Tag: سابق صدر زرداری

  • جمہوریت ملکی سلامتی کی ضمانت ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، آصف زرداری

    جمہوریت ملکی سلامتی کی ضمانت ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، آصف زرداری

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صرف جمہوریت ملکی سلامتی کی ضمانت ہے اور طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم جمہوریت پر سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج جمہوریت یرغمال، پارلیمنٹ بے اختیار ہے، بااختیار پارلیمنٹ ہی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔

    آصٖ زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان کی تیسری نسل جمہوریت کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے، جمہوریت کا پرچم کبھی سرنگوں ہونے نہیں دیں گے، جمہوریت کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے جہا کہ جیل اور مشکلات سے حوصلہ پست نہیں ہوگا اس سے بھی قید کی سزا بھگتی ہے۔

    مزید پڑھیں: آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سمیت تمام جمہوری ممالک میں عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ متفقہ قرارداد کے تحت دنیا بھر میں 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

    اس موقع پر اقوام متحد ہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیریس نے اقوام عالم کے نام اپنے پیغام میں تھاکہ میں تمام حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت میں متحرک اور بامعنی شمولیت کا احترام کریں، اور میں سلام پیش کرتا ان سب کو جو جمہوریت کے فروغ کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آج دو سابق صدور کوعدالتوں کا سامنا

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آج دو سابق صدور کوعدالتوں کا سامنا

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آج دو سابق صدور کو ایک ہی روزعدالتوں کا سامنا ہے۔

       پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دو سابق صدر دو مختلف عدالتوں کا سامنا کریں گے، سابق صدر زرداری کو آج نیب عدالت میں پیش ہونا ہے، سابق صدر زرداری عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

    دوسری طرف سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ بھی خصوصی عدالت میں تیزی سے چل رہا ہے، ان کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ آج متوقع ہے ساتھ ہی ساتھ اس درخواست پر فیصلہ متوقع ہے کہ کیا انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    آج دونوں سابق صدور کا مقدمہ ہوگا، ایک صدر سے صدارت کی کرسی دوسرے صدر کو ملی تھی یعنی پرویز مشرف کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے، لیکن آصف علی زرداری نے یہ کرسی الیکشن جیت کر حاصل کی تھی، اب دونوں صدور کو عدالتوں کا سامنا ہے اور دونوں کے مخالف نواز شریف براجمان اقتدار کی کرسی پر ہیں۔