Tag: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

  • ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا

    ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن نتائج کیخلاف باغیانہ اقدام سے متعلق کیس میں نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے فیڈرل کرمنل کیس میں سابق صدر کیخلاف نئی فرد جرم جمع کرادی ہے، دستاویز نئی جیوری کو پیش کی گئی ہیں جس نے ابتک شواہد نہیں سنے۔

    دستاویز کے مطابق حکومت ریمانڈ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتی ہے۔

    ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ سابق صدر کو پراسیکیوشن سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے۔

    پراسیکیوٹر کے مطابق محکمہ انصاف سابق صدر کی پیشی پر زور نہیں دے گا اور سابق صدر کے وکیل سے مشاورت کرکے مشترکا تجاویز سامنے لائے گا کہ مقدمے میں پیشرفت کیسے کی جاسکتی ہے۔

    سابق صدر نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے اور اس فرد جرم کو مسترد کردیا جانا چاہیے۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی قتل کیس، ملزم سے متعلق اہم انکشاف

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مقدمے کی کارروائی نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے ہوسکے گی اور سابق صدرجیت گئے تو وہ محکمہ انصاف پر زور دیں گے کہ مقدمہ ہی ختم کردیں۔

  • ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا

    ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا۔

    امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے مشرقی پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی ذاتیات پر جملے کسے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کملا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ہرانا زیادہ آسان ہو گا۔

    ٹرمپ نے کملا ہیرس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کملا کو ہنستے ہوئے سنا ہے؟ یہ ایک پاگل کی ہنسی ہے۔

    دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشن کل ہو گا، کنونشن میں کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔

  • امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرنے کے لیے خاتون میدان میں آگئیں

    امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرنے کے لیے خاتون میدان میں آگئیں

    ری پبلک نکی ہیلی نے 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔

    51 سالہ ہیلی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے، یہ لیڈروں کی نئی نسل کا وقت ہے۔

    ایک ویڈیو کے ذریعے انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا، ہیلی نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ بھی 2020 کے انتخابات میں بائیڈن سے ہاری ہوئی صدارت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ریپبلکن نامزدگی کے خواہاں ہیں۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت ثابت ہونے پر جرمانہ

    ہیلی نے ایک وقت میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر صدارتی انتخاب میں ٹرمپ بھی میدان میں ہوئے تو میں انتخاب نہیں لڑوں گی،  لیکن ویڈیو میں ٹرمپ کو ہدف بنانے کی بجائے انہوں نے روایتی ریپبلکنز ، اورڈیموکریٹس کو ہدف بنایا جن میں بائیڈن، نائب صدر کاملا ہیریس اور امریکی کابینہ شامل تھے۔

    واضع رہے ڈونلڈ ٹرمپ بھی اگلے سال صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں، پرائمری انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں نِکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ کے مدِ مقابل آسکیں گی۔