مشترکہ جدوجہد کا وقت ہے۔

    طویل عرصے بعد دونوں رہنماؤں میں ہونے والی ملاقات میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا اور حکومت مخالف تحریک کے مراحل پر بھی غور کیا گیا۔

    واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری 18 ماہ کی خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے 23 دسمبر کو کراچی پہنچے ہیں جب کہ چوہدری شجاعت اپنی پارٹی کے مختلف پروگرامز کے سلسلے میں کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

  • چوہدری شجاعت کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

    چوہدری شجاعت کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نےسابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے حوالے مشاورت کی گئی۔

    اسلام آباد میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے پیپلزپارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے حوالے مشاورت کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر اتفاق رائے چاہتی ہیں۔

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا امیدوار بلوچستان سے لانے پر متفق ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا حتمی فیصلہ بلوچستان کی جماعتیں بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی کی اجلاس میں شرکت کے بعد کیا جائے گا، ان کی آمد تک اجلاس کو معطل کردیا گیا ہے۔