Tag: سابق صدر پرویز مشرف

  • اسلام آباد ہائی کورٹ: پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ: پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پر ویز مشرف کی آرٹیکل سکس کے تحت ٹرائل کے حوالے سے دائر تین درخواستوں کا فیصلہ جاری کیا ۔

    فیصٓلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی ٹی وی شو گفتگو کا کوئ ثبوت پیش نہیں کیا گیا، وزیر اعظم اور پراسیکیوٹر کے ملنے پر عدالت کو کوئی اعتراض نہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل سکس کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ممکن نہیں اور قانون اسکی اجازت نہیں دیتا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کیس پر جو اعتراضات لگائے جارہے ہیں اسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سابق صدر پرویز مشرف نے پر ویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کے حوالے سے پراسیکیوٹر اور ججز کے نوٹیفکشن کے حوالے سے تین مختلف درخواستیں دائر کی تھیں۔
       

  • مشرف کی نظر ثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

    مشرف کی نظر ثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

    سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اکتیس جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ درخواست مشرف کے وکیل شریف الدین پیر زادہ ہی دائر کر سکتے ہیں، اس درخواست پروکیل کا نام تو ہے لیکن ان کے دستخط نہیں ہیں۔

    دوسری جانب پرویزمشرف نے انٹرا کورٹ اپیل دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں سابق صدر نے موقف اپنایا ہے کہ تین نومبر کے واقعے میں وہ اکیلے نہیں تھے بلکہ اور بھی لوگ شامل تھے، ان معاونین کا ذکر نہیں، صرف انھیں گھسیٹا جارہا ہے، ایمر جنسی متعلقہ افراد کی مشا ورت سے لگائی گئی تھی۔

  • پرویزمشرف کا انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    پرویزمشرف کا انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ


         سابق صدر پرویز مشرف نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سابق صدر نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ تین نومبر کے واقعے میں اکیلے نہیں تھے اور بھی لوگ شامل تھے، اپیل میں تحریر ہے کہ ان معاونین کا ذکر نہیں، صرف انھیں گھسیٹا جارہا ہے، ایمرجنسی متعلقہ افراد کی مشاورت سے لگائی گئی تھی۔

     

  • پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے ٹرائل کو چیلنج کردیا

    پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے ٹرائل کو چیلنج کردیا

    سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    انہوں نے خالد رانجھا ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

    واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو24 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے 3نومبر 2007 کو ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ تنہا نہیں کیا تھا بلکہ اس کیلئے ضروری مشاورت کی گئی تھی۔

    اس لئے صرف ان کے خلاف مقدمہ چلانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری دفاع اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔