Tag: سابق صدر پرویز مشرف

  • مشرف کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی آزاد ڈاکٹرز کے بورڈ سے تصدیق کرائی جائے، بلاول بھٹو

    مشرف کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی آزاد ڈاکٹرز کے بورڈ سے تصدیق کرائی جائے، بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو زراری کہتے ہیں سابق صدر مشرف کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی آزاد ڈاکٹرز کے بورڈ سے تصدیق کرائی جائے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیوٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے مشرف کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی آزاد ڈاکٹرز کے بورڈ سے تصدیق کرائی جائے۔

    یقین نہیں آتا مشرف نے بہادر فوج کی وردی پہنی ہوگی،  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وکلا کی ٹیم مشرف کے بجائے کورٹ میں خود لڑتی رہےگی، آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں پرویز مشرف کی صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہےمشرف جلد عدالت پیش ہوں گے۔

  • سابق صدر مشرف خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے روانہ

    سابق صدر مشرف خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے روانہ

    اسلام آباد میں سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے خصوصی عدالت روانہ ہوگئے،  اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشرف کی رہائش گاہ سے عدالت تک سرچنگ بھی کی۔

    سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لئے سخت ترین سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا، مشرف کی رہائش گاہ سے خصوصی عدالت تک رینجرز اور پولیس کے پندرہ سو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    گزرگاہ کے اطراف میں واقع مقامات عمارات کی سیکیورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے ساتھ بی ڈی ایس کا عملہ بھی موجود ہے۔

    مشرف فارم ہاؤس کے قریب سے گزشتہ روز ملنے والے بارودی مواد کی ایف آئی آر ایکسپلوسیر ایکٹ کے تحت تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کرلی گئی، اس سے قبل بھی چوبیس دسمبر کو بھی پانچ کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

    اب تک سابق صدر پرویز مشرف کے گھر کے پاس سے بارودی مواد سے بھری ایک مشتبہ گاڑی جب کہ تین مرتبہ سڑک کے اطراف سے باورودی مواد برآمد ہوچکا ہے۔
           

  • مشرف  کی رہائش گاہ کے قریب بارودی مواد ملنے کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    مشرف کی رہائش گاہ کے قریب بارودی مواد ملنے کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے قریب دھماکا خیز ملنے کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    سابق صدر پرویز مشرف رہائش گاہ کے قریب سے بارودی مواد ملنے کا وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ سابق صدر مشرف کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنایا جائے۔

    سابق صدرکو عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لئے جس راستے سے گزرنا ہے، اس میں بہت سی اہم عمارات ہیں، چک شہزاد سے خصوصی عدالت کے درمیان سپریم کورٹ کی عمارت ہے، تھوڑے ہی فاصلے پر مختلف ممالک کے سفارتخانے ہیں۔

    جہاں بڑی تعداد میں ملکی و غیرملکی افراد پر مشتمل عملہ بین الاقوامی روابط کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے تھوڑے فاصلے پر سرینا ہوٹل کی عمارت ہے، جہاں غیرملکیوں اوربیوروکریٹس کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، خصوصی عدالت کے راستے میں اسلام آباد کلب بھی ہے۔

    سابق صدرکی عدالت حاضری اور ممکنہ دہشتگردی حملے کے سبب ان مقامات کی سیکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں، ایک ہفتے کے دوران سابق صدرکی رہائش گاہ کے اطراف سے دھماکا خیز مواد ملنے کے تین واقعات رونما ہوچکے ہیں، صدر مشرف کی دو پیشیوں کے موقع پر اس گزرگارہ سے پہلے بھی دوبار بارودی مواد ملا تھا۔

  • پرویزمشرف کی یکم جنوری کو خصوصی عدالت میں پیشی کیلئےسیکیورٹی پلان تشکیل

    پرویزمشرف کی یکم جنوری کو خصوصی عدالت میں پیشی کیلئےسیکیورٹی پلان تشکیل

    پرویزمشرف کی یکم جنوری کو خصوصی عدالت میں پیشی کیلئےسیکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیا، سابق صدر کوباکس سیکیورٹی فراہم کی جائےگی، پرویز مشرف نےخصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

    سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف غداری کیس کی دوسری پیشی، پرویزمشرف کی سیکیورٹی کے لیے حتمی پلان تشکیل دے دیاگیا، حفاظتی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی سیکیورٹی خود کریں گے، سابق صدر کو باکس دی جائےگی سیکورٹی پولیس کمانڈوز کے ہمراہ رینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے ۔

    پرویزمشرف کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزارت داخلہ کو بھی آگا کردیا گیا، پرویزمشرف گزشتہ پیشی سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئےتھے۔

    ادھر پرویز مشرف نے غداری کیس روکنے کےلئے بھی  انٹرا کو ٹ اپیل کردی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف دائردرخواست میں کہاگیاہےسنگل بینچ نے وکلا کا موقف صحیح سے نہیں سنا ۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ٹرائل صرف فوجی عدالت میں ہو سکتاہے۔
        
       

  • سابق صدراور آرمی چیف کاسابق فوجیوں کی تنظیم فرسٹ فورم سےخطاب

    سابق صدراور آرمی چیف کاسابق فوجیوں کی تنظیم فرسٹ فورم سےخطاب

    سابق صدر پاکستان اورو سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹا ئرڈ پر ویز مشرف نے اپنے مقدمے کی کا رروا ئی شروع ہو نےسے ایک دن پہلے سابق فو جیو ں کی تنظیم فرسٹ فورم سے خطا ب کیا۔

    سابق چیف آف آرمی اسٹا ف اور سابق صدر مملکت پر ویز مشرف نے اپنے سابقے ادارے کے ریٹا ئرڈ افراد کی تنظیم فرسٹ فورم سے ویڈیو لنک خطا ب میں اپنے دور حکو مت کی اچھا ئیو ں کو گنوایا ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کے اصل ایشوز پر بات نہیں کیجا رہی میرے دور حکو مت میں ملک کی حا لت بہتر تھی جب میں نے اقتدار چھو ڑا تو ڈا لر اکسٹھ روپے کا تھا جبکہ آج سو روپے سے زائد کا ہو چکا ہے۔

    انہو ں نے کہا کہ ان کے تما م اقدامات ملک و قوم کیلئے تھے جبکہ آج پا کستان نیچے کیجا نب جا رہا ہے عوام با لخصو ص غریب عوام مشکل میں ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے دور حکو مت میں پا کستان ہر اعتبا ر سے ایک مکمل ریا ست کی تصویر پیش کررہا تھا۔

  • مشرف کی ٹرائل کورٹ کاروائی سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت

    مشرف کی ٹرائل کورٹ کاروائی سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل کورٹ کی کارروائی سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت تین جنوری تک ملتوی کردی۔

    پرویزمشرف کے ٹرائل کورٹ کی کاروائی سے استثنیٰ سے متعلق درخواست پاکستان سوشل جسٹس پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ پرویز مشرف کو خود ٹرائل کورٹ کی کاروائی سے استثنیٰ کے حوالے سے آرٹیکل دو سو اڑتالیس کا حوالہ دینا چاہیئے تھا۔

    عدالت نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو درخواست دی ہے آپ ٹرائل کورٹ کی کاروائی سے متاثر نہیں ہیں، آپ نے اپنی درخواست پر لگے اعتراضات دور نہیں کئے۔

    جس پر درخواست گزار اختر شاہ نے کہا کہ وہ لاہور سے مقدمےکے لئے آرہے ہیں، انھیں کچھ وقت دیا جائے،عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین جنوری تک ملتوی کردی۔
           

  • پرویزمشرف کی رہائشگاہ کے قریب، 5راکٹ برآمد

    پرویزمشرف کی رہائشگاہ کے قریب، 5راکٹ برآمد

     سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر دھماکا خیز مواد اور پانچ راکٹ برآمد ہوئے، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق اسلام آباد کے چک شہزاد میں سابق صدر پرویزمشرف کے فارم ہاؤس کے قریب پارک روڈ کے گرین بیلٹ سے بارودی مواد کے پانچ پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔

    اس واقعے کے بعد پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، اس سے قبل بھی پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے اطراف سے متعدد بار دھماکا خیز مواد برآمد ہوچکا ہے۔
           

  • میرے خلاف مقدمے پرفوج اپ سیٹ ہے، پرویزمشرف

    میرے خلاف مقدمے پرفوج اپ سیٹ ہے، پرویزمشرف

    سابق صدر پرویز مشرف کا کہناہے کہ غداری کامقدمہ ان کے کیخلاف انتقامی کارروائی ہے، مقدمے پرپوری فوج اپ سیٹ ہے۔

    سابق صدراور جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کا کہنا ہےکہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے اور مقدمےپر فوج کوپریشانی ہے۔

    پرویزمشرف کایہ بھی کہناتھا کہ انہیں پاک فوج کی حمایت حاصل ہے۔ پرویزمشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت خصوصی عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے، گزشتہ پیشی پرپرویزمشرف سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے انہیں یکم جنوری کوطلب کررکھا ہے، آئندہ سماعت پران پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔
       

  • پرویزمشرف پرغداری کے مقدمے میں یکم جنوری کوفردجرم عائد ہوگی

    پرویزمشرف پرغداری کے مقدمے میں یکم جنوری کوفردجرم عائد ہوگی

    سابق صدر اورملزم پرویزمشرف پرغداری کے مقدمے میں یکم جنوری کوفردجرم عائد ہوگی۔ خصوصی عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    تین صفحات پرمشتمل اس حکم نامے پرتین ججز کے دستخط موجود ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کوسمن جاری کئے گئے لیکن وہ حاضر نہیں ہوا۔

    مشرف کے وکلاء نے خصوصی عدالت کے سامنے موقف اختیارکیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے مناسب سکیورٹی کے انتظامات ہونے تک مشرف عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔

    انھوں نے درخواست کی کہ مشرف کوحاضری سے مستثنی قراردیا جائے جس پرعدالت نے کہا کہ ملزم کاکیس ناقابل ضمانت ہے پہلے انھیں ضمانت لینی ہوگی۔

    ملزم کی جانب سے پیش کی جانیوالی درخواست میں کوئی خاص وجہ نہیں پیش کی جاسکی ملزم کوایک دن کیلئےاستثنی دیا جاچکاہےاورآئندہ سماعت پرملزم کوعدالت حاضر ہوناہوگا۔

    حکم نامے میں وفاقی حکومت کو کہاگیا ہے کہ وہ ملزم کی عدالت میں حاضری کویقینی بنانے کیلئے تمام سکیورٹی اقدامات کرے۔

  • مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے عدالت کا حکم نامہ جاری

    مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے عدالت کا حکم نامہ جاری

    خصوصی عدالت نےیکم جنوری کو پرویزمشرف کومکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، پرویزمشرف پر یکم جنوری کوفرد جرم عائد کی جائے گی۔

    خصوصی عدالت کے جاری کردہ تحریری حکم نامہ تین صفحات پرمشتمل ہے جس پر تینوں ججوں کے دستخط موجود ہیں۔ خصوصی عدالت نے مشرف کی سیکیورٹی کےانتظامات کرنیوالے افسرکو طلب کیا ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت مشرف کورہائشگاہ سےعدالت تک سیکیورٹی فراہم کرے اور وزارت داخلہ یقینی بنائے کہ سیکیورٹی انتظامات کاذمہ دارافسربھی عدالت میں پیش ہو۔

    خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کویکم جنوری کوپیش ہونےکاحکم دیا تھا، پیشی کے دوران پرویزمشرف کوان پرعائدالزامات پڑھ کرسنائےجائیں گے۔