Tag: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف

  • ایم کیو ایم لسانی جماعت ہے، قیادت نہیں سنبھال سکتا،پرویز مشرف

    ایم کیو ایم لسانی جماعت ہے، قیادت نہیں سنبھال سکتا،پرویز مشرف

    نیویارک : سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ 12 مئی کو فسادات کا حکم نہیں دیا تھا،ایک لسانی جماعت کی قیادت نہیں سنبھال سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بارہ مئی 2007کے واقعات کےبارے میں کچھ علم نہیں،فسادات میں کوئی بھی ملوث ہو اُسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔

    انہوں نے اس تاثر کو بھی یکسر مسترد کیا کہ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کو کسی بھی قیمت پر روکنے کے لیے ایم کیوایم کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اُن کا کوئی ذاتی جھگڑا یا عناد نہیں تھا بلکہ بات آئین کی بالادستی، کرپشن کے خاتمے اور اقربا پروری سے اجتناب برتنے کی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں ’’وقت‘‘ کا درست استعمال کرنا سب سے اہم امر ہے اس لیے حالات سازگار ہونے پر دوبارہ سے سیاسی اننگز کا آغاز کروں گا اور درست وقت آنے پر ہی پاکستان واپس آؤں گا۔

    ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں ایک لسانی جماعت کی قیادت کیسے کر سکتا ہوں ؟ ایم کیو ایم لسانی جماعت ہے اور ذبان کی بنیاد پر سیاست کرنا میرا طریقہ کار نہیں۔

    واضح رہے کہ پرویز مشرف سابق صدر اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جنہیں اپنے دور میں کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اختلاف کے بعد  وکلاء تحریک کا سامنا کرنا پڑا تھا اور چوہدری افتخار کی 12 مئی 2007 کو کراچی آمد کے موقع پر کراچی میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

    بعد ازاں 2008 میں الیکشن کرانے کے بعد اپنی حمایت یافتہ جماعت مسلم لیگ (ق) کی بشکست فاش کے بعد صدر پاکستان سے عہدہ دئ کر اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی تھی اور تاحال اس جماعت کے صدر ہیں اور علاج کے غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

     

  • بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے، پرویز مشرف

    بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے، پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کو حکومت کا مکمل تعاون حاصل نہیں، بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ فوج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کر رہی ہے، فوج اور رینجرز کو حکومت کا مکمل تعاون حاصل نہیں۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اچھا کام کر رہے ہیں انہیں ملازمت میں توسیع ملنی چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی بڑائی دکھاتا ہے، ہمیں دبنا نہیں ہے، بھارت ممبئی کا معاملہ اٹھائے تو ہمیں سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ اٹھانا چاہیئے، پرویزمشرف نے کہا کہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے ۔

    پرویز مشرف نے داعش کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف مشترکہ آپریشن ہونا چاہیئے، پرویز مشرف نے کہا کہ افغان حکومت کو افغانستان کے لوگوں کی نمائندگی کرنی چاہیے۔


    Sawal Yeh Hai 12 July 2015 by arynews