Tag: سابق صدر مشرف کی درخواست

  • سابق صدر مشرف کی میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت کے حوالے

    سابق صدر مشرف کی میڈیکل رپورٹ محکمہ صحت کے حوالے

    کراچی: گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرکے محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردی ہے، میڈیکل بورڈ بلوچستان حکومت کی درخواست پر تشکیل دیا گیا تھا۔

    سروسز اسپتال کے ایم ایس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق تمام طبی صورتحال کی تفصیلات شامل کردی ہیں تاہم میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

     ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے اراکین نے سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ جاکر ابتدائی طبی رپورٹ کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا تھا ابتدائی طبی معائنے کے بعد بورڈ کے مختلف ڈاکٹروں کی جانب سے بنائی گئی میڈیکل رپورٹ سیل کرکے محکمہ صحت کے حوالے کردی گئی ہے ۔

  • سابق صدر مشرف کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

    سابق صدر مشرف کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

    اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کی سابق حکام کو شریک ملزم بنانے کی درخواست پر فیصلہ آج متوقع ہے، کیس کی سماعت آج اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں ہوگی۔

    جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہر ہ صفدر اور جسٹس یا ور علی خان پر مشتمل خصو صی عدالت ملزم  پرویز مشرف کے خلاف آئین کی خلاف ورزی کے مقدمہ کی 78 سماعتیں کر چکی ہے۔

    پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کہ اکیلے پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ امتیازی سلوک ہے اسے ختم کیا جائے یا ان کے 600سول و فوجی مددگاروں اور معاونین کو بھی شریکِ ملزمان کے طور پر شامل کرکے ازسر نو مقدمہ دائر کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔