Tag: سابق صدر

  • زرداری کی نیب میں پیشی سے قبل ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اہم گرفتاریاں

    زرداری کی نیب میں پیشی سے قبل ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اہم گرفتاریاں

    کراچی: سابق صدر آصف زرداری کی نیب میں پیشی سے پہلے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے، دوکروڑساٹھ لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ایچ اینڈایچ کمپنی کے خلاف جےآئی ٹی میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں، ایف آئی اے کی اس اہم کارروائی میں حوالہ ہنڈی کے منیجر اور ایجنٹ سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہوگئے۔

    خیال رہے کہ آج جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں بلاول بھٹو آصف علی زرداری کے ساتھ آج نیب میں پیش ہوں گے، ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

    جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج اپنے والد آصف علی زرداری کے ساتھ قومی احتساب بیورو راولپنڈی میں پیش ہوں گے، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی بیان ریکارڈ کرے گی۔

    جعلی اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ: بلاول بھٹو اور آصف زرداری آج نیب عدالت میں پیش ہوں گے

    واضح رہے کہ پی پی رہنماؤں کی پیشی کے موقع پر نیب آفس اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، نیب نے متعلقہ اداروں کو خط بھیج دیا ہے۔

  • ہمیں فوری ردعمل دکھاناچاہیے جس سے فائدہ ہوگا، پرویزمشرف

    ہمیں فوری ردعمل دکھاناچاہیے جس سے فائدہ ہوگا، پرویزمشرف

    دبئی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے ہمیں فوری ردعمل دکھاناچاہیےجس سےفائدہ ہوگا، منصوبہ بندی کرنی چاہیےکہ ہم بھارت کو کس  جگہ پرنشانہ بناسکتے ہیں، پاکستان کوچاہیےاپنےدوست استعمال کرکےایسی صورتحال کوکاؤنٹرکرے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بھارتی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت طیارے بھیجتا ہے تو یقین ہے پاک فضائیہ منہ توڑجواب دےگی، افواج پاکستان کےدفاع کے لیےہمہ وقت تیارہے۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مودی اپنی عوام کوبےوقوف بنارہےہیں، جب بھی بھارت میں انتخابات آتےہیں توپاکستان پرہرزہ سرائی کی جاتی ہے، ہمیشہ ان کاحربہ یہ ہی ہوتاہے کہ کسی بھی طرح پاکستان کونشانہ بنایاجائے۔

    منصوبہ بندی کرنی چاہیےکہ ہم بھارت کوکس جگہ پرنشانہ بناسکتے ہیں

    سابق صدر نے کہا کانگریس کی مقبولیت بڑھی ہے،بی جےبی کوالیکشن میں شکست کاخوف ہے، بھارت کی5ریاستوں کےحالیہ انتخابات میں مودی کوشکست ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا اگر بھارت ایل اوسی پر ہمیں نقصان پہنچاسکتےہیں توہم بھی نقصان پہنچاسکتے ہیں، منصوبہ بندی کرنی چاہیےکہ ہم بھارت کوکس جگہ پر نشانہ بناسکتے ہیں، اپنی تیاری رکھنی چاہیے کہ بھارت دراندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہیے۔

    پرویز مشرف نے کہا ہمیشہ کہتارہاہوں چھیڑو مت، چھیڑا تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا، ہمیں اینٹ کاجواب پتھر سے دیناچاہیے، ہمیں فوری ردعمل دکھاناچاہیےجس سےفائدہ ہوگا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا رسپانس ٹائم بہترین ہے اس سے بھی اچھاہونا چاہیے، ہمارے پاس دوسری جگہ پر فوری ردعمل کیلئے فورس تیار رہنی چاہیے، بھارت جارحیت کرتا ہے تو دوسری جگہ پر ردعمل والی فورس حملہ کرے۔

    ہمارے پاس فورس تیار رہنی چاہیے، بھارت جارحیت کرتا ہے تو دوسری جگہ پر ردعمل والی فورس حملہ کرے

    انھوں نے مزید کہا بھارت عالمی سطح پرخودتنہاہوگیا ہےاسی لیےہاتھ پاؤں ماررہاہے، پلواماحملےبھی بھارت نےخودکرائےاورالزام پاکستان پرلگایاجارہاہے، کلبھوشن کیس میں بھی بھارت عالمی سطح پر بے نقاب ہورہاہے۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا عالمی سطح پرملکوں کےاپنےاثرورسوخ زیادہ اہمیت رکھتےہیں، بھارت عالمی سطح پراثرورسوخ استعمال کرکےپاکستان مخالف پروپیگنڈاکرتاہے، پاکستان کو چاہیے اپنے دوست استعمال کرکے ایسی صورتحال کو کاؤنٹر کرے۔

  • بھارت ایک طرف سے حملہ کرے گا، ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے: پرویز مشرف

    بھارت ایک طرف سے حملہ کرے گا، ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے: پرویز مشرف

    کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پڑوسی ملک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک طرف سے حملہ کرے گا تو ہم ہر طرف سے حملہ کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی کئی بار جنگ کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”دو ہزار دو میں فوج سرحد پر لا کر بھارت کو اپنے ہی عوام سے ذلیل ہونا پڑا تھا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ کارگل میں ہم نے بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا، آج بھی وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اگر وہ ایک طرف سے حملہ کرے گا تو ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ 2002 میں بھارت نے جنگ کے لیے اپنی فوج کو سرحد پر لگا دیا تھا، ہم نے بھی اپنی فوج سرحد پر لگادی تھی، پھر بھارت کو اپنے ہی عوام سے ذلیل ہونا پڑا۔

    یاد رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آج بھارتی آرمی چیف کو مشورہ دیا ہے کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے وِژن کو فالو کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کے لیے ہمارا پیغام واضح ہے، وہ جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردِ عمل بھی مختلف ہوگا، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائز نہیں دے سکتا، سرپرائز ہم دیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے: آصف زرداری

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے۔ ہم کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر کی بات ہوئی، بھٹو صاحب اور بی بی نے ہمیشہ کشمیر کی بات کی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان ڈکٹیٹر دور میں پہنچا، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر میں شہیدوں کی فہرست ہوگی۔ کشمیری پوری دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے مطالبے کو دبایا نہیں جا سکتا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے۔ ہم کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے، فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ چیک پوسٹیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جدوجہد جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ہمارا حصہ ہے اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو بھی کشمیر کے حالات سمجھتے ہیں اور بات کرتے ہیں۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ مودی کو سمجھنا چاہیئے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا نہیں، مقبوضہ کشمیر ایک قوم کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر ہے جو ہمارا ڈی این اے ہے، انشا اللہ اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد ہوتا دیکھیں گے۔ کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں ہم کشمیر پر ایک ساتھ ہیں۔

  • مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہو جاؤں گا ،آصف زرداری

    مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہو جاؤں گا ،آصف زرداری

    نواب شاہ : سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مجھ گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہوجاوٴں گا، مقدمہ سے ڈرنے والا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے گاوٴں صابو راہو میں ورکرز سے خطاب کرتے کہا میرا سرکار سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی جھموری پارٹی ہے، جس نے ملک میں عوام کی خدمت کی ہے۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اقتدار ڈیل کے بغیر نہیں ملتا، نواز شریف بھی اقتدار میں ڈیل کرکے آئے ان کو ڈیل کرنا تو آتی ہے لیکن سسٹم چلانا نہیں آتا۔

    سابق صدر نے کہا مجھ گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے، اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہوجاوٴں گا، مقدمہ سے ڈرنے والا نہیں۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چائنہ سے کرنسی کا ردوبدل آج کیا ہے جبکہ ہمارے دور حکومت ہم نے 6 ممالک سے کرنسی کا ردوبدل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کچھ افراد مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں، آصف علی زرداری

    دوسری جانب آصف زرداری نے کارکنان سے براہ راست رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے، جن میں سکھر، نواب شاہ ڈویژنز کے مختلف اضلاع شامل ہیں۔

    آصف زرداری کارکنان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

    سابق صدر 7نومبر کو خیرپور جائیں گے جبکہ نوشہرو فیروز اور دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔

    گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’میرے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، کچھ افراد مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کا قانون سخت ہونے سے افسران اور وزرا خوف زدہ ہیں، میں حالات کا مقابلہ کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا، عوام کو نوکریاں دینا گناہ ہے تو یہ گناہ کرتا رہوں گا، میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، بے نظیر کے مشن کو جاری رکھوں گا۔

  • غداری کیس ، انٹرپول کی پرویز مشرف کو پاکستان لانے سے معذرت

    غداری کیس ، انٹرپول کی پرویز مشرف کو پاکستان لانے سے معذرت

    اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس میں سیکریٹری داخلہ نے انکشاف کیا کہ پرویزمشرف کو پاکستان لانے کے معاملے پر انٹرپول نےمعذرت کرلی ہے اور کہا سیاسی مقدمات ان کےدائرہ اختیار میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی اور جسٹس نذر محمد نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی، سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سیکریٹری داخلہ خصوصی عدالت کوبتایا ہم نے مشرف کو لانے کے لئے انٹرپول کوخط لکھا تھا لیکن انٹرپول نے معذرت کرلی کہ سیاسی مقدمات ان کےدائرہ اختیار میں نہیں۔

    سیکریٹری داخلہ کے جواب پر عدالت نے انٹرپول کا دیا گیا جواب جمع کرانے کا حکم دیا جس پر سیکریٹری نے کہا کہ جواب آج ہی جمع کرادیا جائے گا۔

    دوران سماعت میں عدالت نے اکرم شیخ کی کیس سے دستبرداری کی درخواست بھی منظور کرلی، جسٹس یاورعلی نے ریمارکس دیئے کہ کیس منطقی انجام تک پہنچانےکیلئے آئندہ سماعت پرغور ہوگا۔

    سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ نئے پراسیکیوٹر کے لئے وزیر قانون،اٹارنی جنرل سے مشورہ کریں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دس ستمبرتک ملتوی کردی۔

    یاد رہے 20 اگست کو سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود سابق صدر کی عدم گرفتاری پرسیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کیا تھا۔

    خیال رہے چند روز قبل نومنتخب وزیرقانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے کیس سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰی آفریدی کی معذرت کے بعد سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

  • میاں صاحب ! پہلے اپنے جعلی مینڈیٹ کا راز فاش کریں، آصف زرداری

    میاں صاحب ! پہلے اپنے جعلی مینڈیٹ کا راز فاش کریں، آصف زرداری

    میرپورخاص : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگر میاں صاحب کسی راز کو فاش کرنا ہی چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس بات سے پردہ اٹھائیں کہ انہیں اتنا بھاری مینڈیٹ کیسے اور کہاں سے ملا؟

    وہ میرپور خاص میں کارکنان سے خطاب کر رہے تھے، صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین آصف زرداری کا سابق وزیراعطم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں صاحب پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر کسی اور پر اعتراض اُٹھائیں.

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ سے چھینا جاتا ہے اور ہماری حکومت کو گرانے کی سازشیں کی جاتی ہیں اور ان سازشوں کی تیاری میں میاں صاحب خود بہ نفیس نفیس شریک تھے اس لیے اب وہ قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں.

    سابق صدر نے سربراہ مسلم لیگ نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کو دھن دولت کی طاقت اور عیش و عشرت مبارک ہو جب کہ پیپلز پارٹی کے پاس عوام کی طاقت ہے اور ہم اسی میں خوش میں ہیں کیوں کہ ہم نے کبھی اقتدار کے لیے کسی اور طاقت کا سہارا نہیں لیا.

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا ہے جسے میں آگے لیکر چل رہا ہوں اس لیے ہمیشہ غریب محنت کشوں کی حقوق کی بات کروں گا اور ہر وہ کام کروں گا جس میں ہاریوں اور محنت کشوں کا فائدہ ہو جس کے لیے میں میں وڈیروں کےنہیں بلکہ اپنے ہاریوں کے ساتھ کھڑا ہوں.

  • جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گن گرفتار

    جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گن گرفتار

    سیول : جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گن کو اختیارات کےناجائز استعمال کےالزام میں گرفتار کرلیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گن کو کرپشن اور اختیارات کےناجائز استعمال پررواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں عہدے سے ہٹادیاگیاتھا۔

    عدالتی ترجمان کے مطابق برطرف صدر کو کرپشن اوراور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔جس کےلیےسیول کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نےوارنٹ جاری کیے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس لی جنگ می نے اپنے فیصلے میں کہا تھاکہ پارک گن کے اس اقدام نےجمہوریت کی روح اور قانون کی حکمرانی کو سنگین طور پر طور پر چوٹ پہنچائی ہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کیاجاتاہے۔


    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف


    جنوبی کوریا کی صدر پارک گن کی برطرفی کے عدالتی فیصلے کے بعد عوام کی جانب سے ان کی گرفتاری کےلیے مظاہرے کیےگئے تھے۔

    پارک گن جنوبی کوریا کی جمہوری طور پر منتخب پہلی رہنما ہیں جنہیں ان کے عہدے سے برطرف کیاگیا۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا:عوام کابرطرف صدر کی گرفتاری کےلیےاحتجاج

    یاد رہےکہ پارک گن کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کےالزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ملک کےالیکشن کمیشن نے آزاد وشفاف انتخابات کےانعقاد کااعلان کیاتھا۔جس کےلیے ووٹنگ رواں سال نو مئی کوہوگی۔

  • تصاویر: وائٹ ہاؤس کو الوداع کے بعد اوباما کا نیا گھر

    تصاویر: وائٹ ہاؤس کو الوداع کے بعد اوباما کا نیا گھر

    واشنگٹن: 8 سال تک دنیا کے ایک طاقتور ملک کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے اور لا تعداد تلخ و کٹھن لمحات گزارنے کے بعد آخر کار بارک اوباما نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔

    کل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے کچھ دیر قبل انہوں نے وائٹ ہاؤس میں موجود اپنے آفس کا آخری دورہ کیا، ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی اور مسکراتے لبوں کے ساتھ عہدہ صدارت سے دستبردار ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر اوباما اب واشنگٹن سے قریب کالوراما نامی علاقے میں منتقل ہوجائیں گے جہاں وہ پہلے ہی ایک گھر خرید کر اس کی آرائش کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکا کے ارب پتی صدر ٹرمپ کا گھر

    گو کہ یہ گھر وائٹ ہاؤس جتنا بڑا تو نہیں مگر اس میں اتنی جگہ ضرور ہے کہ اوباما خاندان اپنی 8 سال کی تھکن اتارنے کے لیے ورزش کر سکے۔

    آئیے آپ کو سابق صدر اوباما کے گھر کی سیر کرواتے ہیں جہاں اب یہ خاندان مستقل رہائش اختیار کرلے گا۔

    obama-8

    obama-7

    obama-4

    obama-5

    obama-1

    obama-2

    obama-3

    obama-6

  • آصف زرداری کی وطن واپسی، انتظامات مکمل، جیالے پرجوش

    آصف زرداری کی وطن واپسی، انتظامات مکمل، جیالے پرجوش

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد آج سہ پہر تین بجے دبئی سے کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اولڈ ٹرمینل پر کارکنان سے خطاب کر کے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی آج سہ پہر وطن واپس آرہے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شہر بھر میں خوش آمدید کے بینرز آویزاں کردئیے جبکہ پی پی کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    پڑھیں: ’’ آصف زرداری کی واپسی پر خوشی ہے، وزیراعظم ‘‘

    سابق صدر کی آمد کی خوشی میں کراچی میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے ہی شروع ہوگیا اور کارکنان دھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کئی مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ بلاول ہاؤس کے نزدیک جیالوں نے آصف زرداری کی عمر درازی کے لیے اونٹ کی قربانی کی اور صدقہ بھی دیا۔

    مزید پڑھیں: ’’ آصف زرداری کی وطن واپسی پر کراچی ٹریفک پولیس کا پلان تیار ‘‘

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کراچی ائیر پورٹ پر آصف زرداری کی آمد کے موقع پربھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لیں ہیں، آصف زرداری جلسہ عام سے خطاب کرنےکے بعد وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر بلاول ہاؤس روانہ ہو جائیں گے۔